شبان ختم نبوت پاکستان

  • نام : شبان ختم نبوت پاکستان
  • ملک : پاکستان

کل کتب 6

  • 1 #6080

    مصنف : منیر احمد علوی

    مشاہدات : 3704

    احمدیت اسلام کیوں نہیں ؟

    (ہفتہ 02 مئی 2020ء) ناشر : شبان ختم نبوت پاکستان
    #6080 Book صفحات: 239

    اسلامی تعلیمات کے مطابق نبوت ورسالت کا سلسلہ سیدنا آدم ﷤ سے شروع ہوا اور سید الانبیاء  خاتم المرسلین سیدنا محمد ﷺ پر ختم ہوا اس کے  بعد جوبھی نبوت کادعویٰ کرے گا وہ  دائرۂ اسلام سے خارج ہے  ۔ ختم نبوت ناصرف اسلام کی روح ہے  بلکہ وہ بنیادی عقیدہ  ہے جس پر تمام امت مسلمہ کا روزِ اول سے اتفاق، اتحاد اوراجماع ہے ۔قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں ا سلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا  ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر  آج تک  اسلام  اور قادیانیت میں جنگ جار ی ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کےکمروں تک لڑی گئی اہل علم  نے  قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و  قانون اور عدالت میں  غرض کہ ہر میدان  میں انہیں شکستِ فاش دی ۔مولانا منیر احمد علوی صاحب کی زیر  نظر کتاب بعنوان’’احمدیت اسلام کیوں نہیں؟‘‘ بھی اسی سلسلے کی...

  • 2 #7379

    مصنف : منیر احمد علوی

    مشاہدات : 1122

    عقیدہ ختم نبوت

    (اتوار 15 ستمبر 2024ء) ناشر : شبان ختم نبوت پاکستان
    #7379 Book صفحات: 33

    مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ارشادِ خدا وندی ہے: ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33 : 40)ترجمہ:’’محمد ﷺ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔‘‘اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو اس منصب پر فائز نہیں کیا جائے گا۔ قرآن حکیم میں متعدد آیات ایسی ہیں جو عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق ک...

  • 3 #7383

    مصنف : منیر احمد علوی

    مشاہدات : 863

    عقیدہ رفع و نزول حضرت عیسیٰ علیہ السلام

    (جمعرات 19 ستمبر 2024ء) ناشر : شبان ختم نبوت پاکستان
    #7383 Book صفحات: 266

    قیامت آثار قیامت کو نبی کریم ﷺ نے احادیث میں وضاحت کے ساتھ بیان کیا ہے جیسا کہ احادیث میں ہے کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہو گی جب تک عیسیٰ بن مریم نازل نہ ہوں گے ۔ وہ دجال اور خنزیر کو قتل کریں گے ۔صلیب کو توڑیں گے۔ مال عام ہو جائے گا اور جزیہ کو ساقط کر دیں گے اور اسلام کے علاوہ کوئی اور دین قبول نہ کیا جائے گا اس زمانہ میں اللہ تعالیٰ اسلام کے سوا سب ادیان کو ختم کر دے گا اور سجدہ صرف اللہ وحدہ کے لیے ہو گا۔علامات قیامت کے حوالے سے ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں ابواب بندی بھی کی ہے اور بعض اہل علم نے اس موضوع پر مستقل بھی کتب لکھی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ عقیدہ رفع و نزول حضرت عیسیٰ علیہ السلام ‘‘ محترم مولانا منیر احمد علوی صاحب کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کے زندہ آسمان پر جانے اور قرب قیامت دوبارہ تشریف لانے پر قرآن و حدیث اور اجماع سے دلائل اور مسیحیت کے جھوٹے دعویدار مرزا قادیانی کی چال بازیوں اور فریب کاریوں کے شکوک و شبہات کا عادلانہ جائزہ پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 4 #7389

    مصنف : منیر احمد علوی

    مشاہدات : 786

    امام مہدی علیہ السلام اور فتنہ قادیانیت

    (بدھ 25 ستمبر 2024ء) ناشر : شبان ختم نبوت پاکستان
    #7389 Book صفحات: 29

    امام مہدی علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات تمام مستند کتب مثلاً صحیح بخاری، صحیح مسلم وغیرہ میں ملتے ہیں۔ حدیث کے مطابق ان کا ظہور قیامت کے نزدیک ہو گا۔ مسلمانوں کے نزدیک امام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے نزدیک اسلامی حکومت قائم کر کے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ سیدنا عیسی اور امام مہدی کی آمد اور ان کی نشانیوں کی حدیث میں تفصیل موجود ہے ۔اور اس پر عربی و اردو زبان میں کئی مستقل کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ امام مہدی علیہ السلام اور فتنہ قادیانیت ‘‘ محترم مولانا منیر احمد علوی صاحب کی تصنیف ہے۔انہوں نے اس کتاب میں احادیث کی روشنی میں امام مہدی علیہ السلام کا تعارف و حالات اور مہدویت کے جھوٹے دعوے دار مرزا قادیانی کے شبہات کا رد پیش کیا ہے۔(م۔ا)

  • 5 #7394

    مصنف : منیر احمد علوی

    مشاہدات : 569

    مرزا قادیانی کی شخصیت و کردار

    (پیر 30 ستمبر 2024ء) ناشر : شبان ختم نبوت پاکستان
    #7394 Book صفحات: 307

    قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جاری ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کے کمروں تک لڑی گئی، اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا، تحریر و تقریر،سیاست و قانون اور عدالت میں، الغرض ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی ۔ بے شمار لوگ ایسے ہیں جو قادیانی مبلغین سے متاثر ہو کر مرتد ہو گئے تھے لیکن جب قادیانیت کا کفر ان پر واضح ہوا تو وہ قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ قادیانیت کے کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی روشنی میں آچکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے۔ آمین زیر نظر کتاب ’’ مرزا قادیانی کی شخصیت و کردار‘‘محترم مولانا منیر احمد علوی صاحب کی تصنیف ہے۔نہوں نے اس کتاب میں مرزا قادیانی کی شخصیت و کردار کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کو سپرد قلم کیا ہے۔...

  • 6 #7395

    مصنف : منیر احمد علوی

    مشاہدات : 685

    قادیانی کافر کیوں؟

    (منگل 01 اکتوبر 2024ء) ناشر : شبان ختم نبوت پاکستان
    #7395 Book صفحات: 98

    اللہ تعالی نے نبی کریمﷺ کو آخری نبی اور رسول بنا کر بھیجا ہے۔آپﷺ خاتم النبیین اور سلسلہ نبوت کی سب سے آخری اینٹ ہیں۔آپﷺ کی آمد سے سلسلہ نبوی کی عمارت مکمل ہو گئی ہے۔آپﷺ کے بعد کوئی برحق نبی اور رسول نہیں آ سکتا ہے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا: میرے بعد متعدد جھوٹے اور کذاب آئیں گے جو اپنے آپ کو نبی کہلوائیں گے۔آپ ﷺ کے بعد آنے والے متعدد کذابوں میں سے ایک کذاب مرزا غلام احمد قادیانی ہے ،جس نے نبوت کا دعوی کیا اور شریعت کی روشنی میں کذاب اور مردود ٹھہرا۔شریعت اسلامیہ کے مطابق مرزا غلام احمد قادیانی کا یہ عمل کفریہ اور دائرہ اسلام سے خارج کر دینے والا ہے۔اور جو شخص بھی اس کے عمل کی تصدیق کرے گا یا اسے نبی قرار دے گا، وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ اللہ رب العزت نے اس کی حقیقت کو جھوٹ و فریب کو بے نقاب کر دیا ۔چنانچہ کئی اعلیٰ عدالتوں اور پاکستانی پارلیمنٹ نے مرزا قادیانی اور اس کے پیروکاروں کے کفریہ عقائد کی وجہ سے ان کو غیر مسلم قرار دیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’قادیانی کافر کیوں؟‘‘ محترم منیر احمد علوی صاحب کی تصنیف ہے اس کتاب کے مطالعہ س...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 23249
  • اس ہفتے کے قارئین 81691
  • اس ماہ کے قارئین 2388513
  • کل قارئین109055275
  • کل کتب8823

موضوعاتی فہرست