ابو العاص بن ربیع ام المومنین حضرت خدیجہ کے بھانجے تھے۔ آنحضرت کی بعثت پریہ ایمان نہ لائے۔ بلکہ غزوہ بدر میں مشرکین کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف لڑے ۔اعلانِ نبوت سے قبل حضرت خدیجہ کی فرمائش پر حضرت محمد ﷺ نے اپنی بڑی بیٹی حضرت زینب کا نکاح ابو العاص بن ربیع سے کر دیا۔ ابو العاص حضرت بی بی خدیجہ کی بہن حضرت ہالہ بنت خویلد کے بیٹے تھے۔ حضرت زینب تومسلمان ہو گئی تھیں مگر ابو العاص شرک و کفر پر اڑا رہا۔ رمضان 2ھ میں جب ابو العاص جنگِ بدر سے گرفتار ہو کرمدینہ آئے۔ اس وقت تک حضرت زینب مسلمان ہوتے ہوئے مکہ مکرمہ ہی میں مقیم تھیں۔ چنانچہ ابو العاص کو قید سے چھڑانے کے لیے انہوں نے مدینہ میں اپنا وہ ہار بھیجا جو ان کی ماں حضرت خدیجہ نے ان کو دیا تھا۔ یہ ہار حضورِ اقدس ﷺ کا اشارہ پا کر صحابہ کرام نے حضرت زینب کے پاس واپس بھیج دیا اور حضور ﷺ نے ابو العاص سے یہ وعدہ لے کر ان کو رہا کر دیا کہ وہ مکہ پہنچ کر حضرت زینب کو مدینہ منورہ بھیج دیں گے۔ زیر نظر کتاب تین جید اہل علم کے تین مختلف مضامین کا مجموعہ ہے پہلا مضمون بعنوان ’’ داماد رسول ﷺ ابو العاص بن ربیع‘‘ ڈاکٹر مظہر معین صاحب کا ہے ۔جبکہ دوسرا مضمون بعنوان ’’ محمد بن علی بن ابی طالب ابن الحنفیہ خورشید احمد فارق کا ہے۔اور تیسرا مضمون بعنوان ’’اموی خلفاء وامراء اور اتباع کتاب وسنت ‘‘ معروف مؤرخ وسوانح نگار ڈاکٹر محمد یٰسین مظہر صدیقی رحمہ اللہ کا تحریر شدہ ہے۔ جناب محمد فہد حارث صاحب نے ان تینوں مضامین کو یکجا کر کے شائع کیا ہے۔(م۔ا)
پیش گفتار |
5 |
داماد رسول ﷺ ابو العاص بن ربیع رضی اللہ عنہ |
31 |
حضرت ابو العاص ؓ کی ولادت اور مختصر حالات |
32 |
غزوہ بدر میں اسیری و رہائی |
34 |
ہجرت سیدہ زینب ؓ بعد غزوہ بدر (2ھ) |
35 |
حضرت ابو العاص ؓ کی خدمات واولاد |
40 |
حضرت ابو العاص ؓ کی شاعری |
43 |
وفات ابو العاصؓ |
44 |
خلاصہ مناقب ابوالعاصؓ |
45 |
حضرت ابو العاصؓ |
46 |
محمد بن علی بن ابی طالب |
51 |
ابن الحنفیہ کے معاویہ سے تعلقات |
55 |
ابن الحنفیہ کے مختار ثقفی سے تعلقات |
61 |
ابن الحنفیہ کے ابن زبیرؓ سے تعلقات |
65 |
ابن الحنفیہ کے عبد المالک سے تعلقات |
68 |
اموی خلفاء و امراء او راتباع کتاب وسنت |
79 |
اموی امراء |
102 |
تجزیاتی مطالعہ |
108 |