#6846

مصنف : عبید اللہ لطیف

مشاہدات : 2573

حقیقت دجال اور فتنہ قادیانیت

  • صفحات: 75
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3000 (PKR)
(جمعرات 17 نومبر 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد

دجال یا مسیح دجال مسلمانوں کے نزدیک اس شخص کا لقب ہے جو قیامت کی بڑی علامتوں میں سے ایک اور قرب قیامت یعنی آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا۔دجال قوم یہود سے ہوگا ہر نبی نے اس کے فتنہ سے اپنی اپنی (قوموں) امتوں کو ڈرایا ہے مگر حضرت محمد ﷺنے اس کے فتنہ کو انتہائی وضاحت سے بیان فرمانے کے ساتھ ساتھ بہت سی نشانیاں اور اس سے بچاؤ کے طریقے اپنی امت کو سمجھا دیے ہیں۔ اس کا فتنہ بہت سخت ہوگا چنانچہ نبی ﷺنے فرمایا! آدم کی تخلیق سے لے کر قیامت قائم ہونے تک کوئی بھی فتنہ دجال کے فتنہ سے بڑھ کر نہیں ہے۔ زیر نظر کتابچہ ’’حقیقت دجال اور فتنہ قادیانیت ‘‘محترم   جناب  عبید اللہ لطیف صاحب  کی کاوش ہے  فاضل مصنف نے اس کتابچہ میں اسلامی عقیدے اور قادیانی عقیدے کا تقابلی جائزہ پیش کرنے کے علاوہ دجال کے بارے میں مرزا قادیانی کے پھیلائے گئے شکوک وشبہات کے جوابات دینے کی کوش کی  ہے۔ مصنف موصوف قادیانیت  کے ردّ میں تقریبا 6؍ کتب مرتب   کر کے شائع کرچکے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی دعوتی وتبلیغی اور تحقیقی وتصنیفی خدمات کو قبول فرمائے اور انہیں  ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ کی  چوکیداری کی مزید توفیق سے بخشے ۔ آمین ( م۔ا)

عنوانات

صفحہ

عرض مؤلف

5

تقدیم از فضیلۃ الشیخ مولانا سعید احمد عنایت اللہ  حفظہ اللہ

13

تقریظ  از فضیلۃ الشیخ مفتی عبدالعزیز بٹ حفظہ اللہ

16

دجال کے بارے میں اسلامی عقیدہ

18

دجال کے بارے میں قادیانی عقیدہ

30

دجال کے بارے میں قادیانی شبہات اور ان کے جوابات

51

دجال کی حقیقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر منکشف ہوئی یا مرزاقادیانی پر؟

71

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51655
  • اس ہفتے کے قارئین 100667
  • اس ماہ کے قارئین 2172584
  • کل قارئین113779912
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست