#4120

مصنف : مفتی منظور احمد

مشاہدات : 7091

فقہ القرآن برائے ایم اے علوم اسلامیہ کوڈ 4553

  • صفحات: 854
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21350 (PKR)
(بدھ 14 دسمبر 2016ء) ناشر : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد

قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے  اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے  عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔ پاکستانی تعلیمی اداروں میں باقاعدہ قرآن مجید کی تعلیم دی جاتی ہے اور کورسز کروائے جاتے ہیں اور ان کے نصاب کی مطبوعہ کتب موجود ہیں۔ کتاب وسنت ڈاٹ کام پر جہاں مذہبی ، دینی، اور علمی وتحقیقی کتب اپلوڈ کی جاتی ہیں ۔وہاں  مدارس وسکولز اور کالجز ویونیورسٹیز کے طلباء کی سہولت کے لئے نصابی کتب کو بھی ترجیحی طور پر اپلوڈ کیا جاتا ہے، تاکہ طلباء بآسانی ان کتب کو حاصل کر سکیں اور علمی ونصابی تیار بھر پور طریقے سے کر سکیں ۔ زیرتبصرہ کتاب  '' فقہ القرآن برائے ایم اے علوم اسلامیہ '' محترم مفتی منظور احمد صاحب کی کاوش ہے، جس کی نظر ثانی محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد باقر خان خاکوانی صاحب نے کی ہے۔ اس کتاب کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، اسلام آباد کے شعبہ قرآن وتفسیر کلیہ عربی وعلوم اسلامیہ نے  بطور سلیبس کے شائع کیا ہے۔یہ کتاب ایم اے علوم اسلامیہ کے لئے تیار کی گئی ہے۔امید واثق ہے  کہ اگر کوئی طالب علم اس کتاب سے تیاری کر کے امتحان دیتا ہے تو وہ ضرور اچھے نمبروں سے پاس ہوگا۔ان شاء اللہ۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو دنیوی واخروی تما م امتحانوں میں کامیاب فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

طہارت اور اس کے احکام

 

1

نماز کے احکام

 

57

روزہ اور اس کے احکام

 

111

زکوۃ اور دیگر مالی عبادات کے احکام

 

139

حج

 

173

جہاد کے احکام

 

231

قرض کفالہ

 

263

گواہی کے احکام

 

295

فیصلوں کے احکام

 

331

کسب کمائی اور تجارت کے احکام

 

363

نکاح کے احکام

 

417

طلاق اور خلع کے احکام

 

457

طلاق کے احکام

 

531

قسم ، نذر کفارہ کے احکام

 

565

مطعومات و مشروبات کے احکام

 

583

وصیت کے احکام

 

669

وراثت کے احکام

 

715

حدود ، قتل اور دیت کے احکام

 

785

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43073
  • اس ہفتے کے قارئین 468563
  • اس ماہ کے قارئین 1669048
  • کل قارئین113276376
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست