#6583

مصنف : محمد نعیم صدیقی

مشاہدات : 2111

زاد الحفاظ لضبط المتشابہات

  • صفحات: 224
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8960 (PKR)
(جمعہ 31 دسمبر 2021ء) ناشر : نا معلوم

قرآن مجید وہ عظیم الشان کتاب ہے جس میں  ہماری ہدایت اور راہنمائی  کی تما م تفصیلات موجود ہیں۔ یہ کتاب آسمانی وزمینی علوم کا احاطہ کرنے والی ہے۔ اس کائنات میں کیاہوا، کیا ہوچکا اورکیا ہونے والاہے،اس کے بارے میں تمام معلومات اس کتاب  ہدایت میں موجودہیں ۔قرآن مجید کی شان اور مقام ومرتبے کے پیش نظر اہل علم نے اس کی خدمت میں اپنی زندگیاں کھپاکر اس کے مختلف علوم وفنون کو مدون کیا  ہے۔قرآن مجید کے مختلف علوم وفنون میں سے ایک علم ’’متشابہات القرآن ‘‘ہے۔ حفاظ کرام کو  ان آیتوں پر متشابہات پیش آتے  ہیں  جن کے الفاظ کا ایک حصہ ہم شکل حروف سے مرکب ہے عام طور پر قرآن کریم  کےحافظوں کوان آیات کویاد کرنے میں دشوار ی ہوتی ہے آیات متشابہات کے متلق متعدد کتب موجود ہیں ۔ زیرنظر کتاب’’زاد  الحفاظ لضبظ المتشابہات‘‘ محترم جناب محمد نعیم صدیقی  کی مرتب شد ہے  فاضل مرتب نے  اس کتاب میں قرآن مجید کی پہلی دوسورتوں ( الفاتحہ ، البقرۃ)سے231  متشابہ الفاظ؍آیات کو  اس میں جمع کردیا ہے ۔ لفظ   لکھ کر یہ بتا  دیا ہےکہ یہ   لفظ قرآن مجید میں کتنے مقاما ت پر آیا ہے   پھر ان  مقامات کو بحوالہ نقل کردیا ہے (م۔ا)

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10928
  • اس ہفتے کے قارئین 169460
  • اس ماہ کے قارئین 1688533
  • کل قارئین115580533
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست