#960.64

مصنف : ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین

مشاہدات : 1217

تحریک ختم نبوت جلد 65

  • صفحات: 305
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9150 (PKR)
(بدھ 12 اگست 2020ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیمان بہاؤ الدین فاتح قادیان شیخ الاسلام مولانا ابو الوفا امرتسری ﷫ کے مرزائیت کے رد ّمیں تیار کردہ معروف  مبلغ کہ جن کی ساری زندگی قادیانیت کے تعاقب اور مسلکِ حق اہل حدیث کے فروغ و اشاعت میں بسر ہوئی۔ بابائے تبلیغ، مولانا محمد عبداللہ گورداسپوری رحمہ اللہ کے صاحبزادہ ہیں ۔موصوف  دینی و دنیوی تعلیم سے آراستہ ہیں لکھنے پڑھنے کا ذوق اچھا ہے۔ستر اور اسی کی دہائی میں  پاک وہند کےمعروف  علمی مجلات میں انکے کئی علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوئے ۔مجلہ محدث،لاہور میں بھی درجن سے زائد  مضامین شائع ہوئے ۔ڈاکٹر  بہاؤ الدین صاحب  شہید ملت علامہ احسان الہی ظہیر  کےجاری کردہ رسالہ ’ترجمان الحدیث ‘ کی مجلس ادارت میں بھی شامل رہے ۔ 1970ء کے عشرے میں جامعہ سلفیہ میں انگریزی کے اُستاد رہےاور  جامعہ اِسلامیہ بہاولپور اور بعض دوسرے سرکاری کالجز میں پروفیسر رہے۔ 1987ء سے برطانیہ میں مقیم ہیں۔ ’تحریک ختم نبوت‘ اور ’تاریخ اہل حدیث‘ ان کی شاہکار تصانیف ہیں جو پاک و ہند سے شائع ہو کر اہل علم سے دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کے تفصیلی حالات ان کی تصنیف ’ تحریک ختم نبوت‘ کی جلد نمبر 9کے شروع  میں ملاحظہ کیے جاسکتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’تحریک ختم نبوت ‘‘ ڈاکٹر بہاؤالدین  حفظہ اللہ  کی وہ  شاہکار تصنیف ہے  جوختم نبوت کےسلسلے میں  علمائے اہل حدیث کی  تحقیقی وتصنیفی خدمات پرمشتمل  انسائیکلوپیڈیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نے اس کتاب میں 1891ء سے تقسیم ہند تک  ردّ قادیانیت کے سلسلے میں  اہل حدیث اہل  علم کی تحقیقی وتصنیفی کاوشوں  کو تن تنہاء ذوق و شوق اوربڑی محنت و ہمت سے 74؍جلدوں میں مرتب کرکے عظیم  الشان تاریخی  کارنامہ انجام دیا ہے۔ جو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ دیار غیر میں  رہتے ہوئے پروفیسر محمد سلیمان اظہر (ڈاکٹر بہاء الدین) کو اللہ تعالیٰ نے یہ سعادت بخشی ہے کہ انہوں نے ختم نبوتﷺ  اور ردِّ قادیانیت کے حوالے سے ایک بے مثال ’’انسائیکلوپیڈیا‘‘ مرتب کرکے ثابت کیا ہے کہ وہ نمونہ سلف کے امین ہیں۔ اس انسائیکلو پیڈیا میں برصغیر کے مختلف مکاتب فکر کے اکابرین کی خدمات کا تزکرہ ہے جنہوں نے مرزا غلام احمد قادیانی کی زندگی  اور موت کے بعد بھی اس کی جھوٹی نبوت کا ردّکیا اور پھر تحریک ختم نبوتﷺ اور ردقادیانیت میں تقریری اور تحریری خدمات پیش کیں ۔74 میں سے 60 جلدیں  تو باقاعدہ  مختلف مکتبات سے پرنٹ ہوچکی ہیں باقی جلدیں ابھی طباعت کے انتظار  میں  ہیں۔تحریک ختم نبوت کی ابتدائی  جلدیں  اولاً  انڈیا سے شائع ہوئی بعد ازاں مکتبہ قدوسیہ ،لاہور نے  اس کی پہلی 17 ؍جلدیں شائع  کیں۔جلد17 کےبعد60تک تمام جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور سے شائع ہوئیں۔یادر ہے  اس قدر  وسیع اور عظیم کام  ایک ادارے ،جماعت  یاتنظیم کام ہے جوکہ ڈاکٹر بہاؤالدین صاحب نے اپنے صاحبزادے سہیل اظہر صاحب کی معاونت سے خود ہی انجام دیا ہے۔جس  میں مواد کا حصول وتلاش  ،ایڈیٹنگ وترتیب   کے امور شامل ہیں ۔حصول مواد اور اشاعت وطباعت    پر اٹھنے والے سارے  مالی اخراجات  کاانتظام بھی خود صاحب تصنیف نے  کیا ہے۔اللہ تعالیٰ   ڈاکٹر   کی اس  عظیم کاوش کو قبول  فرما کر ان کے میزانِ  حسنات میں اضافے کا باعث بنائے اور انہیں  ایمان وسلامتی  والی زندگی سےنوازے ۔(آمین)تحریک ختم نبوت کی جلدیں جیسے  جیسے تیار ہوتی رہیں  کتاب وسنت سائٹ پر پبلش ہوتی رہیں اب  تک  اس کی 53جلدیں کتاب وسنت سائٹ  پبلش ہوچکی ہیں  افادۂ عام کےلیے اب اس  کی اس کی مزید جلدوں کو بھی  پبلش کیا  جارہا ہے ۔تحریک ختم نبوت کی تمام جلدیں ڈاکٹر بہاؤ الدین کی اپنی سائٹ(https://drsuleman.com/) پربھی موجود ہیں   ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فاتحۃ الکتاب

6

زارِ قادیان

7

مرزا صاحب کا زار حال زار

7

قادیان میں زار ،حال زار

14

زار حالتِ زار

24

زار کا حال زار

26

لاہور میں زار کا حال زار

33

زار کا حال زار

38

زار کی نوحہ خوانی

41

وہی زار کا رونا

42

زار کا حال زار اورتقسیم بنگال

45

نکات مرزا

47

علم کلام مرزا

80

اخبار اہل حدیث امر تسی 1939ءسے

162

براہین احمدیہ کی حقیقت

162

خلیفہ قادیانی کا خطبہ اورشیخ چلی کا خواب

165

کھلی چھٹی بنام بابو عمرالدین جالندھری

167

آخری فیصلہ پر مباحثہ کی درخواست

168

امیر پیغام کا مغالطہ آمیز خطبہ

170

احمدی مثلث

172

مرزا صاحب کا پسر موعود

173

یادگار مرزا

176

مسئلہ حیات مسیح میں مرزائیوں کا شرمناک مغالطہ

183

دوسرا خردجال قادیان میں

188

بنوت مرزا غلط ہے

189

مسلمانوں کے ارتداد کی وجہ

191

خاتم النبیین ۔11

193

مامور اور مصلح اخلاقی لحاظ سے بہت بلند ہوتا ہے

195

خاتم النبیین ۔12

197

کیا مرزا نے فروعی اختلافات کو نظر انداز کردیا؟

201

مرزا صاحب کی کامیاب وفات

203

مرزا صاحب کی اسلامی خدمات

204

مرزا کااعجاز،بذریعہ طاعون

210

کیا مرزا صاحب عام علماء کی طرح تھے

211

قادیان سے مرزا قادیانی کے ابطال کی آواز

214

مناظرہ حیات مسیح دہلوی اورمرزائی غلط بیانی

218

قادیانی مسیح۔دجال اورڈاکٹر بشارت احمد

221

خاتم النبیین ۔13

223

طاعون کا دفعیہ ،مرزا کا نشان

228

علمائے اسلام سے مرزائیوں کے سوال

231

قادیان کی عظمت

234

قادیان اسلام سے مرزائیوں کے سوال

235

قادیان پاک لوگوں کامقام ہے

235

مرزا قادیانی کی عمر کاالہام

235

عیسائیت اورقادیانیت

238

خلافت راشدہ قادیان میں؟

243

مرزا کی تکذیب اس کے پوتے کے قلم سے

246

امت محمدیہ اورجماعت احمدیہ میں کونسا اختلاف ہے؟

252

جماعت احمدیہ میدان جنگ میں

252

قادیانی اوربہائی:دواسپہ گاڑی

256

موجودہ  جنگ ہندوستان میں بھی ہوگی

263

جنگ یورپ دنیا کےلئے عذاب ہے

266

طاعون سے قادیان خصوصا دار مرزا کی حفاظت کا الہام

267

علمائے قادیانیہ سے ایک مذہبی سوال

268

مرزا کی بعثت کے بعد دنیا میں ذہنی انقلاب

269

مرزا قادیانی جیسا ناکام کوئی مدعی نہیں رہا

271

قادیانی تحریف

275

کیا بہاءاللہ ایرانی نبی تھے

277

مرزا صاحب کانکاح آسمانی

283

ہمارا سوال ہے یا ہمالہ پہاڑ

288

آخری فیصلہ

290

قادیانی کا فیل ہوناخلیفہ قادیان نے تسلیم کرلیا

299

پیغام صلح غورسے سنے

302

قادیان میں جوہلی کا جلسہ

303

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 27633
  • اس ہفتے کے قارئین 550036
  • اس ماہ کے قارئین 1603536
  • کل قارئین110924974
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست