حامد محمود الخضری

  • نام : حامد محمود الخضری

کل کتب 0

< 1 >

کل کتب 5

< 1 >

کل کتب 36

  • 0 #3131

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 19449

    دنیا اور آخرت کی حقیقت کتاب و سنت کی روشنی میں

    (ہفتہ 26 دسمبر 2015ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #3131 Book صفحات: 218

    دنیا کی زندگی ایک کھیل کود سے زیادہ کی حیثیت نہیں رکھتی۔مسند احمد میں روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نےفرمایا :”دنیا سے میرا بھلا کیا ناطہ! میری اور دنیا کی مثال تو بس ایسی ہے جیسے کوئی مسافر کسی درخت کی چھاؤں میں گرمیوں کی کوئی دوپہر گزارنے بیٹھ جائے ۔ وہ کوئی پل آرام کر ے گا تو پھر اٹھ کر چل دے گا“ترمذی میں سہل بن عبداللہ کی روایت میں رسول اللہ فرماتے ہیں : ”یہ دنیا اللہ کی نگاہ میں مچھر کے پر برابر بھی وزن رکھتی تو کافرکوا س دنیا سے وہ پانی کا ایک گھونٹ بھی نصیب نہ ہونے دیتا“صحیح مسلم میں مستورد بن شداد کی روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: ”دنیا آخرت کے مقابلے میں بس اتنی ہے جتنا کوئی شخص بھرے سمندر میں انگلی ڈال کر دیکھے کہ اس کی انگلی نے سمندر میں کیا کمی کی “ تب آپ نے اپنی انگشت شہادت کی جانب اشارہ کیا ۔ “زیر تبصرہ کتاب" دنیا اور آخرت کی حقیقت، قرآن وسنت کی روشنی میں "محترم مولانا ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے قرآن وسنت کی روشنی میں دنیا وآخرت کی حقیقت کو بیان کیا ہے۔اللہ تعالی...

  • 1 #5036

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 13446

    شان اہل بیت ؓ

    (منگل 24 اکتوبر 2017ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #5036 Book صفحات: 358

    اللہ رب العزت کے ہم پر اللہ تعالیٰ کے بے شمار احسانات ہیں جن میں سے سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ ہماری دنیا وآخرت کی ہر قسم کی اصلاح وفلاح اور نجات کے لیے نبوت ورسالت کا ایک مقدس اور پاکیزہ سلسلہ شروع کیا جس کی آخری کڑی جناب محمد کریمﷺ ہیں۔ اللہ رب العزت نے ہر نبی کو چند ساتھی دیے جنہیں حواری کے لفظ سے جانا جاتا ہے اور ہمارے نبیﷺ کے ساتھیوں کو صحابہ کے نام سے ۔ ہر نبی کے ساتھیوں کو اتنی عظیمت وشان حاصل نہیں ہے جتنی کہ نبیﷺ کے صحابہؓ کو۔ ان کی شان اور عظمت کے اعتبار سے بہت سے فرقے الحادو ضلالت کا شکار ہیں ایک گروہ ان سے بغض رکھتا ہے اور ایک گروہ محبت تو کرتا ہےمگر ان کی محبت غلو پر قائم ہےاور ان سے تعلق کے پہلو کو انتہائی عداوت ونفرت سے لیتے ہیں جس کا اظہار سب وشتم سے کرتے ہیں لیکن اہل سنت والجماعت کا منہج یہ ہے کہ وہ اہل بیت رسولﷺ سے محبت کا عقیدہ بھی ہے اور اصحاب رسولﷺ سے بھی اور غلو سے پاک ہے۔ زیرِ نظر کتاب’’ شان اہل بیت اطہارؓ‘‘ بھی اسی موضوع پر ہے جو کہ اپنے موضوع پر ایک جامع اور مکمل کتاب ہے۔ جس میں موضوع سے متعلق تقریبا ہر بات تفص...

  • 2 #5251

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 13411

    اصول الشاشی

    (اتوار 11 فروری 2018ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #5251 Book صفحات: 387

    اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ علوم شر عیہ میں علم اصول فقہ کو غیر معمولی حیثیت حاصل ہے اسی لیے علمائے کرام نے علمِ اصول فقہ میں بے شمار کتب تصنیف فرمائیں جن میں سے کئی کتب‘ دینی مدارس کے نصاب میں بھی داخل ہیں‘ البتہ ابتدائی طور پر طالب علم کا جن کتب سے واسطہ پڑتا ہے ان میں سے  علامہ ابو على الشاشى احمد بن محمد بن اسحاق نظام الدين الفقيہ حنفى متوفى (344ھ )  کی مختصر‘ جامع اور انتہائی اہم کتاب اصول الشاشی ہے۔یہ کتاب  چونکہ عربی زبان میں ہے اور مدارس  اسلامیہ کے  نصاب میں شامل ہونے کی وجہ سے مختلف اہل علم نے اس کے اردو   تراجم وحواشی تحریر کیے ہیں ۔ زیر نظر’’   اصول شاشی  ‘‘   کا نسخہ انصار السنۃ پبلی کیشنز نے   حافظ حامد محمود الخضری  حفظہ اللہ ( پی ایچ ڈی  سکالر سرگودھا یونیورسٹی ) کی تحقیق ، تعلیق  و حواشی کے ساتھی  شائع کیا ہے ۔ (م۔ا)

  • 3 #5668

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 7373

    محبت کیوں ، کس سے اور کیسے ؟

    (ہفتہ 12 جنوری 2019ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #5668 Book صفحات: 240

    محبت کا لفظ اردو میں بھی کئی معانی رکھتا ہے۔  محبوب کو چاہنا اس کی نفرت سے بچنا اور اس سے محبت کےبدلے محبت حاصل کرنے کی خواہش رکھنا محبت کہلاتا ہے ۔یہ محبت عام کسی شے سے ، کسی خاص ہستی، کسی رشتے سے بھی ہو سکتی ہے۔  محبت کی کئی اقسام ہیں۔ مثلا مذہبی پیار، اللہ  ورسول  اور دین سےمحبت  ،کسی خاص رشتے سے پیار، حب الوطنی یعنی وطن کے لیے پیار، والدین بہن بھائیوں  ، بیوی بچوں  سے محبت   وغیرہ وغیرہ۔ زیر نظر کتاب’’ محبت کیوں ، کس سے  اور کیسے ؟‘‘ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی ﷾ (مصنف کتب کثیرہ کی کاوش ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں اللہ تعالیٰ سے محبت، رسول کریم  ﷺ  سے محبت، اللہ تعالیٰ کی بندوں سے محبت  ، رسول کریم ﷺ کی ازواجِ مطہرات سے محبت ، صحابہ کرام ﷢ سے محبت، مساجد سے محبت ، مسلمانوں کی آپس میں محبت  وغیرہ کو قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے۔نیز   عشق کی حقیقت اوراس کی مذمت اور تباہی کو مثالوں کے ذریعے  بیان کیا ہے ۔  ڈاکٹر حافظ عمران ایوب لاہور ی﷾  (...

  • 4 #6545

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 3169

    تقلید آئمہ اربعہ کی نظر میں

    (منگل 23 نومبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6545 Book صفحات: 231

    کسی آدمی کی وہ بات ماننا،جس کی نص حجت ِشریعہ،قرآن و حدیث میں نہ ہو،نہ ہی اُس پر اجماع ہو اور نہ وہ مسئلہ اجتہادی ہو تقلید کہلاتا ہے ۔ تقلید اورعمل بالحدیث کے مباحث صدیوں پرانے ہیں ۔ امت کا در د رکھنے والے مصلحین نے اس موضوع پر سیر حاصل بحثیں کی ہیں ۔اور کئی کتب تصنیف کیں ہیں ۔ زیر نظرکتاب’’تقلید ائمہ اربعہ کی نظر میں ‘‘ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی(رئیس انصار السنۃ پبلی کیشز،لاہور) اور حافظ حامد محمود الخضری (نگران انصار السنۃ پبلی کیشز،لاہور) حفظہما اللہ کی مشترکہ تصنیف ہے کی تصنیف ہے۔فاضل مصنفین نےاس کتاب میں سنت رسولﷺ کی عظمت واہمیت اورتقلید کی مذمت جیسے اہم موضوع انتہائی موثر طریقے سے ذکرکیے ہیں ۔کتاب وسنت کے دلائل اور اقوال ائمہ کی روشنی میں تقلید کی شناعت وقباحت اور نقصانات کو واضح کرنے کے ساتھ ساتھ تمسک بالسنہ کی ضرورت واہمیت کو بھی واضح کیا ہے۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو امت مسلمہ کے نفع بخش بنائے اور مولانا...

  • 5 #6546

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 5180

    زندگی گزارنے کے سنہرے اصول

    (بدھ 24 نومبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6546 Book صفحات: 395

    اسلام ایک کامل دین اومکمل دستور حیات ہے، جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے، اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زوردیتاہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتاہے،اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے۔ ہمارے معاشرہ میں بگاڑ کا ایک بڑا سبب یہ ہےکہ ہم ہمیشہ حقوق وصول کرنے کےخواہاں رہتےہیں لیکن دوسروں کےحقوق ادا کرنے سےکنارہ کرتے ہیں اور جو انسان حقوق لینے اور دینے میں توازن رکھتا ہو وہ یقیناً ا س بگڑے ہوئے معاشرے میں بھی انتہائی معزز ہوگا اور سکون کی زندگی بسر کرتا ہوگا۔ اصلاح معاشرہ کے لیے تمام اسلامی تعلیمات میں اسی چیز کو مدنظر رکھا گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’زندگی گزارنے کے سنہرے اصول ‘‘ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی(رئیس انصار السنۃ پبلی کیشز،لاہور) اور حافظ حامد محمود الخضری (نگران انصار السنۃ پبلی کیشز،لاہور) حفظہ...

  • 6 #6547

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 2711

    رمضان المبارک فضائل ، مسائل اور ثمرات

    (جمعرات 25 نومبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6547 Book صفحات: 237

    رمضان المبارک کے روضے رکھنا اسلام کےبنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہِ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات ( روزہ ،قیام ، تلاوت قرآن ،صدقہ خیرات ،اعتکاف ،عبادت لیلۃ القدر وغیرہ )کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام ومسائل سے ا گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام ومسائل سےلا علم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات وخرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کرلینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام ومسائل وفضائل کے حوالے سے کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظرکتاب’’رمضان المبارک فضائل،مسائل اور ثمرات ‘‘ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی(رئیس انصار السنۃ پبلی کیشز،لاہور) اور حافظ حامد محمود الخضری (نگران انصار السنۃ پبلی کیشز،لاہور) حفظہما اللہ کی مشترک...

  • 7 #6784

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 3052

    تہذیب الفتح الربانی ترتیب مسند امام احمد بن حنبل شیبانی جلد اول

    dsa (جمعرات 01 ستمبر 2022ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #6784 Book صفحات: 554

    ’’مسنداحمد‘‘ ہے امام احمد رحمہ اللہ کی سب سے مشہور کتاب ہے اس سے پہلےاور اس کے بعد مسانید کے کئی مجموعے مرتب  کیے گئے مگر ان میں سے کسی کو بھی مسند احمد جیسی شہرت، مقبولیت نہیں ملی ۔ یہ سات سو صحابہ کی حدیثوں کا مجموعہ ہے۔اس میں روایات کی تعداد چالیس  ہزار  ہے۔ امام احمد نے اس کو بڑی احتیاط سے مرتب کیا تھا۔ اس لیے اس کا شمار حدیث کی صحیح اور معتبر کتابوں میں ہوتا ہے۔بہت سے علماء نے مسند احمد کی احادیث کی شرح لکھی  بعض نے اختصار کیا بعض نےاس کی غریب احادیث پر کام کیابعض نے اس کے خصائص پر لکھا اوربعض نےاطراف الحدیث کا  کام کیا ۔ مصر کے مشہور  محدث احمد بن عبدالرحمن  البنا الساعاتی  نے  الفتح الربانى بترتيب مسند الامام احمد بن حنبل الشيباني   کے  نام سے مسند احمدکی فقہی ترتیب لگائی اور  بلوغ الامانى من اسرار الفتح الربانى  کے نام سے مسند احمد پر علمی حواشی لکھے ۔اور شیخ شعیب  الارناؤوط   نے علماء محققین  کی ایک جماعت  کے ساتھ مل کر  المو...

  • 8 #7242

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 907

    دین اسلام اور بدعت

    (منگل 13 فروری 2024ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #7242 Book صفحات: 216

     ہر وہ کام جسے ثواب یا برکت کا باعث یا نیکی سمجھ کر کیا جائے لیکن شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہ ہو۔ یعنی نہ تو یہ کام خود رسول اللہﷺ نے کیا ہو اور نہ ہی کسی کو کرنے کا حکم دیا ،نہ ہی اسے کرنے کی کسی کو اجازت دی۔ بدعت کو رواج دینا صریحاً اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اور بدعات و خرافات کرنے والے کل قیامت کو حوض کوثر سے محروم کر دیئے جائیں گے ۔ جس کی وضاحت فرامین ِنبویﷺ میں موجود ہے۔ زیر نظر کتاب ’’دین اسلام اور بدعت‘‘ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی حفظہ اللہ کی تصنیف ہے اس کتاب میں سنت رسولﷺ کی عظمت و اہمیت اور بدعت کی مذمت جیسے اہم موضوع انتہائی موثر طریقے سے ذکر کیے گئے ہیں۔اس کتاب کے مطالعہ سے بدعت کی شناخت و قباحت اور نقصانات روزِ روشن کی طرح عیاں ہو جاتے ہیں اور تمسک بالسنہ کی ضرورت و اہمیت بھی واضح ہو جاتی ہے۔ (م۔ا)

  • 9 #7247

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 1139

    نیکی اور برائی کتاب وسنت کی روشنی میں

    (اتوار 18 فروری 2024ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #7247 Book صفحات: 405

    نیکی صرف وہ عمل ہے جو رسول کریمﷺ سے حاصل ہو یعنی اس کا ذکر قرآن و حدیث میں ہو۔اور ہر وہ چیز برائی قرار پائے گی جو رسول اللہﷺ کی عطا کردہ نہ ہو یا پھر رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا ہو۔نیکی اور برائی کا معاملہ اس قدر متعین اور انتہائی دقیق ہے کہ ذرہ برابر نیکی اور ذرہ برابر برائی، کامیابی یا ناکامی پر اثر انداز ہو سکتی ہے قرآن مجید نے تو نیکیوں اور برائیوں کے تعلق سے دو ٹھکانے بیان کر کے نیکیوں اور برائیوں کے انجام کا تعین کر دیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’نیکی اور برائی کتاب و سنت کی روشنی میں پہچان‘‘محترم ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی حفظہ اللہ کی تصنیف ہے یہ کتاب اپنے مباحث میں ایک دلچسپ اور جامع کتاب ہے جو مدلل اور دلنشین پیرایہ میں لکھی گئی ہے۔ اس کتاب میں وہ تمام مسائل اچھے انداز میں بیان کیے گئے ہیں جو سنت کے عین مطابق ہیں اور جن کا مطالعہ کر کے انسان نیکی اور برائی کی راہ متعین کر سکتا ہے۔نیز غلط اور درست راہوں کی نشاندہی بھی کر دی گئی اور اسوۂ رسولﷺ سے...

  • 10 #7254

    مصنف : حامد محمود الخضری

    مشاہدات : 1161

    سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حالات ، فضائل اور مرویات

    (بدھ 28 فروری 2024ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور
    #7254 Book صفحات: 172

    سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ان جلیل القدر صحابہ کرام میں سے ہیں ،جنہوں نے نبی کریم ﷺ کے لئے کتابتِ وحی جیسے عظیم الشان فرائض سر انجام دئیے۔سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد ان کا دور حکومت تاریخ اسلام کا درخشاں دور ہے۔جس میں اندرونی طور پر امن و امان کا دور دورہ بھی تھا اور ملک سے باہر دشمنوں پر مسلمانوں کی دھاک بھی بیٹھی ہوئی تھی۔لیکن افسوس کہ بعض نادان مسلمان بھائیوں نے ان پر اعتراضات اور الزامات کا کچھ اس انداز سے انبار لگا رکھا ہے کہ تاریخ اسلام کا یہ تابناک زمانہ سبائی پروپیگنڈے کے گرد و غبار میں روپوش ہو کر رہ گیا ہے۔ کئی اہل علم اور نامور صاحب قلم حضرات نے سیدنا معاویہ ابی سفیان رضی اللہ عنہ کے متعلق مستند کتب لکھ کر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب،اسلام کی خاطر ان کی عظیم قربانیوں کا ذکر کر کے ان کے خلاف کیے جانے والے اعتراضات کی حقیقت کو خوب واضح کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ حالات،فضائل اور مرویات‘‘ محترم ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی حفظہ اللہ کی کاو...

< 1 2 >

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10279
  • اس ہفتے کے قارئین 340346
  • اس ماہ کے قارئین 1139987
  • کل قارئین98205291

موضوعاتی فہرست