#2354

مصنف : ابو نعمان بشیر احمد

مشاہدات : 19084

تفہیم اصول الشاشی

  • صفحات: 272
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10880 (PKR)
(اتوار 15 فروری 2015ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

جب کوئی معاشرہ مذہب کو اپنے قانون کا ماخذ بنا لیتا ہے تو اس کے نتیجے میں علم فقہ وجود پذیر ہوتا ہے۔ علم فقہ، دین کے بنیادی ماخذوں سے حاصل شدہ قوانین کے ذخیرے کا نام ہے۔ چونکہ دین اسلام میں قانون کا ماخذ قرآن مجید اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم کی سنت ہے اس وجہ سے تمام قوانین انہی سے اخذ کیے جاتے ہیں۔ جب قرآن و سنت کی بنیاد پر قانون سازی کا عمل شروع کیا جائے تو اس کے نتیجے میں متعدد سوالات پیدا ہو جاتے ہیں۔قرآن مجید کو کیسے سمجھا جائے؟قرآن مجید کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کو سمجھنے کے لئے کس کس چیز کی ضرورت ہے؟ سنت کہاں سے اخذ کی جائے گی؟ قرآن اور سنت کا باہمی تعلق کیا ہے؟ قرآن مجید، سنت اور حدیث میں سے کس ماخذ کو دین کا بنیادی اور کس ماخذ کو ثانوی ماخذ قرار دیا جائے؟ رسول اللہ ﷺ سے مروی احادیث کو کیسے سمجھا جائے گا اور ان سے سنت کو کیسے اخذ کیا جائے گا؟ اگر قرآن مجید کی کسی آیت اور کسی حدیث میں بظاہر کوئی اختلاف نظر آئے یا دو احادیث میں ایک دوسرے سے بظاہر اختلاف نظر آئے تو اس اختلاف کو دور کرنے کے لئے کیا طریقہ اختیار کیا جائے گا؟ ان سوالوں کا جواب دینے کے لئے جو فن وجود پذیر ہوتا ہے، اسے اصول فقہ کہا جاتا ہے۔اور تمام قدیم مسالک (احناف،شوافع،حنابلہ اور مالکیہ)نے قرآن وسنت سے احکام شرعیہ مستنبط کرنے کے لئے اپنے اپنے اصول وضع کئے ہیں۔بعض اصول تو تمام مکاتب فکر میں متفق علیہ ہیں جبکہ بعض میں اختلاف بھی پایا جاتا ہے۔ اصول شاشى احناف كى اصول فقہ پر لکھی گئی مشہور كتابوں ميں سے ایک ہے اور اس كے مؤلف ابو على الشاشى احمد بن محمد بن اسحاق نظام الدين الفقيہ حنفى متوفى (344ھ )ہيں۔يہ امام ابو الحسن كرخى كے شاگرد ہيں، ان كى تعريف كرتے ہوئے كہتے ہيں: ابو على سے زيادہ حافظ ہمارے پاس كوئى نہيں آيا، شاشى بغداد ميں رہے اور وہيں تعليم حاصل كى۔چونکہ علماء احناف کے ہاں یہ کتاب اصول فقہ کے میدان میں ایک مصدر کی حیثیت رکھتی ہے ،چنانچہ انہوں نے اس کی متعدد شروحات بھی لکھی ہیں۔ جن میں سے "شرح مولى محمد بن الحسن الخوارزمى متوفى (781 ھ)،حصول الحواشى على اصول الشاشى از حسن ابو الحسن بن محمد السنبھلى الہندى ،عمدۃ الحواشى از مولى محمد فيض الحسن گنگوہى،تسھيل اصول الشاشى از شيخ محمد انور بدخشانى قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب " تفہیم اصول الشاشی "بھی اصول شاشی کا اردو ترجمہ اور حاشیہ ہےجو مرکز الدعوۃ السلفیہ ستیانہ بنگلہ کے استاذ فضیلۃ الشیخ ابو نعمان بشیر احمد صاحب کی کاوش ہے۔مولف نے اس کتاب میں ایک منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے پوری اصول شاشی کو سوال و جواب کی شکل میں مرتب کر دیا ہے اور بعض اہم مواقع پر حاشیے میں راجح مسلک کی وضاحت بھی کر دی ہے۔ راقم جامعہ لاہور الاسلامیہ میں اصول شاشی کے مادہ کی تدریس کے دوران اس کتاب سے بھی استفادہ کرتا رہا ہے۔اصول فقہ کے طلباء اور اساتذہ کو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

7

اصول فقہ کے مبادیات

11

احکام شریعت کے ماخذ

12

اصول فقہ کے قواعد

18

چند فقہی اصول

24

تدوین اصول فقہ

27

حالات زندگی صاحب اصول شاشی

30

اصول شاشی

31

مطلق اور مقید کی بحث

47

مشترک و مؤول کی بحث

57

حقیقت اور مجاز کی بحث

61

استعارۃ کی بحث

69

متقابلات کی بحث

73

الفاظ کے حقیقی معانی کو ترک کرنے کی بحث

89

متعلقات نصوص کی بحث

96

امر کی بحث

103

امر بالفعل کی بحث

107

ادائیگی کے اعتبار سے مأمور بہ کی اقسام کی بحث

116

نہی کی بحث

124

معرفت نصوص کی بحث

130

حروف کے معانی کی بحث

138

فاء کی بحث

143

ثم کی بحث

148

حرف ’’بل‘‘ کی بحث

150

حرف ’’لٰکن‘‘ کی بحث

152

حرف أؤ کی بحث

154

حرف حتیٰ کی بحث

159

حرف الٰی کی بحث

159

کلمہ ’’علی‘‘ کی بحث

162

کلمہ ’’علیٰ‘‘ کی بحث

166

حرف ’’فی‘‘ کی بحث

169

حرف باء کی بحث

173

بیان کے طریقوں کی بحث

175

بیان تفسیر کی بحث

177

بیان تغیر کی بحث

178

فصل: بیان ضرورت

185

فصل: بیان حال

187

فصل: بیان عطف

190

فصل بیان تبدیل

192

البحث الثانی: سنت رسولﷺ

194

البحث الثالث: اجماع

206

فصل: عدم القائل بالفصل

211

البحث الرابع: قیاس

222

فصل: قیاس شرعی

233

فصل: قیاس پر وارد ہونے والے اعتراضات

240

فصل حکم کا علمت اور سبب کے ساتھ تعلق

249

فصل احکام شرعیہ کا اپنے اسباب کے ساتھ تعلق

255

علت پر حکم مرتب ہونے کے موانع

260

فصل: شرعی اصطلاحات

263

فصل عزیمت و رخصت

266

فصل: بٰر دلیل کے استدلال

268

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57227
  • اس ہفتے کے قارئین 354205
  • اس ماہ کے قارئین 1407705
  • کل قارئین110729143
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست