#2696

مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی

مشاہدات : 14274

زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات

  • صفحات: 348
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8700 (PKR)
(ہفتہ 18 جولائی 2015ء) ناشر : دار النور اسلام آباد

زنا ایک سنگین اور قبیح ترین گناہ ہے۔دین اسلام  جہاں زنا سے منع کرتا ہے وہیں اسباب زنا کے قریب جانے سے بھی روکتا ہے۔شرک کے بعد زنا کی نجاست و خباثت تمام معصیات سے بڑھ کر ہے۔ کیونکہ یہ گناہ ایسے ہیں جو دل کی قوت و وحدت کو پارہ پارہ کردیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان میں وارد ہونے والوں کی اکثریت مشرک ہوتی ہے۔اور جب یہ نجاست دل کو فساد سے بھر دیتی ہے تو یقینا اللہ طیب و پاک ذات سے انسان دور ہی ہوگا۔دین اسلام اس بدکاری کی ہر شکل سے روکتا اور اس کی مذمت کرتا ہے۔ سراً ہو یا جہراً، ہمیشہ کا ہو یا ایک لحظہ کا، آزادی سے ہو یا غلامی کے ساتھ، اپنوں سے ہو یا بیگانوں سے، حتی کہ اس کی طرف لے جانے والے اسباب المخادنہ والمصادقہ کی بھی نہیں اور نفی کر دی گئی ہے۔ مردوں کے لیے بھی اور عورتوں کے لیے بھی۔اور قرب قیامت اسی بدکاری کے ارتکاب کی شدت و کثرت کی وجہ سے سماوی عذاب اور لا علاج امراض مسلط کر دیئے جائیں گے۔ حتی کہ اس جرم اور دیگر اس کے ہم جنس جرائم کی وجہ سے لوگ خنزیر اور بندر کی شکل والے بنا دیئے جائیں گے۔ زیر تبصرہ کتاب "زنا کی سنگینی اور اس کے برے اثرات"علامہ احسان الہی ظہیر کے برادر اصغر معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر  فضل الٰہی ظہیر صاحب کی تصنیف ہے۔آپ ایک معروف شخصیت ہیں اور  کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔آپ ایک کہنہ مشق مدرس و معلم اور کتب کثیرہ و قیمہ کے مصنف و مؤلف اور مترجم ہیں۔یہ کتابدو فصلوں پر مشتمل ہے۔ فصل اول میں چار عدد مباحث ہیں، جن میں اسلام، یہودیت، عیسائیت اور دیگر سلیم الفطرت لوگوں کا زنا سے متعلق مؤقف با دلائل لکھا گیا ہے۔جبکہ فصل دوئم میں پانچ مباحث ہیں، جو کہ زنا و بدکاری کے اثرات سیئہ و قبیحہ سے متعلق ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

19

تمہید

 

19

کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں

 

21

تقسیم کتاب

 

22

شکر و دعا

 

23

فصل اول زنا کے متعلق ادیان سماویہ اور سلیم الفطرت لوگوں کا موقف

 

25

مبحث اول زنا کے متعلق یہودیت کا موقف

 

26

تورات کی نصوص سے معلوم ہونے والی چھیالیس باتیں

 

47

مبحث دوم زنا کے متعلق عیسائیت کا موقف

 

51

زنا کے متعلق انجیل کی نصوص

 

51

انجیل کی نصوص سے معلوم ہونے والی بیس باتیں

 

61

مبحث سوم زنا کے متعلق اسلام کا موقف

 

61

مبحث چہارم زنا کے متعلق سلیم الفطرت لوگوں کو موقف

 

201

فصل دوم زنا کے برے اثرات

 

217

مبحث اول جنسی امراض کا پھیلاؤ اور صحت کی بربادی

 

221

مبحث دوم اولاد حرام کی کثرت اور اس کے برے نتائج

 

245

مبحث سوم عائلی زندگی کی ٹوٹ پھوٹ

 

259

مبحث چہارم بچوں کی شرح پیدائش میں کمی

 

283

مبحث پنجم جرائم کی کثرت

 

303

حرف آخر

 

310

مراجع و مصادر

 

322

فہرست نا مکمل

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

اس موضوع کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70193
  • اس ہفتے کے قارئین 104021
  • اس ماہ کے قارئین 1720748
  • کل قارئین111042186
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست