#3996

مصنف : عبد المجید سوہدروی

مشاہدات : 7743

سیرت فاطمۃ الزہراء

  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4560 (PKR)
(اتوار 16 اکتوبر 2016ء) ناشر : مکتبہ الفہیم مؤناتھ بھنجن، یو پی

سید البشرحضرت محمد رسول اللہ ﷺکی چا ربیٹیاں تھیں، سیدہ فاطمہ ؓ سب سے چھوٹی تھیں۔رسول اکرم ﷺ کو ان سے خاص محبت تھی۔اسی لیے فرمایا کہ فاطمہ خواتین جنت کی سردار ہونگی۔ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے۔حضرت فاطمہ ؓ رسول اکرم ﷺ سے بہت مشابہت رکھتی تھیں،چال ڈھال اور نشست وبرخاست میں ہوبہو اپنے والد محمد مصطفیٰﷺکی تصویر تھیں۔ ان کی زندگی میں خواتین اسلام کے لیے بڑا درس موجود ہے آٖج جبکہ امت کی بیٹیاں تہذیب کفر کی نقل میں اپنی ناموس وعزت سے بے خبر ہورہی ہیں انہیں سیرت فاطمہ کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک آئیڈیل خاتون اسلام کی زندگی کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال سکیں۔ایک مسلمان خاتون کے لیے سیرت فاطمۃ الزہرا ؓ میں اس کی زندگی کے تمام مراحل بچپن، جوانی، شادی، شوہر، خادنہ داری، عبادت، پرورش اولاد، خدمت اور اعزا اقربا سے محبت غرض ہر مرحلہ حیات کے لیے قابل تقلید نمونہ موجود ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’سیرت فاطمہ ؓ عنہا‘‘ مولانا عبدالمجید سوہدروی﷫ کی تصنیف ہے۔اس کتاب میں انہوں نے جگر گوشۂ رسول سیدہ بتول حضرت فاطمۃ الزاہراء کی سیرت کردار اوراخلاق وگفتار کو بڑے آسان فہم انداز میں واضح کردیا ہے۔موجودہ ایڈیشن سے قبل اس کتاب کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔اس ایڈیشن کو مسلم پبلی کیشنز، لاہورکے مدیر جناب محمد نعمان فاروقی﷾ نے نئےانداز میں تخریج کےساتھ شائع کیا ہے جس اس کتاب کی افادیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اس کتاب کا موجودہ ایڈیشن اولاً مسلم پبلی کیشنز لاہور کی طرف سے تقریبا دس سال قبل شائع ہوا بعد ازاں اسی کتاب کا عکس مکتبہ الفہیم ،انڈیا نے جو ن 2014ء میں شائع کیا۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

5

دیباچہ

6

سیدہ بتول﷜ کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت

13

عرض ناشر

17

حضرت مولانا عبد المجید سوہدروی

19

ولادت اور ابتدائی حالات

28

بچپن

35

تعلیم و تربیت

42

باپ کی محبت

48

شادی

56

خانہ داری

63

پردہ

67

سنت کی پیروی

71

سوتیلی ماؤں کی اطاعت

78

شوہر کی فرمانبرداری

82

شکر رنجی

87

اقرباء سے محبت

91

خدمت خلق

96

ناداری اور قناعت

100

ایک نکتہ

105

سادگی

108

زہد عبادت

115

خیرات و سخاوت

122

فضیلت و منقبت

126

فرقت رسولﷺ

133

اولاد

137

وفات

141

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 19034
  • اس ہفتے کے قارئین 232624
  • اس ماہ کے قارئین 718816
  • کل قارئین97784120

موضوعاتی فہرست