#7532

مصنف : حافظ حبیب الرحمٰن المدنی

مشاہدات : 453

فہم عقیدہ سوالاً جواباً

  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5130 (PKR)
(جمعرات 20 فروری 2025ء) ناشر : دار المصنفین لاہور

اعمالِ صالحہ کی قبولیت کا مدار عقائد صحیحہ پر ہے اگر عقیدہ کتاب و سنت کے عین مطابق ہے تو دیگر اعمال درجہ قبولیت تک پہنچ جاتے ہیں اللہ تعالیٰ نے انبیاء و رسل﷩ کو عام انسانوں کی فوز و فلاح اور رشد و ہدایت کے لیے مبعوث فرمایا تو انہوں نے سب سے پہلے عقیدۂ توحید کی دعوت پیش کی کیونکہ اسلام کی اولین اساس و بنیاد توحید ہی ہے عقیدہ کا حسن ہی ہے جو انسان کو کامیاب و کامران بنا کر اللہ کی رضامندی اور خوشی کا سرٹیفکیٹ فراہم کرتا ہے ۔اگر عقیدہ قرآن و حدیث کے مطابق ہو گا تو قیامت کے دن کامیاب ہو کر حضرت انسان جنت کا حقدار کہلائے گا،اور اگر عقیدہ خراب ہو گا تو جہنم میں جانے سے اسے کوئی چیز نہ روک سکے گی۔ زیر نظر کتاب ’’فہم عقیدہ سوالاً جواباً‘‘ محترم جناب حافظ حبیب الرحمٰن المدنی حفظہ اللہ ( فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور و فاضل مدینہ یونیورسٹی ،مدرس معہد القرآن۔لاہور) کی کاوش ہے انہوں نے یہ کتاب فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح العثیمین رحمہ اللہ کی دو کتابوں عقيدة أهل السنة و الجماعة،نبدة العقيدة الاسلامية سے استفادہ کر کے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کے ثانویہ عامہ کی نصابی کتاب کے طور پر سوالات و جوابات کی صورت میں مرتب کی ہے۔ (م۔ا)

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9167
  • اس ہفتے کے قارئین 9167
  • اس ماہ کے قارئین 1667601
  • کل قارئین118235351
  • کل کتب8942

موضوعاتی فہرست