#3793

مصنف : قاری حبیب الرحمن

مشاہدات : 13007

تسہیل التجوید فی حل تیسیر التجوید بالسوال والجواب

  • صفحات: 82
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1640 (PKR)
(منگل 28 جون 2016ء) ناشر : جامعہ صدیقیہ گلشن راوی لاہور

علم تجوید قرآنی علوم کے بنیادی علوم میں سے ایک ہے ۔ اس علم کی تدوین کا آغاز دوسری صدی کے نصف سے ہوا۔ائمۂ حدیث وفقہ کی طرح تجوید وقراءات کے ائمہ کی بھی ایک طویل لسٹ ہے اور تجوید وقراءات کے موضوع پرماہرین تجوید وقراءات کی بے شمار کتب موجود ہیں ۔ عرب قراء کی طرح برصغیر پاک وہند کے علماء کرام اور قراءعظام نے بھی علم تجوید قراءات کی اشاعت وترویج کےلیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں ۔پاکستان میں دیوبندی قراء کرام کےعلاوہ سلفی قراء عظام جناب قاری یحییٰ رسولنگری، قاری محمداریس العاصم ،قای محمد ابراہیم میرمحمدی حفظہم اللہ اور ان کےشاگردوں کی تجوید قراءات کی نشرواشاعت میں خدمات قابل تحسین ہیں ۔مذکورہ قراء کی تجوید وقراءات کی کتب کے علاوہ جامعہ لاہور الاسلامیہ کے کلیۃ القرآن ومجلس التحقیق الاسلامی ،لاہور کے زیر نگرانی شائع ہونے والے علمی مجلہ رشد کےعلم ِتجویدو قراءات کے موضوع پر تین ضخیم جلدوں پر مشتمل قراءات نمبر اپنے موضوع میں انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جس میں مشہور قراء کرام کے تحریر شدہ مضامین ، علمی مقالات اور حجیت قراءات پر پاک وہند کے کئی جیدمفتیان کرام کے فتاوی ٰ جات بھی شامل ہیں اور اس میں قراءات کو عجمی فتنہ قرار دینے والوں کی بھی خوب خبر لیتے ہوئے ان کے اعتراضات کے مسکت جوابات دیئے گئے ہیں۔تلاوت ِقرآن کا بھر پور اجروثواب اس امر پرموقوف ہے کہ تلاوت پورے قواعد وضوابط اور اصول وآداب کے ساتھ کی جائے قرآن کریم کی تلاوت کا صحیح طریقہ جاننا اورسیکھنا علم تجوید کہلاتا ہے ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علم تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے ۔ کیونکہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی وہ عظیم الشان کتاب ہے کہ ہر مسلمان پراس کتاب کو صحیح پڑھنا لازمی اور ضروری ہے جس کاحکم ورتل القرآن ترتیلا سے واضح ہوتا ہے۔ اس قرآنی حکم کی تکمیل اور تجویدکوطالب تجوید کےلیے آسان اورعام فہم بناکر پیش کرناایک استاد کے منصب کا اہم فریضہ ہے ۔ایک اچھا استاد جہاں اداء الحروف کی طرف توجہ دیتا ہے ۔ وہیں وہ اپنے طالب علم کو کتاب کےذریعے بھی مسائل تجوید ازبر کراتا ہے۔ زیر تبصرہ کتابچہ ’’تسہیل التجوید فی حل تیسیر التجوید بالسوال والجواب‘‘ قاری حبیب الرحمن صاحب کا تحریر کردہ ہے ۔ اس میں قاری صاحب نے طلبائے تجوید کی آسانی کےلیے احکام تجوید کو سوالاً جوالاً اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے تاکہ ابتدائی طلبائے تجوید آسانی سے تجوید کے مسائل کوسمجھ سکیں۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

4

باب اول ۔۔۔ وجوب تجوید اور آداب تلاوت و فضائل کے بیان میں

6

باب دوم ۔۔۔ حرکات اور اعوذ باللہ و بسم اللہ کے بیان میں

14

باب سوم ۔۔۔ حروف کے مخارج کے بیان  میں

22

باب چہارم ۔۔۔ صفات لازمہ کے بیان میں

33

باب پنجم ۔۔۔ صفات عارضہ کے بیان میں

45

باب ششم ۔۔۔ مد کے بیان

60

باب ہفتم ۔۔۔ وقف کے بیان میں

66

تتمہ ۔۔۔ ہائے ضمیر کے بیان میں

73

خاتمہ ۔۔۔ فوائد متفرقہ کے بیان میں

75

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69750
  • اس ہفتے کے قارئین 103578
  • اس ماہ کے قارئین 1720305
  • کل قارئین111041743
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست