#563

مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

مشاہدات : 75141

مہدی ؑ سے متعلق صحیح عقیدہ

  • صفحات: 31
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 620 (PKR)
(ہفتہ 09 مارچ 2013ء) ناشر : احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب

مسلمانان اہل سنت کا مہدیؑ سے متعلق یہ عقیدہ ہے کہ وہ قیامت کے قریب پیدا ہوں گے، وہ سات سال تک حکومت کریں گے، روئے زمین کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے، ان کے زمانہ ہی میں حضرت عیسیؑ کا نزول ہوگا۔ حضرت عیسیٰ آپ کی اقتدا میں نماز ادا کریں گے۔ امام مہدی ؑ حضرت عیسیٰ کے ساتھ مل کر دجال کا مقابلہ کریں گے اور اس کو قتل کریں گے۔ زیر نظر کتابچہ میں حضرت امام مہدی ؑ سے متعلق سب سے پہلے ان احادیث کو بیان کیا گیا ہے جن میں امام مہدی ؑ کا صراحت کے ساتھ تذکرہ ہے، اس کے بعد اس ضمن  میں آثار کو جمع کیا گیا ہے اور پھر ان احادیث کو ذکر کیا گیا ہے جن میں امام مہدی ؑ کا تذکرہ تو موجود ہے لیکن صراحت کے ساتھ نہیں ہے۔ ان تمام احادیث و آثار پر صحت و ضعف کا حکم بھی لگایا گیا ہے۔ اس کے بعد امام مہدی کے اوصاف، مہدویت کے جھوٹے دعویداروں کو کیسے پہچانیں؟ کے عنوانات سے مواد موجود ہے اور آخر میں اختصار کے ساتھ چند دعویداران مہدویت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔کتابچہ کے مصنف عبدالہادی عبدالخالق مدنی نے کتابچہ کی تیاری میں شیخ عبدالعظیم بستوی کی کتاب ’الأحادیث الواردۃ فی المھدی فی میزان الجرح والتعدیل‘ سے مدد لی ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مہدی ؑ سے متعلق صحیح عقیدہ

 

2

احادیث

 

3

آثار

 

7

مہدی کی شخصیت اور اس کے اوصاف

 

23

مہدویت کے جھوٹے دعویدار کو کیسے پہچانیں؟

 

25

دعویداران مہدویت

 

26

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 41009
  • اس ہفتے کے قارئین 228085
  • اس ماہ کے قارئین 802132
  • کل قارئین110123570
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست