#929

مصنف : ڈاکٹر سلیمان بن عبد الرحمن الحقیل

مشاہدات : 17217

اسلام میں انسانی حقوق اور ان کے متعلق پھیلائے گئے شبہات کے جوابات

  • صفحات: 275
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8250 (PKR)
(اتوار 25 مارچ 2012ء) ناشر : الہادی للنشر والتوزیع لاہور

دین اسلام میں اخلاقیات کا باب نہایت وسیع اور قابل رشک ہے۔ اس کے لیے اسلام کے عطا کردہ حقوق و فرائض کا سرسری جائزہ کافی ہے۔ اسلام نے نہ صرف والدین، اولاد، بیوی، شوہر اور ہمسایہ کے حقوق کا مستقل تذکرہ کیا بلکہ غیر مسلموں کے حقوق کی ادائیگی پر بھی شدو مد سے زور دیا۔ عام طور پر غیر مسلم مفکرین اور مستشرقین کی جانب سے اسلام کے نظام حدود و تعزیرات پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں اور اس کو غیر انسانی رویہ قرار دیا جاتا ہے اسی کے پیش نظر پروفیسر ڈاکٹر سلیمان بن عبدالرحمٰن الحیقل نے زیر مطالعہ کتاب میں انسانی حقوق سے متعلق پھیلائے گئے شبہات کاتحقیقی انداز میں تفصیلی جواب دیا ہے۔ کتاب کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ مصنف نے سیکولر قانونی دستاویزات میں انسانی حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے اسلام میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی اعلامیے کے درمیان موازنہ کیا ہے۔کتاب کے اخیر میں انسانی حقوق کی انٹرنیشنل کانفرنس میں سابقہ سعودی وزیر خارجہ امیر سعود الفیصل کا خطاب بھی شامل کیا گیا ہے۔ (عین۔ م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

9

مقدمہ

 

17

انسانی حقوق کا مفہوم اور تاریخی ادوار کے ساتھ ساتھ ان کا ارتقاء

 

25

اسلام میں انسانی حقوق

 

49

اسلام میں حقوق کی حیثیت

 

71

سیکولر قانونی دستاویزات میں انسانی حقوق کا مضمون

 

103

اسلام میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی اعلامیے کےدرمیان موازنہ

 

127

حدود شرعیہ کا نفاذ انسانی حقوق کے احترام اور ان کی حفاظت کا پیش خیمہ

 

179

اسلام میں انسانی حقوق کے متعلق پھیلائے گئے شبہات کا ازالہ

 

218

انسانی حقوق کی انٹرنیشنل کانفرنس میں سعودی وزیرخارجہ کا خطاب

 

255

حوالہ جات

 

265

مصادر ومراجع

 

269

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 61252
  • اس ہفتے کے قارئین 358230
  • اس ماہ کے قارئین 1411730
  • کل قارئین110733168
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست