#5669

مصنف : ڈاکٹر اسرار احمد

مشاہدات : 11260

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد بعثت اور انقلاب نبوی کا اساسی منہاج

  • صفحات: 75
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1875 (PKR)
(اتوار 13 جنوری 2019ء) ناشر : مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور

رسول ِ اکرم ﷺ جس وقت دنیا میں  مبعوث ہوئے اور نبوت سے سرفراز کئے گئے وہ دور دنیا کا نہایت عجیب اور تاریک ترین دور تھا،  ظلم وستم،  ناانصافی و حقوق تلفی،  جبر وتشدد،  خدافراموشی و توحید بیزاری عام تھی،  اخلاق وشرافت کا بحران تھا،  اور انسان ایک دوسرے کے دشمن بن کر زندگی گزارہے تھے،  ہمدردی اور محبت کے جذبات،  اخوت و مودت کے احساسات ختم ہوچکے تھے،  معمولی باتوں  پر لڑائی جھگڑااور سالہاسال تک جنگ وجدال کا سلسلہ چلتا تھا،  ایسے دور میں  آپ ﷺ تشریف لائے،  اور پھر قرآنی تعلیمات ونبوی ہدایات کے ذریعہ دنیا کو بدلا، عرب وعجم میں  انقلاب برپاکیا،  عدل وانصاف کو پروان چڑھایا، حقوق کی ادائیگی کے جذبوں  کو ابھارا، احترام ِ انسانیت کی تعلیم دی،  قتل وغارت گری سے انسانوں  کو روکا،  عورتوں  کومقام ومرتبہ عطاکیا،  غلاموں  کو عزت سے نوازا، یتیموں  پر دست ِ شفقت رکھا، ایثاروقربانی،  خلوص ووفاداری کے مزاج کو پیدا کیا، احسانات ِ خداوندی سے آگاہ کیا، مقصد ِ حیات سے باخبر کیا، رب سے ٹوٹے ہوئے رشتوں  کو جوڑا، جبین ِ عبدیت کو خدا کے سامنے ٹیکنے کا سبق پڑھا یااور توحید کی تعلیمات سے دنیا کو ایک نئی صبح عطا کی،  تاریکیوں  کے دور کا خاتمہ فرمایا، اسلام کی ضیاپاش کرنوں  سے کائنات ِ ارضی کو روشن ومنور کردیا۔  نبی اکرم ﷺ کا یقینا انسانیت پر سب سے بڑا احسان یہ بھی ہے کہ آپ نے بھولی بھٹکی انسانیت کو پھر سے خدا کے در پر پہنچایا اور احساسِ بندگی کوتازہ فرمایا۔ آپ ﷺ نے یہ حیرت انگیز کارنامہ صرف 23 سالہ مختصر مدت میں  انجام دیا۔  23 سالہ دور میں  آپ نے ساری انسانیت کی فلاح وصلاح اور کامیابی کا ایک ایسا نقشہ دنیا کے سامنے پیش کیاکہ ا س کی روشنی میں  ہر دور میں  انقلاب برپا کیاجاسکتا ہے اور اصلاح وتربیت کا کام انجام دیا جاسکتا ہے۔ آپ ﷺ کو اللہ تعالیٰ جن عظیم مقاصد دے کر دنیا میں  بھیجا،  آپﷺ نے ان مقاصد کو بروئے کارلاکر اپنی حیاتِ مبارکہ میں  جدوجہد فرمائی وہ ہمارے لئے ایک رہنمایانہ اصول ہیں۔ اللہ تعالی نے تین مقامات پر  قرآن کریم میں بنیادی طور پر بعثت نبوی ﷺ کے چارمقاصد ِ بعثت کوبیان کیا ہے۔ زیر نظر  کتاب ’’نبی کریم ﷺ کا مقصد بعثت اور انقلاب نبوی کا  اساسی منہاج ‘‘  ڈاکٹر اسرار  کے دو  مقالات پر مشتمل ہے ۔ان میں سے پہلا مقالہ   بعنوان ’’ نبی اکرمﷺ کا مقصد بعثت قرآن حکیم کی روشنی  میں ‘‘ ہے  یہ مقالہ  موصوف نے  مرکزی انجمن خدام القرآن  کی دوسری سالانہ قرآن کانفرنس  کے پانچویں اجلاس میں پیش کیا۔ اور دو سرا مقالہ بعنوان ’’ انقلاب نبوی ﷺ  کا اساسی منہاج‘‘  یہ  مقالہ ڈاکٹر اسرر نے   نے تحریری صورت میں مارچ 1977ء کو  شام ہمددر۔ لاہور کی ایک تقریب میں پیش کیا  ہے ۔ بعد ازاں  1978ء میں   انجمن خدام القرآن نے ان دونوں مقالات کو  افادۂ عام کےلیے  یکجا کر کے  شائع کیا ۔ موجود ایڈیشن اس کتابچہ کا چوتھا ایڈیشن ہے  جو جنوری 1989ء میں شائع ہوا۔( م۔ا)

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 11095
  • اس ہفتے کے قارئین 169627
  • اس ماہ کے قارئین 1688700
  • کل قارئین115580700
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست