#6267.04

مصنف : سید ابو الاعلی مودودی

مشاہدات : 4733

تفہیم احکام القرآن جلد پنجم

  • صفحات: 467
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16345 (PKR)
(بدھ 23 دسمبر 2020ء) ناشر : ادارہ معارف اسلامی منصورہ لاہور

قرآن مجید بے شمار علوم وفنون کا خزینہ ہے۔اس کے متعدد مضامین میں سے ایک اہم ترین مضمون اس کے احکام ہیں۔جو پورے قرآن مجید میں جابجا موجود ہیں ۔احکام القرآن پر مبنی آیات کی تعداد پانچ سو یا اس کے لگ بھگ ہے۔مفسرین کرام نے جہاں پورے قرآن کی تفاسیر لکھی ہیں ،وہیں بعض مفسرین نے احکام پر مبنی آیات کو جمع  کر کے الگ سے احکام القرآن  پر مشتمل تفسیری مجموعے مرتب کئے ہیں۔ان میں امام شافعی، امام قرطبی،امام جصاص   رحمہم اللہ کی احکام القرآن  کے نام سے تفاسیر بڑی شہرت  کی حامل  ہیں ۔امام   جصاص کی تین جلدوں پر مشتمل  کتاب ’’احکام   القرآن‘‘ کا اسلامی یونیورسٹی ،اسلام آباد  کے شعبہ شریعہ  اکیڈمی کی طرف سے چھ مجلدات میں ترجمہ بھی شائع ہوچکا ہے جوکہ کتاب وسنت سائٹ پر  موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ تفہیم احکام القرآن ‘‘سید ابوالاعلی مودودیؒ   کی معروف کتاب ’’ تفہیم القرآن  اور ان کی دوسری تحریروں،تقریروں،انٹرویوز ، مکتوبات  وغیرہ سے   اخذ شد ہ ہے ۔ مولانا عبدالوکیل علوی  مرحوم  نے  ان کو بڑی عرق ریزی سے احکام القرآن کو موضوعات کے تحت جمع  کر مرتب کردیا ہےیہ کتاب پانچ جلدوں پر مشتمل ہے۔ جلداول  مبادیات( علوم القرآن، ایمانیات،اخلاقیات۔)،جلد دوم عبادات(نماز ، روزہ،زکاۃ،حج۔)،جلدسوم معاشرت،جلد چہارم  حدوو وتعزیرات،معاشیات،مسئلہ ملکیت زمین،قانونِ وراثت،انفاق فی سبیل اللہ ، سود، تجارت،بنیادی انسان حقوق اورچندمتفرق احکام ومسائل پر مشتمل ہے۔ اور جلدپنجم   مختلف عنوانات کے تحت آٹھ ابواب  پر مشتمل ہے۔پہلا باب اقامت دین  کی ضرورت واہمیت کےبارے میں  ہے ،دوسرا باب ہجرت کے موضوع پر ہے۔تیسرے باب میں خلافت کےمسئلے پر سیر حاصل بحث کی  گئی ہے۔چوتھا،پانچواں اور چھٹا باب جہاد، قتال فی سبیل اللہ اور غلامی سے متعلق احکام ومباحث پر مشتمل ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

19

اقامت دین

21

اقامت دین کی ضرورت و اہمیت

21

اقامت دین کی حکمت عملی سوال و جواب

31

ہجرت

69

دین اسلام میں ہجرت کی اہمیت

69

ہجرت مدینہ

85

خلافت

96

خلافت

96

مسئلہ خلافت اور امام ابو حنفیہ کا مسلک

107

جہاد فی سبیل اللہ

130

قرآنی آیات میں جہاد فی سبیل اللہ کا حکم

130

قتل فی سبیل اللہ

151

اجازت حکم فرضیت مسائل و احکام

151

اسیران جنگ کے احکام

166

کیا جنگی ضروریات کے لیے تخریبی کاروائی جائز ہے

173

دو مسلمان گروہ آپس میں لڑ جائیں تو ان میں صلح کرانے کا حکم

185

صلح حدیبیہ

195

الانفال (اموال غنیمت )

201

اموال فے

213

جزیہ

233

اصلاحی جنگ

239

مدافعانہ جنگ

255

غلامی

275

غلامی کا مسئلہ

275

مکاتبت

319

حلال و حرام

327

احکام حلال و حرام

327

ذبح کے احکام

341

ذبیحہ اہل کتاب

361

متفرق مباحث بسلسلہ حلت و حرمت

381

متفرق احکام و مباحث

393

امارت و مشاورت

393

قانون اسلامی

405

قانون شہادت

415

امانت

425

قانون عدل انصاف و راستی کا حکم

431

قسم اور کفارہ

451

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50259
  • اس ہفتے کے قارئین 579401
  • اس ماہ کے قارئین 366646
  • کل قارئین114258646
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست