#260

مصنف : مختلف اہل علم

مشاہدات : 29682

ماہنامہ رشد کا علم قراءات نمبر (اول)

  • صفحات: 719
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14380 (PKR)
(بدھ 01 جنوری 2014ء) ناشر : مجلس التحقیق الاسلامی، لاہور

ہمارا عمومی مشاہدہ یہ ہے کہ کالجوں،یونیورسٹیوں کے وہ جرائد جنہیں طلبہ اپنے اَساتذہ کی رہنمائی میں مرتب کرتے ہیں عموماً معیاری اور تحقیقی نہیں ہوتے بلکہ ان کا اجراء اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ طلبہ کو تحریر وتدوین کی مشق کا موقع ملے جائے اور عملی کام کر کے اس شعبے میں ان کی صلاحیتیں نکھر جائیں۔  دینی جامعات کے ترجمان جرائد کا حال خاصہ پتلا ہے چہ جائیکہ کسی دینی جامعہ کے ایسے جریدے کی وقیع علمی حیثیت مشاہدے میں آئے جو اصلاً طلبہ مجلہ ہو۔ اس لحاظ سے ماہنامہ رشد کازیر نظر شمارہ ایک استثنائی مثال ہے جو دقیع علمی وتحقیقی حیثیت کا حامل ہے ۔ اس میں علم قراء ات جیسے ادق موضوع پر خصوصی علمی و تحقیقی مضامین شائع کئے گئے ہیں۔ماہنامہ’ رشد‘ کے اس شمارے کے مطالعے سے اس کے مضامین کے تنوع کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس میں ایک طرف منکرین قراء ات اورمستشرقین کے اعتراضات کا مسکت جواب دیا گیا ہے تو دوسر ی طرف قراءات کے اثبات اوران کے شرعی دلائل اورعقلی استدلالات وفوائد کابھی تفصیلی ذکر کیا گیا ہے اور وہ بھی عمدہ اسلوب میں مترددین ومتشکّکین کی عقلی گرہیں کھولتا ہے۔ مزید یہ کہ مرتبین نے اس مجلہ میں علم تجوید وقراءات کے متعلق رسائل وجرائد میں شائع ہونے والے مضامین کا اشاریہ شائع کر کے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس شمارہ میں 1933ء سے لے کر اب تک 400 سے زائد مضامین کا اشاریہ مرتب کیا گیا ہے اور اسے علم قراءات ، حجیت و انکار قراءات، تدوین آداب تلاوت، قرآنی معلومات، فتاویٰ، قراء کا تعارف اور انٹرویو ز جیسے عنوانات کے تحت مصنف وار اور الف بائی ترتیب سے جمع کیا گیاہے، جس نے طالبان علم کے لئے اس ذخیرہٴ علم سے استفادے کو آسان بنا دیا ہے۔

عناوین

 

صفحہ نمبر

مدارس دینیہ میں قراءات کی ضرورت

 

2

فاقرءوا ما تیسر من القرآن

 

23

احادیث مبارکہ میں وارد شدہ قراءات

 

17

قرآن کریم کے متنوع لہجات اور ان کی حجیت

 

40

احادیث کی روشنی میں ثبوت قراءات

 

45

برصغیر پاک وہندمیں تجوید وقراءات کا  آغاز

 

68

متعدد قراءات کو ثابت کرنے والی جملہ احادیث

 

103

سبعہ احرف سے مراد اور قراءات عشرہ کی حجیت

 

126

قرآن کے سات حروف

 

141

قراءات عشرہ کی اسانید اور ان کا تواتر

 

174

تعارف علم قراءات---اہم سوالات وجوابات

 

244

اختلاف قراءات قرآنیہ اور مستشرقین

 

392

قراءات قرآنیہ کا مقام اور مستشرقین کے شبہات

 

420

منکر قراءات علامہ تمنا عمادی کا  نظریات کا جائزہ

 

455

قرآن اور قراءات قرآنیہ کے ثابت ہونے کا ذریعہ

 

476

مصحف مدینہ کی اہمیت اور تعارف

 

580

اشاریہ برموضوع علم تجوید وقراءات

 

701

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 91617
  • اس ہفتے کے قارئین 304372
  • اس ماہ کے قارئین 91617
  • کل قارئین113983617
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست