اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ زیر نظر ’’ماہنامہ جریدہ الاشرف جولائی 2000ء ‘‘ جامعہ اشرفیہ ،سکھر کے ترجمان جریدہ الاشرف کے قرآن نمبر کی پانچویں جلد ہے جوکہ تجوید وقراءات سے متعلق 21؍ مختلف اہل قلم کےمضامین کا مجموعہ ہے۔اس اشاعت خاص میں مارچ 1990ء میں مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں ’’کل ہند قراءات قرآن کانفرنس ‘‘ میں فن قراءات کے مختلف موضوعات پر پڑھے گئے اہم مقالات بھی شامل ہیں ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
صدائے دل |
6 |
ابتدائیہ |
7 |
قرآن کے سات حروف |
13 |
انزل القرآن علی سبعہ |
61 |
قرات سبعہ وعشرہ |
79 |
اختلاف قراءات قرآنیہ |
89 |
فن قراءات کا ارتقاء |
127 |
علم تجوید ایک تعارف |
155 |
جدید صوتیات اور علم تجوید |
159 |
قرآن کریم کا صوتی اعجاز |
189 |
فن تجوید ایک بحث |
209 |
برصغیر میں علم قراءات کا ارتقاء |
217 |
ہندوستان میں علم قراءات |
243 |
ہندوستانی قراء اور علم قراءات |
253 |
قرآن کریم میں وقف وابتداء |
265 |
عہد سطلنت میں علم قراءات |
267 |
پاکستان میں تجوید و قراءات |
295 |