#704.03

مصنف : محمد ابو الحسن سیالکوٹی

مشاہدات : 31946

فیض الباری ترجمہ فتح الباری پارہ 12,11,10

  • صفحات: 730
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 25550 (PKR)
(اتوار 17 جولائی 2011ء) ناشر : مکتبہ اصحاب الحدیث لاہور

کتب حدیث میں جو مقام صحیح بخاری کو حاصل ہے کہ وہ کسی اور مجموعہ حدیث کے حصے میں نہیں آیا۔اس کتاب کی مقبولیت کا عالم یہ ہے کہ اب تک مختلف زبانوں میں اس کی سینکڑوں شرحیں اور حاشیے لکھے جا چکے ہیں۔زیر نظر شرح جو فیض الباری کے نام سے موسوم ہے مولانا محمد ابو الحسن سیالکوٹی کے قلم سے ہے۔مولانا سیالکوٹی ،شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید تھے۔یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے،جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی ؒ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن عصی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں  اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ،تیسیرالقاری،منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6پر یہ تصریح موجود ہے۔لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہےالبتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔بہر حال ادارہ اس  عظیم الشان کتاب کو انٹرنیٹ پر پیش کر ہا ہے تاکہ ذوق علم رکھنے والے احباب اس سے مستفید ہو سکیں اور سلف کی خدمت حدیث سے امت کو روشناس کرایا جا سکے۔(یہ جلد بھی تین پاروں پر مشتمل ہے)۔(ط۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

رمضان میں سفر کرنا درست ہے

 

504

بادشاہ کی اطاعت مقدار طاقت کے واجب ہے

 

510

حضرت ﷺ کے جھنڈے کے بیان میں

 

520

جہاد میں سفر کا خرچ اٹھانا

 

527

عورت کو اس کے بھائی کے پیچھے سوار کرنا

 

528

رکاب پکڑنے کے بیان میں

 

530

تنہا چلنے کا بیان

 

538

ماں باپ کی اجازت سے جہاد کرنا

 

540

جاسوس کے بیان میں

 

544

لڑائی میں لڑکوں کو مارنے کا بیان

 

551

لڑائی میں عورتوں کو مارنے کا حکم

 

552

اللہ کے عذاب کے ساتھ عذاب نہ کیا جائے

 

552

لڑائی میں جھوٹ بولنے کا حکم

 

565

مشرکین سے فدیہ لینے کا بیان

 

580

ایلچیوں کو انعام دینے کا بیان

 

583

حضرت ﷺ  کا یہودیوں سے کہنا کہ اسلام لاؤ تاکہ سلامت رہو

 

589

دشمن پر غالب ہو کر تین دن ان کے میدان میں ٹھہرنا

 

597

غنیمت میں خیانت کرنے کا بیان

 

602

فتح کی خوشخبری دینے کا بیان

 

606

غازیوں کے استقبال کا بیان

 

610

جہاد سے لوٹتے وقت کیا کہنا چاہیے

 

610

جب سفر سے آئے تو نماز پڑھے

 

612

خمس کے فرض کے بیان میں

 

 

خمس کا ادا کرنا دین میں سے ہےیعنی دین کا ایک شعبہ ہے

 

627

حضرت ﷺ کی بیبیوں کے گھروں کا بیان

 

628

اس امت کے لیے غنیمتوں کے حلال ہونے کا بیان

 

641

غنیمت اس شخص کے لیے ہے جو لڑائی میں شریک ہو

 

646

جو شخص کہتا ہے کہ خمس مسلمان کے لیے ہے اس کی دلیل کا بیان

 

658

حضرت کا قیدیوں پر احسان کرنا بغیر خمس نکالنے کے

 

668

دلیل اس امر کی کہ خمس حضور ﷺ کےلیے ہے

 

669

اسلاب میں خمس نہ نکالنے کا بیان

 

671

جو کھانے کی چیز دار حرب میں غازی کو ملے

 

685

کتاب ہے جزیہ کے بیان میں

 

 

بیان جزیہ اور ترک لڑائی کا ذمیوں اورحربیوں سے

 

668

جس شخص نے معاہد کو بے گناہ مار ڈالا اس کے گناہ کا بیان

 

700

یہودیوں کا عرب کے جزیرہ سے نکال دینے  کا بیان

 

700

عورتوں کو پناہ دینے کا بیان

 

704

مسلمانوں کا عہد اور ذمہ ایک ہے

 

705

غدر سے ڈرانے کا بیان

 

711

عہد کے واپس کرنے کی کیفیت کا بیان

 

712

تین دن یا کسی وقت مقرر پر صلح کرنے کا بیان

 

717

وقت مقرر کے بغیر لڑائی ترک کرنا جائز ہے

 

718

مشرکین کے مردوں کا کنویں میں ڈالنےاور ان کا مول لینے کے بیان میں

 

718

نیک ا ور بد کے ساتھ غدر کرنے کے گناہ کا بیان

 

719

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 13006
  • اس ہفتے کے قارئین 171538
  • اس ماہ کے قارئین 1690611
  • کل قارئین115582611
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست