مختلف اہل علم

  • نام : مختلف اہل علم

کل کتب 217

  • 201 #6717

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1531

    ماہنامہ جریدہ الاشراف کراچی تلاوت نمبر مارچ 1999ء

    (پیر 30 مئی 2022ء) ناشر : قریشی آرٹ کراچی
    #6717 Book صفحات: 342

    قرآن مجید اللّٰلہ تعالیٰ کی وہ آخری اورمستند ترین کتاب ہے جسے دین کے معاملے میں انسانیت کی ہدایت کے لیے محمد رسول اللّٰلہ پر نازل کیا گیا ہے ۔اِس کتاب ہدایت سے استفادہ انسان تب ہی کرسکتا ہے جب وہ اِسے پڑھے گا ، اِس کی تلاوت اور اِس کا مطالعہ کرے گا۔تلاوت قرآن کے احادیث  مبارکہ میں  بے شمار فضائل وفوائد اور آداب بیان ہوئے ہیں ۔ زیر نظر  ’’ماہنامہ  جریدہ الاشرف  مارچ1999ء ‘‘  جامعہ اشرفیہ ،سکھر کے ترجمان جریدہ  الاشرف  کے قرآن نمبر کی دو سری جلد  ہے  جوکہ    تلاوت کی اہمیت  و عظمت  ، فضائل ومسائل اور آداب  سے  متعلق  26؍ مختلف اہل  قلم  کےمضامین کا مجموعہ ہے۔تین  مضامین آداب تلاوت سے متعلق  ہیں  اور نیز  اس نمبر میں   نبی کریم ﷺ ، صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم ،تابعین، تبع تابعین اور اسلاف واکابر کے ذوق تلاوت اور شغف بالقرآن کے  ایسے مؤثر واقعات  ہیں کہ جو  واقعتا دلوں میں ہلچل اور جذبہ عمل پیدا...

  • 202 #6718

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1679

    ماہنامہ جریدہ الاشراف کراچی تجوید و قراءات نمبر جولائی 2000ء

    (منگل 31 مئی 2022ء) ناشر : قریشی آرٹ کراچی
    #6718 Book صفحات: 362

    اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ زیر نظر  ’’ماہنامہ  جریدہ الاشرف  جولائی 2000ء ‘‘  جامعہ اشرفیہ ،سکھر کے ترجمان جریدہ  الاشرف  کے قرآن نمبر کی پانچویں جلد  ہے  جوکہ    تجوید وقراءات سے  متعلق  21؍ مختلف اہل  قلم  کےمضامین کا مجموعہ ہے۔اس اشاعت خاص میں  مارچ 1990ء میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں ’’کل ہند قراءات قرآن کانفرنس ‘‘  میں فن قر...

  • 203 #6778

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 19

    دنیا کے قدیم وجدید مذاہب

    (جمعہ 26 اگست 2022ء) ناشر : تخلیقات، لاہور
    #6778 Book صفحات: 438

    جب سےیہ کائنات وجود میں آئی ہے تب سے انسان اور مذہب ساتھ ساتھ چلتے آئے ہیں ۔مشہور مذاہب ،  اسلام ، عیسائیت ،یہودیت،ہندو ازم،زرتشت،بدھ ازم ،سکھ ازم ہیں۔او راس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بنی نوع انسان ہر دور میں کسی نہ کسی مذہب کی پیروی کرتے رہے ہیں۔ لیکن ان تمام مذاہب کی تعلیمات میں کسی نہ کسی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے ۔جیسا کہ دنیا کے تمام مذاہب کسی نہ کسی درجے میں قتل، چوری ،زنااور لڑائی جھگڑے کو سختی سے ممنوع قرار دیتے ہیں اور تمام قسم کی اچھائیوں کو اپنانے کی تلقین کرتے ہیں۔ زیر نظر کتاب’’ دنیا کے قدیم وجدید مذاہب ‘‘ مائیکل کوگان ،پال فریڈمین، نیل فلپ،چارلس ٹائیزین کی مشترکہ تصنیف THE RELIGIONS BOOK کا اردو ترجمہ ہے  جناب طاہر منصور فاروقی صاحب اس کتاب کو  اردو قالب میں ڈھالا ہے۔اس کتاب میں زمانہ ماقبل تاریخ سے اکیسویں صدی تک کے مذاہب اورا ن کے عقائد ونظریات  کو  پیش کیا  گیا ہے ۔(م۔ا)

  • 204 #6794

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1968

    مجلہ ماہنامہ دعوۃ ( رحمۃ للعالمین نمبر )

    (اتوار 18 ستمبر 2022ء) ناشر : دعوۃ اکیڈمی بین الاقوامی یونیورسٹی، اسلام آباد
    #6794 Book صفحات: 435

    اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر مجلہ ماہنامہ ’’دعوۃ  ،اسلام آباد‘‘کا  رحمۃ للعالمین  نمبر ہے ۔یہ مجلہ 23؍ اہل قلم  حضرات کی نگارشات  کا  مجموعہ ہے۔اس مجلہ میں   علماء وفضلاء کی تحریروں کےساتھ اسلاف ک...

  • 205 #6848

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1839

    ماہنامہ مجلہ السراج مفتی عبد الحنان فیضی ( اشاعت خاص )

    (ہفتہ 19 نومبر 2022ء) ناشر : شعبہ تصنیف و تالیف مدرسہ سراج العلوم جھنڈا نگر
    #6848 Book صفحات: 220

    ہند و نیپال کی معروف علمی شخصیت شیخ الحدیث و مفتی عبدالحنان فیضی رحمہ اللہ جماعت اہل حدیث ہند کےمعروف عالم ربانی مولانا محمد زماں رحمانی رحمہ اللہ کے فرزند اورآپ کے علمی وارث تھے۔موصوف اپنے آبائی گاوں انتری بازار،ضلع سدھارتھ نگر میں 1932 میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اور فارسی وعربی کی تعلیم مدرسہ بحرالعلوم انتری بازا، دارالعلوم ششہنیاں سراج العلوم جھنڈانگر میں حاصل کی اور جامعہ فیض عام مئو سے فارغ التحصیل ہوئے۔ اسکے بعدکوئلہ باسہ بلرامپور ایک سال مدرسہ سعیدیہ دارانگر بنارس چار سال سراج العلوم جھنڈانگر گیارہ سال جامعہ سلفیہ بنارس چارسال اورپھر واپس جھنڈانگر1978 سے تاحال چالیس سال تعلیم وتدریس سے منسلک رہے۔ آپ نے مسلسل 60 سالہ تعلیمی، تدریسی، دعوتی واصلاحی خدمات سے بھر پور اور کامیاب ومثالی زندگی گذاری۔ اس طویل مدت میں آپ سے ہزاروں طلباء علماءاور عوام وخواص نے فیض حاصل کیا۔آپ کی طویل علمی وتدریسی خدمات کے پیش نظر مرکزی جمعیت اہل حدیث ھند نے پاکوڑ کانفرس کے موقع پر آپ کو آل انڈیا اہل حدیث ایوارڈ سے سرفراز کیاتھا ، مولانا عبدالمنان سلفی عمر کی 85 بھاریں گزار  ...

  • 206 #6886

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1733

    سہ ماہی مجلہ پیغام خاتم النبیین حقیقت قادیانیت نمبر ستمبر 2022ء

    (ہفتہ 31 دسمبر 2022ء) ناشر : خاتم النبیین اکیڈمی فیصل آباد
    #6886 Book صفحات: 258

    اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ زیر نظر’’ سہ مجلہ پیغام خاتم النبیین ستمبر2022ء(حقیقت قادیانیت نمبر)‘‘  علامہ  ہشام الہی ظہیر حفظہ کی تحریک ’’تحریک دفاع  اسلام وپاکستان‘‘ کے شعبہ تحفظ  عقیدہ ختم نبوت کا ترجمان ہے ۔ یہ شعبہ مناظر اسلا...

  • 210 #6920

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 3083

    داماد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ابو العاص رضی اللہ عنہ بن ربیع

    (بدھ 08 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6920 Book صفحات: 111

    ابو العاص بن ربیع ام المومنین حضرت خدیجہ کے بھانجے تھے۔ آنحضرت کی بعثت پریہ ایمان نہ لائے۔ بلکہ غزوہ بدر میں مشرکین کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف لڑے ۔اعلانِ نبوت سے قبل حضرت خدیجہ کی فرمائش پر حضرت محمد ﷺ نے اپنی بڑی بیٹی حضرت زینب کا نکاح ابو العاص بن ربیع سے کر دیا۔ ابو العاص حضرت بی بی خدیجہ کی بہن حضرت ہالہ بنت خویلد کے بیٹے تھے۔ حضرت زینب تومسلمان ہو گئی تھیں مگر ابو العاص شرک و کفر پر اڑا رہا۔ رمضان 2ھ میں جب ابو العاص جنگِ بدر سے گرفتار ہو کرمدینہ آئے۔ اس وقت تک حضرت زینب مسلمان ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ ہی میں مقیم تھیں۔ چنانچہ ابو العاص کو قید سے چھڑانے کے لیے انہوں نے مدینہ میں اپنا وہ ہار بھیجا جو ان کی ماں حضرت خدیجہ نے ان کو دیا تھا۔ یہ ہار حضورِ اقدس ﷺ کا اشارہ پا کر صحابہ کرام نے حضرت زینب کے پاس واپس بھیج دیا اور حضور ﷺ نے ابو العاص سے یہ وعدہ لے کر ان کو رہا کر دیا کہ وہ مکہ پہنچ کر حضرت زینب کو مدینہ منورہ بھیج دیں گے۔ زیر نظر کتاب تین جید اہل علم کے  تین مختلف مضامین کا مجموعہ ہے  پہلا مضمون بعنوان   ’’ دا...

  • 211 #6922

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 3436

    اسلامی خلفاء وملوک اور تاریخ اسلام سے متعلق چند غلط فہمیوں کا ازالہ ( اضافہ شدہ ایڈیشن )

    (جمعہ 10 فروری 2023ء) ناشر : حارث پبلیکیشنز
    #6922 Book صفحات: 349

    اسلام ایک کامل دین اور مکمل دستور حیات ہے اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زور دیتا ہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتا ہے جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے اسلام کا نظامِ سیاست وحکمرانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے، اسلام کا جس طرح اپنا نظامِ معیشت ہے اور اپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنا نظامِ سیاست وحکومت ہےاسلامی نظام میں ریاست اور دین مذہب اور سلطنت دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں، دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں دونوں ایک دوسرے کے مددگار ہیں، دونوں کے تقاضے ایک دوسرے سے پورے ہوتے ہیں ۔اسلام نے اپنی پوری تاریخ میں ریاست کی اہمیت کوکبھی بھی نظر انداز نہیں کیا۔اسلامی فکر میں دین اورسیاست کی دوری کاکوئی تصور نہیں پایا جاتا  اور کا اسی کانتیجہ  ہے کہ  مسلمان ہمیشہ اپنی ریاست کواسلامی اصولوں پر قائم کرنے کی جدوجہد کرتے رہے۔ قرآن پاک اور احادیث نبویہ میں جس...

