عبد اللطیف حلیم

  • نام : عبد اللطیف حلیم

کل کتب 3

  • 1 #4068

    مصنف : عبد اللطیف حلیم

    مشاہدات : 6429

    خطبات سلطان المناظرین حافظ عبد القادر روپڑی

    (پیر 28 نومبر 2016ء) ناشر : محدث روپڑی اکیڈمی لاہور
    #4068 Book صفحات: 275

    برصغیر پاک و ہند میں بہت سی ایسی نابغہ روزگار شخصیات نے جنم لیا جنہیں عالمِ اسلام اور پاک و ہند کی عوام عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہے عالمِ اسلام کی ان ہردلعزیز شخصیات میں سے فن مناظرہ کے امام ، نامور خطیب و ادیب اور ایک کامیاب سیاستدان مولانا حافظ عبدالقادرروپڑی ﷫بھی ہیں جو کتاب اللہ اور علوم اسلامی کے ممتاز عالمِ دین تھے۔ آپ نے 1920ءمیں میاں رحیم بخش کے گھر میں جنم لیا آپ کا گھرانہ دینی، علمی، ادبی اور روحانیت کے اعتبار سے بلند مقام رکھتا تھا آپ کو قدرتِ الٰہی نے اعلیٰ ذہانت و فطانت سے نواز رکھا تھا آپ نے ابتدائی عصری تعلیم کے بعد اپنے چچا محدث زماں حضرت العلام حافظ عبداللہ روپڑی ﷫ کی نگرانی میں درس نظامی کی تکمیل میں غالباً سات سال صرف کئے۔ حافظ روپڑی جس دور میں حصول تعلیم میں مصروف و مشغول تھے وہ دور مناظروں کا دور کہلاتا ہے آپ کا طبعی میلان فن مناظرہ اور تقاریر کی طرف طالب علمی کے زمانے ہی سے تھا دوران تعلیم ہی انہوں نے مناظرے کرنے شروع کر دیئے تھے جو کہ تاحیات جاری رہے۔ آپ نے عیسائیوں، ہندوں، سکھوں، آریہ سماج، مرزائیوں، چکڑالوی اور مختلف مذاہب کے...

  • 2 #4225

    مصنف : عبد اللطیف حلیم

    مشاہدات : 9845

    ایمان کے درجات اور شاخیں

    (ہفتہ 21 جنوری 2017ء) ناشر : الفلاح پبلیکیشنز لاہور
    #4225 Book صفحات: 194

    اس دنیا میں سب سے قیمتی دولت ایمان ہے ۔ اس کی حفاظت کے لیے ہجرت تک کو مشروع قرار دیا گیا ہے ۔ یعنی اگر گھر بار ، جائیداد ، رشتہ داری ، دوست واحباب، کاروبار، بیوی ، بچے سب کچھ چھوڑنا پڑے تو چھوڑدیا جائے مگر ایمان کو نہ چھوڑا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کے بہت سے مقامات پر کامیابی کامعیار ایمان اور عمل صالح کو قرار دیا۔ ایمان کی حقیقت کوسمجھنا ہر مسلمان کے لیے انتہائی ضروری ہے اس لیے کہ جب تک ایمان کی حقیقت کو نہیں سمجھا جائے گا اس وقت تک اس کی بنیاد پر حاصل ہونے والی کامیابیوں کا ادراک نہیں ہو سکتا۔اور جس طرح قرآن مجید پر ایمان لانا ضروری ہے اسی طرح حدیث رسول ﷺ پر بھی ایمان لانا فرض ہے کیونکہ حدیث رسول ﷺ کے بغیر ہم قرآن کو بھی کما حقہ نہیں سمجھ سکتے۔ اور اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ مومن کا ایمان کم اور زیادہ ہوتا رہتا ہے۔ خود صحابہ کا بیان ہے کہ جب ہم رسول اکرم ﷺ کی مبارک محفل میں ہوتے تو ایمان میں اضافہ ہوتا جبکہ بیوی بچوں کے درمیان وہ کیفیت نہ ہوتی ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ایمان کے درجات او رشاخیں‘‘ نوجوان عالم دین مولانا ابو ع...

  • 3 #4722

    مصنف : عبد اللطیف حلیم

    مشاہدات : 10253

    پہلی وحی کا پیغام

    (منگل 25 جولائی 2017ء) ناشر : الفلاح پبلیکیشنز لاہور
    #4722 Book صفحات: 147

    ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺکی وحی کی ابتدا سچے خوابوں سے ہوئی اور جو خواب دیکھتے وہ صبح کے ظہور کی طرح ظاہر ہوجاتا پھر آپ نے گوشہ نشینی اور خلوت اختیار کی۔ ام المومنین حضرت خدیجہ ؓ سے توشہ لے کر غار میں چلے جاتے اور کئی کئی راتیں وہی عبادت میں گذاراکرتے پھر آتے اور توشہ لے کر چلے جاتے یہاں تک کہ ایک مرتبہ اچانک اللہ تعالیٰ کی طرف سے جبریل آمین کے ذریعے آپ پر وحی کا نزول ہوا۔پہلی وحی میں سورۂ علق کی پہلی پانچ آیات نازل ہوئی تھیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ پہلی وحی کا پیغام ‘‘محترم جناب مولانا عبداللطیف حلیم ﷾کی پہلی تحریر ی کاوش ہے ۔ اس کتاب میں انہوں نے ایک منفرد انداز میں پہلی وحی میں ناز ل ہونےوالی آیات کی تشریح وتوضیح کو آسان فہم انداز میں بیان کرتےہوئے اللہ تعالیٰ کی عظمت اور اس کی توحید کا اثبات کیا اور شرک کی تردید کی ہے ۔(م۔ا)

کل کتب 0

کل کتب 1

  • 0 #1793

    مصنف : عبد اللطیف حلیم

    مشاہدات : 8851

    اللٰہم

    (اتوار 10 اگست 2014ء) ناشر : الفلاح پبلیکیشنز لاہور
    #1793 Book صفحات: 162

    اللہ رب العزت نے  روح کو  انسان  کے جسم  کا حصہ بنایا ہے  ۔انسان اپنے جسم کی  غذا کا بندوبست  کرنے کے لیے  صبح وشام سرگرداں رہتا ہے  لیکن اپنی روح کی غذا کی کوئی فکر نہیں کرتا درحقیقت اگر جسم کو غذا نہ ملے  یا ناقص غذا ملے تو جسم بیمار ہوجاتاہے اور اس کے علاج معالجے  کے لیے  دنیا میں ڈاکٹر اور حکیم موجود ہیں ۔بالکل اسی طرح  اگر روح کو غذا نہ  ملے یا ناقص  ملے تو یہ بھی بیمار ہوجاتی  ہے اگر اس کا علاج نہ کیا جائے تو دنیا بھی برباد ہوجاتی ہے او ر آخرت بھی۔ اور روح کی غذا اور اس کا علاج صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کا کثرت سے ذکرنا ہے اسی عظیم بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے  اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: أَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوب او ر ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہؓ  بیان کرتی ہیں:«كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ اللهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ» کہ رسول اللہ ﷺ ہروقت اللہ تعالیٰ کا ذکر کیاکرتے تھے ۔اذکار نبوی ﷺ کے  حوالے&nbs...

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 44
  • اس ہفتے کے قارئین 158576
  • اس ماہ کے قارئین 1677649
  • کل قارئین115569649
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست