کل کتب 12

دکھائیں
کتب
  • 1 #4003

    مصنف : حافظ محمد ظفر اقبال

    مشاہدات : 16915

    اسلام میں امام مہدی ؓ کا تصور

    (ہفتہ 22 اکتوبر 2016ء) ناشر : بیت العلوم، لاہور
    #4003 Book صفحات: 307
    امام مہدی کا تصور اسلام میں احادیث کی بنیادوں پر امت مسلمہ اور تمام دنیا کے نجات دہندہ کی حیثیت سے پایا جاتا ہے؛ اور سنیوں میں ان کے آخرت یا قرب قیامت کے نزدیک نازل ہونے کے بارے میں ایک سے زیادہ روایات پائی جاتی ہیں جبکہ شعیوں کے نزدیک حضرت امام مہدی علیہ السلام، امام حسن عسکری کے فرزند اور اہلِ تشیع کے آخری امام ہیں۔ حضرت امام مہدی ؑ وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے ارشادات تمام مستند کتب مثلاً صحیح بخاری، صحیح مسلم وغیرہ میں ملتے ہیں۔ حدیث کے مطابق ان کا ظہور قیامت کے نزدیک ہوگا۔ ان کے وجود کے بارے میں مسلمان متفق ہیں اگرچہ اس بات میں اختلاف ہےکہ وہ پیدا ہو چکے ہیں یا نہیں۔ مسلمانوں کے نزدیک امام مہدی ؑ اور حضرت عیسیٰ ؑ قیامت کے نزدیک اسلامی حکومت قائم کر کے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ ایک ایسے شخص کے بارے میں عقائد تقریباً دنیا کے تمام مذاہب میں ملتے ہیں جو آخرِ دنیا میں خدا کی سچی حکومت قائم کرے گا اور دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دے گا۔ ایسے شخص کے بارے میں متعدد مذاہب میں پیشین گوئیاں ملتی ہیں اور الہامی کتب میں بھی یہ ذکر شامل ہ...
  • 2 #6173

    مصنف : عاصم عمر

    مشاہدات : 9863

    امام مہدی کے دوست ودشمن

    (اتوار 13 ستمبر 2020ء) ناشر : الھجرہ پبلیکیشن کراچی
    #6173 Book صفحات: 226
    امام مہدی کا تصور اسلام میں احادیث کی بنیادوں پر امت مسلمہ اور تمام دنیا کے نجات دہندہ کی حیثیت سے پایا جاتا ہے ۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات تمام مستند کتب مثلاً صحیح بخاری، صحیح مسلم وغیرہ میں ملتے ہیں۔ حدیث کے مطابق ان کا ظہور قیامت کے نزدیک ہوگا۔ مسلمانوں کے نزدیک امام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے نزدیک اسلامی حکومت قائم کر کے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔  سیدنا عیسی  اورامام  مہدی کی آمد اور ان کی نشانیوں کی حدیث میں تفصیل موجود ہے ۔زیر نظر کتاب’’امام مہدی کے دوست ودشمن‘‘ مولانا عاصم عمر  صاحب کی تصنیف ہے ۔یہ کتاب تین ابواب پر مشتمل ہے۔باب اول: فتنوں کا بیان...اس میں مختلف یہودی جادوئی شخصیات کے بارے میں مختصراً بیان ہے ۔باب دوم:راہ حق کے مسافر...اس با میں اسلاف کا تذکرہ ہے ۔باب سوم:اس باب میں امام مہدی سے متعلق مختصر چند بحثیں ہیں ۔(م۔ا)
  • 3 #3733

    مصنف : امین محمد جمال الدین

    مشاہدات : 8779

    امت مسلمہ کی عمر اور مستقبل قریب میں مہدی کے ظہور کا امکان

    (پیر 11 جولائی 2016ء) ناشر : مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور
    #3733 Book صفحات: 144
    کتاب وسنت میں یہ امر پوری  طرح واضح کر دیاگیا ہے کہ دنیا کی یہ موجودہ زندگی عارضی اور فانی ہے۔ اصل اور حقیقی زندگی آخرت کی ہے،لہذا ہمیں  اس کی فکر کرنی چاہیے۔نبی کریم ﷺ نے  اس دنیا کے خاتمے یعنی قیامت برپا ہونے  کی متعدد چھوٹی اور بڑی نشانیاں  اور علامات بتلائی ہیں۔ علامات قیامت سے مراد قیامت کی  وہ نشانیاں ہیں جن کا ظہور قیامت سے قبل ہوگا، مثلاً امام مہدی کاظہور، سیدنا عیسیٰ ؑ کا آسمان سے اترنا، یاجوج ماجوج کا نکلنا اور اﷲ کے غضب سے ہلاک ہو جانا، سورج کا مغرب سے نکلنا، آگ کا ظاہر ہونا وغیرہ یہ سب علامات قیامت ہیں۔ اس طرح جب قیامت کی تمام نشانیاں ظاہر ہوں گی پھر حکم الٰہی سے سیدنا اسرافیل ؑ صور پھونکیں گے جس سے سب کچھ فنا ہو جائے گا۔ پھر جب اﷲ تعالیٰ کو منظور ہوگا دوبارہ صور پھونکا جائے گا، جس سے تمام مردے زندہ ہو جائیں گے۔قیامت کی ان نشانیوں  میں سے ایک بڑی نشانی امام مہدی کا ظہور بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " امت مسلمہ کی عمر اور مستقبل قریب میں مہدی کے ظہور کا امکان " جامعہ ازہر مصر کے پروفیسر امین محمد جمال الدین کی عربی تصنیف"عم...
  • 4 #1987

    مصنف : ہارون یحییٰ

    مشاہدات : 16785

    اینڈ آف ٹائم قیامت کی نشانیاں اور ظہور امام مہدی

    (ہفتہ 18 اکتوبر 2014ء) ناشر : بک کارنر شو روم جہلم
    #1987 Book صفحات: 370
    وقوع  قیامت کا  عقیدہ اسلام کےبنیادی  عقائد میں سےہے اور ایک    مسلمان کے  ایمان کا   حصہ ہے ۔  قیامت آثار  قیامت کو  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث میں  وضاحت کےساتھ بیان کیا ہے  جیساکہ احادیث میں  میں ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک تک عیسیٰ بن مریم ﷤نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اورخنزیہ کو قتل کریں گے ۔ صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گا، یا پھر تلوار ہوگی۔ آپ کے زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف وحدہ کے لیے ہوگا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ عیسٰی ﷤کے زمانہ میں تمام روئے زمین پر اسلام کی حکمرانی ہوگی اور اس کے علاوہ کوئی دین باقی نہ رہے گا۔علامات قیامت کے حوالے  سے   ائمہ محدثین نے  کتب احادیث میں     ابواب بندی بھی کی  ہے اور  بعض  اہل علم نے    اس موضوع پر  کتب  لکھی ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’اینڈ آف ٹا...
  • 5 #1173

    مصنف : ابو مریم سائمن الفریڈو

    مشاہدات : 18337

    حضرت عیسیٰ ؑ سے بے پناہ محبت نے مجھے اسلام تک پہنچا دیا

    (اتوار 29 جولائی 2012ء) ناشر : نا معلوم
    #1173 Book صفحات: 112
    پیدا ہونے والا ہر بچہ فطرت یعنی اسلام پر پیدا ہوتا ہے اور اس کے ماں باپ یا سوسائٹی اسے یہودی ، نصرانی او رمجوسی بنا دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے منتخب بندوں کےدل میں ایمان کی روشنی رکھی ہوتی ہے جو انہیں سیدھی راہ کی طرف راہنمائی کرتی رہتی ہے او روہ حق کی تلاش میں کوشاں رہتے ہیں اور اس وقت تک ان کا سفر ختم نہیں ہوتا جب تک وہ منزل کو نہ پالیں۔ ان کا خلوص، لگن اور حق کی جستجو آخر کار انہیں ان کی منزل و مقصود سے ہمکنار کردیتی ہے اور انہیں وہ حق کا راستہ مل جاتا ہے جس کے لئے ان کے اندر برسوں سے اضطراب برپا ہوتا ہے۔زیر نظر کتاب نو مسلم عیسائی سائمن الفریڈو کی خود نوشت ہے جو اسلام لانے کے بعد ابومریم بنے۔یہ تحریر ان کے اسلام قبول کرنے کی وجوہات او رحضرت عیسیٰؑ کے متعلق عیسائی تعلیمات کے حقائق پر مشتمل ہے۔ جس میں انہوں نے اسلام  کی فیوض و برکات اور عیسائیت کی تعلیمات کاموازنہ کرکے خدائی فیصلہ کے مطابق اسلام کو ہی نجات کا ذریعہ گردانا اور ثابت کیا ہے اوراسی طرح  عیسائیت میں موجود فکری انحطاط اور خرافات کوبھی  اجاگر کیا ہے ۔یقیناً عیسائی دنیا کے لئے یہ کتاب حقائق و عبر کے نمونہ ک...
  • 6 #3440

    مصنف : محمد الیاس چنیوٹی

    مشاہدات : 5077

    حضرت عیسیٰ ابن مریم ؑ کا مقدمہ عیسائی عدالت میں

    (اتوار 07 فروری 2016ء) ناشر : انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ، پاکستان
    #3440 Book صفحات: 188
    تاریخ عالم اٹھا کر دیکھئے۔ کفر نے اسلام کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ہمیشہ ایڑھی چوٹی کا زور لگایا ہے۔ وہ کون سا جال ہے، جو اسلام کو مقید کرنے کے لیے استعمال نہ کیا گیا۔ وہ کون سی سازش ہے، جو اسلام کی گردن کاٹنے کے لیے تیار نہ کی گئی۔ وہ کونسی درندگی ہے جس کی مشق سینہ اسلام پر نہ کی گئی۔ وہ کونسے ہولناک مظالم ہیں، جو اسلام کے نام لیواؤں پر روانہ رکھے گئے۔ لیکن جب ہندوستان پر فرنگی استعمار قابض ہو چکا تھا۔ مسلمان غلامی کی آہنی زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔ کفر نے اسلام پر ایک نیا، نرالا اور اچھوتا حملہ کیا۔ ایک خوفناک اور بھیانک منصوبہ بنا۔ جس کے تحت اسلام کو اسلام کے نام پر لوٹنے کا پروگرام بنا۔ کفر نے اپنے اس خاص مشن کو"قادیادنیت" کا نام دیا۔ اور اس کی قیادت ایک ننگ دین، ننگ وطن اور تاریخ کا بدترین انسان مرزا غلام احمد قادیانی کو سونپ دی گئی۔ وہ کذاب مرزا احمد ہی تھا جس نے برطانوی سامراج کے مقاصدے شریرہ کو ہر سطح پر کامیاب کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ مرزا نے مذہبی روپ اختیار کر کے اجرائے نبوت، حیات مسیح، مہدویت کی بحثوں میں الجھایا اور مسلمانوں کو انگریزوں کا وفادار بننے پر آمادہ ک...
  • 7 #3118

    مصنف : نور محمد قریشی

    مشاہدات : 5509

    حیات مسیح اور ختم نبوت

    (ہفتہ 19 دسمبر 2015ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور
    #3118 Book صفحات: 155
    امت مسلمہ مسئلہ حیات مسیح ؑ پر ہر دور میں متفق رہی ہے ۔لیکن مرزا قادیانی کے کچھ نفس پرستوں نے خود ساختہ عقلی دلائل کا سہارا لے کر مسئلہ حیات مسیح ؑ پر امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔اور الحمد اللہ ہمارے بزرگان دین اور علماءکرام نے ایسے فتنوں کا پوری طرح تعاقب کیااور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا  ہے۔قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ جب یہود نے عیسی ؑ کو صلیب دے کر قتل کرنے کی کوشش کی تو قرآن نے جو فرمایا کہ 'اللہ نےانہیں اپنی طرف بلند کردیا 'وہ حقیقت میں انہیں بلند نہیں کیا گیا تھا بلکہ انکے درجات بلند کردیے گئے تھے ، اس جگہ پر درجات کے بلند ی کا یہ فیدہ ہوا کہ صلیب پر وہ زندہ رہے اور یہود کو شبہ لگ گیا کہ وہ وفات پاچکے ہیں اور وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے، عیسی پھر کسی اور علاقہ میں چلے گئے وہاں تقریبا نصف صدی حیات رہے پھر طبعی وفات پائی اور انکی قبر کشمیر میں ہے۔ یہی عقیدہ تھوڑی سی کمی پیشی کیساتھ  قمر احمد عثمانی  کا بھی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "حیات مسیح اور ختم نبوت" محترم نور محمد قریشی ایڈووکیٹ صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قمر احمد عثم...
  • 8 #6288

    مصنف : ڈاکٹر مفتی نظام الدین شامزی

    مشاہدات : 8316

    عقیدہ ظہور مہدی احادیث کی روشنی میں

    (ہفتہ 20 فروری 2021ء) ناشر : ادارہ دعوت اسلام جامعہ سلفیہ بنوریہ کراچی
    #6288 Book صفحات: 191
    امام مہدی علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات تمام مستند کتب مثلاً صحیح بخاری، صحیح مسلم وغیرہ میں ملتے ہیں۔ حدیث کے مطابق ان کا ظہور قیامت کے نزدیک ہوگا۔ مسلمانوں کے نزدیک امام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے نزدیک اسلامی حکومت قائم کر کے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔  سیدنا عیسی  اورامام  مہدی کی آمد اور ان کی نشانیوں کی حدیث میں تفصیل موجود ہے ۔اور اس پر عربی واردو زبان میں  کئی مستقل کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’عقیدہ ظہور مہدی احادیث کی روشنی میں  ‘‘ مفتی نظام الدین شامزئی کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  احادیث  صحیحہ، محدثین اور متکلمین کے اقوال کی روشنی میں   امت  کا امام مہدی سے   متعلق عقیدہ پیش کرنے  کی کوشش کی ہے۔۔(م۔ا)
  • 9 #3016

    مصنف : مختلف اہل علم

    مشاہدات : 5880

    مسئلہ حیات عیسٰی ابن مریم علیہ السلام

    (جمعہ 30 اکتوبر 2015ء) ناشر : مشتاق احمد کالی بیر، شیخو پورہ
    #3016 Book صفحات: 101
    امت مسلمہ مسئلہ حیات مسیح ؑ پر ہر دور میں متفق رہی ہے ۔لیکن مرزا قادیانی کے کچھ نفس پرستوں نے خود ساختہ عقلی دلائل کا سہارا لے کر مسئلہ حیات مسیح ؑ پر امت مسلمہ میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔اور الحمد اللہ ہمارے بزرگان دین اور علماءکرام نے ایسے فتنوں کا پوری طرح تعاقب کیااور ان کو کیفر کردار تک پہنچایا ہے۔قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ جب یہود نے عیسی ؑ کو صلیب دے کر قتل کرنے کی کوشش کی تو قرآن نے جو فرمایا کہ 'اللہ نےانہیں اپنی طرف بلند کردیا 'وہ حقیقت میں انہیں بلند نہیں کیا گیا تھا بلکہ انکے درجات بلند کردیے گئے تھے ، اس جگہ پر درجات کے بلند ی کا یہ فیدہ ہوا کہ صلیب پر وہ زندہ رہے اور یہود کو شبہ لگ گیا کہ وہ وفات پاچکے ہیں اور وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے، عیسی پھر کسی اور علاقہ میں چلے گئے وہاں تقریبا نصف صدی حیات رہے پھر طبعی وفات پائی اور انکی قبر کشمیر میں ہے۔یہی عقیدہ تھوڑی سی کمی پیشی کیساتھ غامدی صاحب کا بھی ہے ، یہ بھی ان قادیانیوں کی طرح وفات عیسی کا عقیدہ رکھتے ہیں لیکن کہانی تھوڑی سی مختلف بیان کرتے ہیں۔ غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ عیسی ؑ کو صلیب کے قریب...
  • 10 #3614

    مصنف : مفتی محمد شفیع

    مشاہدات : 7490

    مسیح موعود کی پہچان قرآن و حدیث کی روشنی میں

    (بدھ 13 اپریل 2016ء) ناشر : مکتبہ دار العلوم، کراچی
    #3614 Book صفحات: 47
    امت محمدیہ کے آخری دور میں اللہ تعالی کی حکمت سے دجال اکبر کا خروج مقدر ومقرر تھا، جس کے شر سے تمام انبیائے کرام اپنی اپنی امتوں کو ڈراتے آئے ہیں، اور حسب تصریحات احادیث متواترہ اس کا فتنہ اگلے پچھلے تمام فتنوں سے سخت ہوگا۔اس کے ساتھ ساحرانہ قوتیں اور خوارق عادات بے شمار ہوں گی۔اسی کے ساتھ یہ بھی مقرر تھا کہ دجال کے فتنے سے امت کو بچایا جائے۔دجال کو شکست دینے کے لئے سیدنا عیسی  دوبارہ اس دنیا میں نزول فرمائیں گے اور اپنی مخصوص شان مسیحی سے مسیح دجال کا خاتمہ کریں گے۔نبی کریم ﷺ نے سیدنا عیسی  کی تمام صفات کو اپنی امت کے لئے بیان کر دیا ہے تاکہ امت کے لئے انہیں پہچاننا مشکل نہ رہے۔ زیر تبصرہ کتاب"مسیح موعود کی پہچان، قرآن وحدیث کی روشنی میں"معروف دیو بندی عالم دین  مفتی مولانا محمد شفیع عثمانی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مسیح موعود کی پہچان کے حوالے سے  قرآن وحدیث کی روشنی میں آیات قرآنیہ اور احادیث نبویہ کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے، اور ان کا ترجمہ وتشریح کسی دوسرے وقت تک کے لئے چھوڑ دیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف موصوف کی اس محنت کو اپن...
  • 11 #563

    مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

    مشاہدات : 75321

    مہدی ؑ سے متعلق صحیح عقیدہ

    (ہفتہ 09 مارچ 2013ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب
    #563 Book صفحات: 31
    مسلمانان اہل سنت کا مہدیؑ سے متعلق یہ عقیدہ ہے کہ وہ قیامت کے قریب پیدا ہوں گے، وہ سات سال تک حکومت کریں گے، روئے زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے، ان کے زمانہ ہی میں حضرت عیسیؑ کا نزول ہوگا۔ حضرت عیسیٰ آپ کی اقتدا میں نماز ادا کریں گے۔ امام مہدی ؑ حضرت عیسیٰ کے ساتھ مل کر دجال کا مقابلہ کریں گے اور اس کو قتل کریں گے۔ زیر نظر کتابچہ میں حضرت امام مہدی ؑ سے متعلق سب سے پہلے ان احادیث کو بیان کیا گیا ہے جن میں امام مہدی ؑ کا صراحت کے ساتھ تذکرہ ہے، اس کے بعد اس ضمن  میں آثار کو جمع کیا گیا ہے اور پھر ان احادیث کو ذکر کیا گیا ہے جن میں امام مہدی ؑ کا تذکرہ تو موجود ہے لیکن صراحت کے ساتھ نہیں ہے۔ ان تمام احادیث و آثار پر صحت و ضعف کا حکم بھی لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد امام مہدی کے اوصاف، مہدویت کے جھوٹے دعویداروں کو کیسے پہچانیں؟ کے عنوانات سے مواد موجود ہے اور آخر میں اختصار کے ساتھ چند دعویداران مہدویت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔کتابچہ کے مصنف عبدالہادی عبدالخالق مدنی نے کتابچہ کی تیاری میں شیخ عبدالعظیم بستوی کی کتاب ’الأحادیث الواردۃ فی المھدی فی میزان الجرح والتع...
  • 12 #1822

    مصنف : ابو عمیر سلفی

    مشاہدات : 6811

    نزول عیسیٰ ابن مریم

    (ہفتہ 26 جولائی 2014ء) ناشر : المکتب التعاونی للدعوۃ وتوعیۃ الجالیات بالربوۃ
    #1822 Book صفحات: 37
    سیدنا عیسی﷤ کو زندہ آسمان پر اٹھانے اور پھر قرب قیامت ان کے نزول کا عقیدہ قرآن مجید اور صحیح احادیث سے ثابت ہے،مگر قادیانی اور عصر حاضر کے نام نہاد مفکر جاوید غامدی صاحب اس کی کچھ نہ کچھ تاویل کرتے نظر آتے ہیں۔قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ جب یہود نے سیدنا عیسی ﷤کو صلیب دے کر قتل کرنے کی کوشش کی تو قرآن نے جو فرمایا کہ "اللہ نےانہیں اپنی طرف بلند کردیا "وہ حقیقت میں انہیں بلند نہیں کیا گیا تھا بلکہ انکے درجات بلند کردیے گئے تھے۔اس جگہ پر درجات کے بلند ی کا یہ فائدہ ہوا کہ صلیب پر وہ زندہ رہےاوریہود کو شبہ لگ گیا کہ وہ وفات پاچکے ہیں اور وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔سیدنا عیسی﷤ پھر کسی اور علاقہ میں چلے گئے وہاں تقریبا نصف صدی حیات رہے پھر طبعی وفات پائی اور انکی قبر کشمیر میں ہے، اب ایک نیا مسیح پیدا ہونا تھا جو کہ ایک محبوط الحواس بھینگے میٹرک فیل دجال و کذاب مرزاقادیانی کی شکل میں پیدا ہوا ہے۔۔یہی عقیدہ تھوڑی سی کمی پیشی کیساتھ غامدی صاحب کا بھی ہے ، یہ بھی ان قادیانیوں کی طرح وفات عیسی کا عقیدہ رکھتے ہیں لیکن کہانی تھوڑی سی مختلف بیان کرتے ہیں۔ غامدی صاحب فرماتے ہیں کہ عیسی ﷤کو صلی...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1230
  • اس ہفتے کے قارئین 50242
  • اس ماہ کے قارئین 2122159
  • کل قارئین113729487
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست