#753

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

مشاہدات : 23313

دستور حیات

  • صفحات: 243
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7290 (PKR)
(جمعرات 03 نومبر 2011ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی

’دستور حیات‘ مولانا ابو الحسن علی ندوی کی وہ تصنیف ہے جس میں انھوں نے نفع عام کے لیے ضروری دینی تعلیمات، روزہ مرہ کے فرائض و اعمال، اسلامی اخلاق اور  انفرادی و اجتماعی زندگی کی ہدایات کو رقم کیا ہے تاکہ ایک اوسط درجے کا مسلمان اس کو زندگی کا دستور العمل بنا سکے۔ اس سے قبل اس موضوع پر امام غزالی کی شہرہ آفاق کتاب ’احیاء العلوم‘ منظر عام پر آ چکی ہے۔ سیدنا عبدالقادر جیلانی نے بھی ’غنیۃ الطالبین‘ لکھ کر اس موضوع کو بہت سہل انداز میں بیان کیا۔ اسی طرح حافظ ابن قیم نے ’زاد المعاد‘ لکھ کر عوام کی اصلاح و تربیت میں اہم کردار ادا کیا۔ مولانا ابو الحسن علی ندوی نے بھی اپنے دور کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس موضوع کو آگے بڑھایا اور اس کا مکمل حق ادا کر دیا۔ انھوں نے سب سے پہلے عقیدے کے مسائل کو جگہ دی ہے اور دقیق بحثوں سے صرف نظر کرتے ہوئے آسان انداز میں عقیدے کے بعض اساسی مسائل کو قلمبند کیا ہےجنھیں معمولی سمجھ بوجھ والا انسان بھی آسانی کےساتھ سمجھ سکتا ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے اذکار مسنونہ اور جہاد کے موضوع پر مستقل ابواب قائم کیے ہیں۔ تہذیب اخلاق اور نفس ربانی کی تربیت کے عناوین سے ایسی گزارشات کی ہیں کہ جن کی روشنی میں ایک مسلمان اپنے نظام زندگی کو شرعی تقاضوں کے مطابق آسانی سے ڈھال سکتا ہے۔ مولانا نے شرعی احکام و مسائل کو رقم کرتے ہوئے غیر جانبداری دکھانے کی پوری کوشش کی ہے لیکن بعض جگہوں پر ان کے منہج سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے۔ لاریب یہ کتاب تاثیر و افادیت کے اعتبار سے انتہائی مفید ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ مصنف

 

5

دین اسلام کا مزاج اور اس کی نمایاں خصوصیات

 

20

اہل سنت والجماعت کے عقائد

 

59

صحیح عقائد کا حقیقی سرچشمہ اور قابل اعتماد ماخذ

 

59

بنیادی اسلامی عقائد

 

69

توحید،دین خالص اور شرک کی حقیقت

 

75

عالمگیر مشرکانہ جاہلیت کا استیصال

 

80

شرک جلی کی اہمیت کم کرنا اور اس سے صرف نظر کرنا جائز نہیں

 

83

عبادات

 

89

اسلام میں عبادات کا مقام

 

89

نماز میں رسول اللہ ﷺ کا طریقہ

 

95

جج و عمرہ کے بارے میں طریقہ واسوہ نبوی

 

114

خاص موقعوں اور خاص وقتوں کے اذکار اور مسنون دعائیں

 

125

عام اذکار واوراد

 

139

رسول اللہ ﷺ کی چند جامع دعائیں

 

145

راہ خدا میں جہاد

 

151

تہذیب اخلاق وتزکیہ نفس

 

161

آپ کے اخلاق حالیہ پر ایک نظر

 

173

شمائل نبوی ﷺ

 

177

تہذیب اخلاق اور تزکیہ نفس کی ربانی تربیت گاہ

 

187

اخلاص

 

188

استقامت

 

190

ایثار وقربانی

 

194

مسلمان کے مسلمان پر حقوق

 

195

مسلمان معاشرہ جو نبوی تعلیمات اور ارشادات پر قائم ہے

 

201

فضائل ومکارم اخلاق اور تقویٰ وعقلمندی کے تقاضے

 

205

مغربی تمدن سے اس کا تضاد

 

208

کچھ تجربے،کچھ مشورے

 

212

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38813
  • اس ہفتے کے قارئین 219308
  • اس ماہ کے قارئین 965472
  • کل قارئین105836593
  • کل کتب8792

موضوعاتی فہرست