قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع کر کے الگ سے احکام القرآن پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص رحمہم اللہ کی احکام القرآن کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت کی حامل ہیں ۔امام جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل کتاب ’’احکام القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد کے شعبہ شریعہ اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ، مکتوبات وغیرہ سے اخذ شد ہ ہے ۔ مولانا عبدالوکیل علوی مرحوم نے ان کو بڑی عرق ریزی سے احکام القرآن کو موضوعات کے تحت جمع کر مرتب کردیا ہےیہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلداول مبادیات( علوم القرآن، ایمانیات،اخلاقیات۔)،جلد دوم عبادات(نماز ، روزہ،زکاۃ،حج۔)،جلدسوم معاشرت،جلد چہارم حدوو وتعزیرات،معاشیات،مسئلہ ملکیت زمین،قانونِ وراثت،انفاق فی سبیل اللہ ، سود، تجارت،بنیادی انسان حقوق اورچندمتفرق احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور جلدپنجم مختلف عنوانات کے تحت آٹھ ابواب پر مشتمل ہے۔پہلا باب اقامت دین کی ضرورت واہمیت کےبارے میں ہے ،دوسرا باب ہجرت کے موضوع پر ہے۔تیسرے باب میں خلافت کےمسئلے پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔چوتھا،پانچواں اور چھٹا باب جہاد، قتال فی سبیل اللہ اور غلامی سے متعلق احکام ومباحث پر مشتمل ہے۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
عرض ناشر |
15 |
عرض مرتب |
18 |
باب اول علوم القرآن |
21 |
فصل اول وحی |
23 |
فصل دوم تعارف قرآن |
32 |
فصل سوم فہم قرآن |
40 |
فصل چہارم آیات کی اقسام |
49 |
فصل پنجم ناسخ و منسوخ |
52 |
فصل ششم اعجاز قرآن |
61 |
فصل ہفتم معجزات قرآنی |
66 |
انبیائے سابقہ کے معجزات پر ایک نظر |
73 |
احیائے موتی کا معجزہ |
74 |
حضرت ایوب علیہ السلام کے لیے چشمہ شفا |
75 |
معجزات حضرت ابراہیم علیہ السلام |
75 |
معجزات حضرت موسیٰ علیہ السلام |
76 |
معجزات حضرت سلیمان علیہ السلام |
80 |
دوسرے انبیاء کے معجزات |
81 |
معجزات عیسیٰ علیہ السلام |
82 |
حضور ﷺ اور معجزات |
86 |
فصل ہشتم اقسام القرآن |
97 |
فصل نہم امثال القرآن |
117 |
تمثیلات کا مقصد |
117 |
فصل دہم قرآن مجید میں قراءتوں کا اختلاف |
121 |
فصل یازدہم آداب قرآن |
128 |
فصل دواز دہم سجود القرآن |
134 |
فصل سیزدہم تدوین قرآن |
142 |
باب دوم دعوت بالقرآن |
157 |
فصل اول دعوت کی اہمیت و ضرورت |
159 |
فصل دوم داعی کی ذمہ داریاں |
164 |
فصل سوم دعوت کی حکمت اور طریق کار |
173 |
فصل چہارم راہ دعوت کی مشکلات پر صبر |
187 |
باب سوم قرآن کے دو بنیادی احکام |
199 |
فصل اول اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت کا حکم |
201 |
فصل دوم حجیت سنت |
212 |
باب چہارم ایمانیات |
223 |
فصل اول تعارف |
225 |
فصل دوم ایمان باللہ |
229 |
توحید پر استقامت و ثابت قدمی |
246 |
فصل سوم ایمان بالملائکہ |
247 |
فصل چہارم ایمان بالکتب |
252 |
فصل پنجم ایمان بالرسل |
259 |
مزید وضاحت |
271 |
فصل ششم ایمان بالیوم الآخر |
279 |
فصل ہفتم ایمان بالقدر |
286 |
فصل ہشتم ایمانیات سے متعلق چند متفرق مباحث |
311 |
نذر کے احکام |
339 |
مسئلہ شفاعت |
347 |
باب پنجم اسلامی اخلاقیات |
377 |
فصل اول اسلام کا اخلاقی نظام |
379 |
فصل دوم اخلاقی خوبیاں |
425 |
توکل |
430 |
صبر اور رحم |
432 |
ضبط نفس |
437 |
شکر |
438 |
سچائی |
440 |
امانت اور پاس عہد |
442 |
ایفائے عہد |
443 |
توبہ |
446 |
فصل سوم اخلاقی عیوب |
453 |
معاشرتی تعلقات کو خراب کرنے والی برائیاں |
453 |
غیبت کی حقیقت اور اس کے احکام |
462 |
حرص و بخل |
470 |
نعمت کے اظہار کی ترغیب |
474 |
رشوت |
474 |
کتابیات |
481 |