  • 212 #7006

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1880

    رفع الیدین عظیم سنت ( راہی )

    (ہفتہ 20 مئی 2023ء) ناشر : ادارہ تبلیغ اسلام، جام پور، ضلع راجن پور
    #7006 Book صفحات: 50

    نماز میں رفع الیدین رسول اللہ ﷺ سے متواتر ثابت ہے ۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رفع الیدین کی احادیث کو صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی اس قدر کثیر تعداد نے روایت کیا ہے کہ شاید اور کسی حدیث کو اس سے زیادہ صحابہ رضی اللہ عنہم نے روایت نہ کیا ہو ۔ اور امام بخاری رحمہ اللہ نے جزء رفع الیدین میں لکھا ہے کہ رفع الیدین کی احادیث کو انیس صحابہ نے روایت کیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ رفع الیدین عظیم سنت‘‘ایک محقق کی تحریر ہے صاحب تحریر نے صحیح و صریح دلائل سے ثابت کیا ہے کہ رفع الیدین سے نماز پڑھنا نبی اکرمﷺ کی دائمی سنت ہے ۔ (م۔ا)

  • 213 #7013

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 2064

    مرزا قادیانی کے جھوٹ

    (اتوار 28 مئی 2023ء) ناشر : نا معلوم
    #7013 Book صفحات: 67

    انسان میں جتنی اخلاقی برائیاں ہو سکتی ہیں ان میں سب سے زیادہ بری اور خطرناک برائی جھوٹ ہے نبی کریم سید المرسلین خاتم النبیین ﷺ نے مختلف اوقات میں فرمایا ہے کہ مسلمان جھوٹ نہیں بولتا ۔ جھوٹ تمام برائیوں کی جڑ ہے اور اس لیے اس کا شمار کبیرہ گناہوں میں ہوتا ہے ۔ اور نبی کریم حضور نبی کریم ﷺ ارشاد فرماتے ہیں ’’ جو شخص مجھ پر قصداً جھوٹ بولے تو اسے چاہیے کہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنا لے ۔ ‘‘ الغرض قرآن و سنت میں جھوٹ کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔ قادیان کا جھوٹا مدعی نبوت مرزا غلام احمد قادیانی کذابوں میں اپنا ثانی نہیں رکھتا تھا ۔ مرزا قادیانی انتہائی بے باکی سے خدا ، رسول اور آسمانی کتابوں کے بارے میں بھی جھوٹ و غلط بیانی سے کام لیتا رہا ۔ کئی اہل محققین نے مرزا غلام احمد قادیانی کے جھوٹ اور کذب بیانی کو الگ مرتب کیا ہے ۔ زیر نظر تحریر بعنوان ’’ مرزا قادیانی کے جھوٹ ‘‘ میں بھی مرزا قادیانی کے ستر(70) جھوٹوں کو قادیانیوں کی...

  • 214 #7028

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1702

    مقالات قومی سیرت کانفرنس 2001ء ( برائے مرد )

    (پیر 12 جون 2023ء) ناشر : وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی، حکومت پاکستان
    #7028 Book صفحات: 516

    زیر نظر کتاب ’’ مقالات قومی سیرت کانفرنس 2001ء (برائے مرد) ‘‘قومی سیرت کانفرنس میں کانفرنس کے خاص دو موضوع ’’ اسلامی نظم معیشت اور کفالت عامہ میں زکوٰۃ کی اہمیت تعلیمات نبویﷺ کی روشنی میں ‘‘اور ’’معاشرتی و معاشی ارتقاء میں زکوٰۃ و عشر کا کردار تعلیمات نبوی ﷺ کی روشنی میں ‘‘سے متعلق مختلف اہل قلم کی طرف سے پیش کیے جانے والے علمی و تحقیقی مقالات و خطبات کی کتابی صورت ہے حصہ الف خطبات و تقاریر جبکہ حصہ ب مقالات سیرت پر مشتمل ہے ۔ وزارت مذہبی امور پاکستان نے اسے مرتب کر کے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔ (م۔ا) 

  • 215 #7060

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 2721

    فتاویٰ لجنۃ العلماء

    (اتوار 16 جولائی 2023ء) ناشر : بیت السلام پرنٹنگ پریس لاہور
    #7060 Book صفحات: 385

    اسلام میں فتویٰ نویسی کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنا کہ بذات خود اسلام۔ فتویٰ سے مراد پیش آمدہ مسائل اور مشکلات سے متعلق دلائل کی روشنی میں شریعت کا وہ حکم ہے جو کسی سائل کے جواب میں کوئی عالم دین اور احکام شریعت میں بصیرت رکھنے والا شخص بیان کرے ۔ فتویٰ پوچھنے اور فتویٰ دینے کا سلسلہ رسولﷺ کے مبارک دور سے چلا آ رہا ہے۔ برصغیر پاک و ہند میں قرآن کی تفاسیر، شروح حدیث، حواشی و تراجم کے ساتھ فتویٰ نویسی میں بھی علمائے اہل حدیث کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔ تقریبا چالیس کے قریب علمائے اہل حدیث کے فتاویٰ جات کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’ فتاویٰ لجنۃ العلماء‘‘عصر حاصر کے آٹھ اکابر علماء و فقہاء کی اجتماعی تحقیقی کاوش کا مظہر ہے۔ جو تقریباً 150 کے قریب فتاویٰ جات پر مشتمل ہے۔ یہ فتاوی جات فردِ واحد کی بجائے اکابر علماء کی مشترکہ بحث و تحقیق کا ثمرہ ہے۔ ان فتاوی جات میں زیادہ تر عصر حاضر کے جدید مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ عقیدہ و منہج اور جدید معاشرتی مسائل پر اکابر علمائے اہل حدیث پاکستان کا یہ پہلا مشترکہ فتاویٰ ہے۔(م۔ا)...

  • 216 #7198

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1085

    مجلہ الواقعہ کراچی ( ختم نبوت نمبر )

    (جمعہ 08 دسمبر 2023ء) ناشر : مکتبہ دار الاحسن کراچی
    #7198 Book صفحات: 267

    ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ارشادِ ربانی ہے: ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33: 40) ترجمہ:’’محمد ﷺ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔‘‘اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو اس منصب پر فائز نہیں کیا جائے گا۔ زیر نظر مجلہ &rsq...

  • 217 #7246

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 1423

    ماہنامہ سلف منہج عظمت صحابہ نمبر ستمبر و اکتوبر 2023

    (ہفتہ 17 فروری 2024ء) ناشر : نا معلوم
    #7246 Book صفحات: 69

    انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جو ان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کا حصہ ہے بصورت دیگر ایمان ناقص ہے ۔ زیر نظر رسالہ ’’ماہنامہ منہج سلف‘‘ کا عظمت صحابہ نمبر ہے۔ یہ اشاعت خاص حسب ذیل چھ مضامین پر مشتمل ہے۔ 1۔عدالت صحابہ کا صحیح معنیٰ و مفہوم اور اس کے متعلق بعض غلط فہمیوں کا ازالہ (از فاروق نراین پوری ) 2۔معاویہ رضی اللہ عنہ کا دفاع از ابو حمد کلیم الدین یوسف 3۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر طعن و تشنیع کا شرعی و تاریخی جائزہ(از حافظ علیم الدین یوسف) 4۔صحابہ کرام کے متعلق سلف صالحین کا عقیدہ (از عبد اللہ عبد الرشید سلفی ) 5۔اہل بیت فضائل و مناقب (فیضان عالم ) 6۔صحابہ کرام کا مقام و مرتبہ (از محمد آصف سلفی) یہ اشاعت خاص ادارہ محدث کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں موصول ہوا...

< 1 2 3 4 5 6 7 8 9 >

کل کتب 1

< 1 >

کل کتب 1

< 1 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 85997
  • اس ہفتے کے قارئین 119825
  • اس ماہ کے قارئین 1736552
  • کل قارئین111057990
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست