#2599

مصنف : محمد سلیمان کیلانی

مشاہدات : 4279

تکمیل حج ( سلیمان کیلانی)

  • صفحات: 378
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9450 (PKR)
(جمعرات 11 جون 2015ء) ناشر : مکتبۃ السلام، وسن پورہ، لاہور

حج بیت  اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن  ہے بیت  اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی  ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے  ہر  صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں   ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی  فرض ہے  اور  اس  کے انکار ی  کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام   سےخارج ہے  اجر وثواب کے لحاظ     سے یہ رکن  بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔نماز  روزہ  صر ف بدنی عبادتیں ہیں اور زکوٰۃ  فقط مالی عبادت ہے ۔ مگر حج کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ بدنی  اورمالی دونوں طرح کی عبادت کامجموعہ ہے ۔ تمام كتب حديث وفقہ  میں  اس کی  فضیلت  اور  احکام ومسائل  کے متعلق  ابو اب  قائم کیے گئے ہیں  اور  تفصیلی  مباحث موجود ہیں  ۔حدیث نبویﷺ  ہے کہ آپ  نےفرمایا  الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی  زبان میں   چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی  جاچکی ہیں اور ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری  ہے   زیر تبصرہ کتاب ’’ تکمیل حج ‘‘ مفسر قرآن  مولانا عبد الرحمٰن کیلانی ﷫ کے  برادرِحقیقی    مولانا محمد سلیمان  کیلانی ﷫ کی تصنیف ہے  یہ کتاب  دراصل  ان  کے ان خطبات کا مجموعہ ہے  جو انہوں  نے 1955ء میں  فریضۂ حج  کی ادائیگی   کے  بعد اپنے گاؤں علی پور چھٹہ کی جامع مسجد میں  خطبات کی صورت میں  اپنے احوال  حج  تفصیلاًبیان کیے  ۔پھر سامعین کےاصرار پر ان خطبات کو  موصوف نے  خود ہی مرتب کے  کتابی صورت میں شائع کیا ۔موصوف نے اس میں    حج کا مکمل  مسنون طریقہ اور مقامات ِمقدسہ کی تاریخ  وحرمت وفضیلت   کے علاوہ ارض ِ حجاز میں موجو د تاریخی مقامات  اور مساجد  کا بھی   تذکرہ کردیا ہے جس کی انہیں اپنے سفر حج  میں شدت سے   کمی محسوس ہوئی اور انہوں نے  اس کے لیے  حج کے موضوع پر مختلف چودہ کتب خرید  کر  ان کی ورق گردانی کرکے   اپنے سفر حج  کومفید بنایا۔ اللہ تعالیٰ مصنف کے درجات بلند فرمائے  اور ان کی  قبر پر اپنی رحمتوں کا  نزول فرمائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

فرضیت حج

 

9

حج کیوں فرض ہے

 

13

حج کی حکمتیں

 

15

حج افضل ترین عبادت ہے

 

17

حج کی فضیلت

 

19

حج فورا فرض ہے

 

22

جب حج کا ارادہ کیا جائے

 

23

روانگی

 

29

کچھ نماز کے متعلق

 

32

کراچی تک کے مشاغل

 

34

حجاج کی مختصر کیفیت

 

41

میقات

 

42

احرام کے احکام

 

44

نقشہ احکام حج

 

48

تشریح اصطلاحات

 

51

متعلقات حج

 

53

فہرست نا مکمل

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50387
  • اس ہفتے کے قارئین 347365
  • اس ماہ کے قارئین 1400865
  • کل قارئین110722303
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست