#1784

مصنف : ابو مسعود عبد الجبار سلفی

مشاہدات : 10735

صحابہ ؓ و اہلبیت کرام ؓ کے درمیان یگانگت اور محبتیں

  • صفحات: 122
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2440 (PKR)
(جمعرات 14 اگست 2014ء) ناشر : الہادی للنشر والتوزیع لاہور

اہل سنت اور اہل تشیع کے درمیان عقائد واعمال کا اختلاف یقیناً دونوں فرقوں کے درمیان  بُعد کا سبب ہے  ۔تاہم اس کے علاوہ بعض تاریخی واقعات ایسے ہیں  جو بے بنیاد  ہیں لیکن انہیں پروپیگنڈے کے ذریعے سے عام کردیا گیا ہے۔ پروپیگنڈے کی ان دبیز تہوں کو البتہ صاف کیا  جاسکتا ہے او رکیا جانا چاہیے ، یہ یقیناً ایک  دینی خدمت ،وقت کی ضرورت او رحالات کاتقاضہ بھی ہے ۔ان پروپیگنڈوں میں ایک پروپیگنڈہ یہ ہےکہ  ہل سنت ،اہل بیتؓ کی عظمت وفضیلت کو نہیں مانتے اور ان کے اندر ناصبیت پائی جاتی ہے  یعنی وہ  حضرت علی اور حضرت حسین  رضی تعالیٰ عنہما کا قرار واقعی احترام نہیں کرتے  ۔ظاہر بات ہے کہ  یہ ایک ناروا الزام ہے ، بے بنیاد پروپیگنڈہ ہے  اور حقائق کےیکسرخلاف ہے۔زیر نظر کتابچہ  ’’صحابہ ؓ او اہل بیت کے درمیان یگانگت اور محبتیں ‘‘مولانا عبد الجبار سلفی ﷾نے  اسی بے بنیاد پروپیگنڈے کی وضاحت کےلیے لکھا ہے ۔ فاضل مؤلف نے  پہلے اس کوواضح کیا ہے کہ  صحابہ کرام اوراہل بیت کےدرمیان  خوشگوار تعلقات تھے اور اس کے  لیے انہوں نےناقابل تردید ثبوت پیش کرتے ہوئے  اہل بیت  کےمفہوم کو بھی واضح کیا ہے  جس  سے یہ بات  واضح ہو جاتی ہے کہ تمام اہل بیت کوپورے طور پرماننے والے  بھی صرف اہل سنت ہی ہیں۔اور اسی طرح ناصبیت کے حوالے سے  بھی فاضل مصنف نے  مدلل گفتگو کرتے ہوئے بتلایا ہے کہ اہل سنت دیگر صحابہ کرام ؓ کی طرح  حضرت علی  وحضرت حسین رضی اللہ  عنہما اور دیگر اہل  بیت عظام کی بھی  عزت کرتے ہیں اوران  میں سے  کسی کی  بھی تنقیص وتوہین کوجائز نہیں سمجھتے ، اس لیےناصبیت سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔اللہ تعالی فاضل مصنف کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے  غلط فہمیوں کے ازالے اوردونوں فرقوں کے درمیان قربت وہم آہنگی کا ذریعہ بنائے (آمین)  (م۔ا)
 

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

9

باب اول آل رسولﷺ اور اصحاب رسولؐ کے فضائل اور ان کی باہمی محبت کی مثالیں

 

11

باب دوم اصحاب ؓ رسولﷺ اور اہل بیت ؓ کے مابین محبت ، اخوت اور یگانگت پر تین استدلال

 

27

باب سوم اہل السنہ کی نظر میں آل رسول ؐ کا مقام اور انکے فضائل

 

61

باب چہارم امت مسلمہ پر آل رسولؐ کے حقوق

 

75

باب پنجم صحابہ کرام ؓ سے محبت جزو ایمان ہے

 

96

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10989
  • اس ہفتے کے قارئین 166151
  • اس ماہ کے قارئین 601636
  • کل قارئین107268398
  • کل کتب8802

موضوعاتی فہرست