فرض نماز کی اقامت کے بعد فرض کے علاوہ سنتیں یا نوافل پڑھنا درست نہیں احادیث صحیحہ میں اقامت کے بعد سنتیں پڑھنے کی سخت ممانعت موجود ہے ، لیکن بعض الناس کا کہنا ہے کہ اس حکم سے فجر کی سنتیں خارج ہیں یعنی اقامت کے بعد بھی فجر کی سنتیں پڑھی جا سکتی ہیں، صحیح و صریح دلائل کے پیش نظر یہ موقف انتہائی کمزور ہے۔ زیر نظر کتابچہ بعنوان ’’نماز فجر کی اقامت کے بعد سنتیں‘‘ محقق العصر علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی مسئلہ ہذا کے تمام پہلوؤں کے بارے محققانہ تحریر کی کتابی صورت ہے جس میں انہوں نے کتاب و سنت کے دلائل سے درست مسئلہ کو واضح کیا ہے۔(م۔ا)
اولیاء و صالحین ان کے آثار و نشانات اور ان سے متعلق اوقات و مقامات سے برکت حاصل کرنا ، مسائل عقیدہ کا ایک اہم مسئلہ ہے ،اس میں غلو و مبالغہ آرائی اور اس بارے میں راہِ حق سے انحراف کے نتیجہ میں زمانہ قدیم سے لے کر آج تک لوگوں کا ایک بہت بڑا طبقہ شرک و بدعات کی لپیٹ میں آ گیا ہے ۔ قرآن و حدیث کی تعلیمات سے پتہ چلتا ہے کہ بعض چیزوں اور مقامات کو اللہ تعالیٰ نے خصوصی خیر و برکت سے نوازا ہے اور اِن کو دیگر مخلوق پر ترجیح دی ہے۔لیکن بعض غالی درجہ کے قبر پرست حصول برکت کے لیے قبر کی مٹی سے اپنے جسم کو خاک آلود کرتے ،بسا اوقات مجاوروں کے جسم اور ان کے کپڑوں تک مبارک گردانتے اور ان سے برکت طلبی کرتے ، یہ سارے امور شرعاً حرام بدعات و خرافات کی قبیل سے ہیں ۔اس مسئلہ کی اہمیت کے پیش نظر عرب و عجم کے کئی نامور علماء نے اس موضوع پر گراں قدر کتابیں تصنیف کی ہیں ۔ محقق العصر علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی محققانہ زیر نظر کتاب ’’تبرکات کی شرعی حیثیت‘‘بھی اسی...
تاریخ نویسی ہو یا سیرت نگاری ایک مشکل ترین عمل ہے ۔ اس کے لیے امانت و دیانت اور صداقت کا ہونا از بس ضروری ہے۔مؤرخ کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ وہ تعصب ،حسد بغض، سے کوسوں دور ہو ۔تمام حالات کو حقیقت کی نظر سے دیکھنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہو ۔ذہین و فطین ہو اپنے حافظے پر کامل اعتماد رکھتا ہو۔حالات و واقعات کو حوالہ قرطاس کرتے وقت تمام کرداروں کا صحیح تذکرہ کیا گیا ہو ۔اس لیے کہ تاریخ ایک ایسا آئینہ ہے کہ جس کے ذریعے انسان اپنا ماضی دیکھ سکتا ہے اور اسلام میں تاریخ ، رجال اور تذکرہ نگاری کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور یہ اس کے امتیازات میں سے ہے ۔بےشمار مسلمان مصنفین نے اپنے اکابرین کے تذکرے لکھ کر ان کے علمی عملی،تصنیفی،تبلیغی اور سائنسی کارناموں کو بڑی عمدگی سے اجاگر کیا ہے۔ یوں تو صدیوں کی تاریخ ہمارے سامنے ہے لیکن ماضی قریب اور موجودہ دور میں تذکرہ نویسی اور سوانح نگاری کے میدان میں جماعت اہل حدیث میں اردو مصنفین اور مقالہ نگاروں میں محترم مولانا محمد اسحاق بھٹی،مولانا حافظ صلاح الدین یوسف، مولانا محمد رمصان یوسف سلفی رحمہم اللہ وغیرہ کی خدمات قابلِ قدر ہیں اللہ تع...
اللہ تعالیٰ کی بندگی کا سب سے بہتر اظہار نماز سے ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ فرض نمازوں کے ساتھ ساتھ نفلی نمازوں کا بھی بکثرت اہتمام کیا کرتے تھے نفلی نمازیں بہت اہمیت کی حامل ہیں حدیث نبوی ﷺ کی رو سے روز قیامت اگر فرائض میں کمی ہوئی تو وہ نوافل سے پوری کر دی جائے گی۔ لہذا ہر مسلمان کو نفل نماز کی ادائیگی کے لیے سعی و کاوش کرنی چاہئے۔ زیر نظر کتاب ’’غیر مسنون نفلی نمازیں‘‘محقق العصر علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔انہوں نے اس کتاب میں تقریبا دو درجن غیر مسنون نمازوں پر علمی ،تحقیقی اور تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔نیز ان کے علاوہ گمراہ صوفیا کی من گھڑت نمازوں کو بھی پیش کیا ہے ۔ یہ کتاب غیر مطبوعہ ہے افادۂ عام کے لیے اسے کتاب و سنت سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے۔ (م۔ا)
حدیث کا انکار کرنے سے قرآن کا انکار بھی لازم آتا ہے۔ منکرین اور مستشرقین کے پیدا کردہ شبہات سے متاثر ہو کر مسلمانوں کی بڑی تعداد انکار حدیث کے فتنہ میں مبتلا ہو کر دائرہ اسلام سے نکلنے لگی ۔ لیکن الحمد للہ اس فتنہ انکار حدیث کے رد میں برصغیر پاک و ہند میں جہاں علمائے اہل حدیث نے عمل بالحدیث اور ردِّ تقلید کے باب میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں وہیں فتنہ انکار حدیث کی تردید میں بھی اپنی تمام تر کوششیں صرف کر دیں۔اس سلسلے میں سید نواب صدیق حسن خان، سید نذیر حسین محدث دہلوی،مولانا شمس الحق عظیم آبادی ،مولانا محمد حسین بٹالوی ، مولانا ثناء اللہ امرتسری ، مولانا عبد العزیز رحیم آبادی،حافظ عبداللہ محدث روپڑی، مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی ،مولانا داؤد راز شارح بخاری، مولانا اسماعیل سلفی ، محدث العصر حافظ محمد گوندلوی وغیرہم کی خدمات قابل تحسین ہیں۔اور اسی طرح ماہنامہ محدث، ماہنامہ ترجمان الحدیث ،ہفت روزہ الاعتصام،لاہور ،پندرہ روزہ صحیفہ اہل حدیث ،کراچی وغیرہ کی فتنہ انکار حدیث کے رد میں صحافتی خدمات بھی قابل قدر ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’حجی...
روزہ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے ہے نبی کریم ﷺ نے ماہ رمضان اور اس میں کی جانے والی عبادات کی بڑی فضیلت بیان کی ہے ۔روزہ کے احکام و مسائل سے آ گاہی ہر روزہ دار کے لیے ضروری ہے ۔لیکن افسوس روزہ رکھنے والے بیشتر لوگ ان احکام و مسائل سے لاعلم ہوتے ہیں،بلکہ بہت سے افراد تو ایسے بھی ہیں جو بدعات و خرافات کی آمیزش سے یہ عظیم عمل برباد کر لینے تک پہنچ جاتے ہیں ۔ کتبِ احادیث میں ائمہ محدثین نے کتاب الصیام کے نام سے باقاعدہ عنوان قائم کیے ۔ اور کئی علماء اور اہل علم نے رمضان المبارک کے احکام و مسائل اور فضائل کے حوالے سے مستقل کتب تصنیف کی ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’ کتاب الصوم ‘‘ علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی کاوش ہے۔ اللہ تعالیٰ علامہ امن پوری صاحب کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے امت مسلمہ کے لیے نفع بخش بنائے اور ان کی تدریسی، دعوتی ،تحقیقی و تصنیفی مساعی کو قبول فرمائے۔(م۔ا)
قرآن مجید واحد ایسی کتاب ہے کہ جو پوری انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ نے اس کتاب ِہدایت میں انسان کو پیش آنے والے تمام مسائل کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے۔ قرآن و احادیث میں قرآن مجید ، حاملین ِقرآن اور تلاوت قرآن کے بہت فضائل بیان کے گئے ہیں۔حتیٰ کہ احادیث مبارکہ میں بعض سور و آیات کی تلاوت کرنے کی الگ سے فضیلت بیان کی گئی ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مفتاح النحاۃ فی فضائل السور و الآیات‘‘محقق العصر علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں سورتوں اور آیات کے صرف وہ فضائل بیان کئے ہیں جو صحیح اور ثقہ اسناد سے وارد ہوئے ہیں، ضعاف اور موضوعات سے اجتناب کیا گیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ علامہ امن پوری صاحب کی تدرسی، دعوتی ،تحقیقی و تصنیفی مساعی کو قبول فرمائے۔(م۔ا)
مسنون نماز کے بعض مسائل پر وہ توجہ نہیں دی گئی جس کے وہ خصوصیت سے مستحق تھے ۔ انہی مسائل میں سے ایک صفوں کی درستی ’’ تصویۃ الصفوف‘‘ بھی ہے ۔ نماز کے لیے صفوں کو سیدھا کرنا نماز کے اہم مسائل میں سے ایک ہے جس کے ساتھ اجتماعی زندگی کی بہت سی اقدار وابستہ ہیں۔ احادیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ امام کا فرض ہے کہ نماز شروع کرنے سے قبل مقتدیوں کی صف بندی کا جائزہ لے اور اس کی درستگی کے لیے تمام امکانی وسائل استعمال کرے۔ امام تکبیر سے قبل صفوں کو برابر اور سیدھا کرنے کا حکم دے ۔ جب پہلی صف مکمل ہو جائے اور اس میں کسی فرد کے لیے جگہ حاصل کرنے کا امکان نہ ہو تو پھر دوسری صف کا آغاز کیا جائے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’صف بندی کے احکام و مسائل ‘‘علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری حفظہ اللہ کی کاوش ہے علامہ امن پوری حفظہ اللہ نے اس کتاب میں تسویۃ الصفوف کے جملہ احکام و مسائل اور صف بندی کی اہمیت و ضرورت کو احادیث صحیحہ اور آثار صحابہ سے واضح کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ...