#3585

مصنف : عبد الرشید انصاری

مشاہدات : 4803

حقوق العباد کی یاد دہانی بندہ مسکین کی زبانی

  • صفحات: 92
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1840 (PKR)
(منگل 29 مارچ 2016ء) ناشر : زاہد بشیر پرنٹرز، لاہور

اسلام ایک امن و عافیت اور اخوت کا دین ہے۔ اسلام کی تاریخ اخوت و مودّت کے سنہری ابواب سے لبریز ہے۔ اس کی ایک نمایاں جھلک ہجرت مدینہ کے بعد آپﷺ کا انصار و مہاجرین کو آپس میں بھائی بھائی کے رشتے میں پرو دینا اور پھر انصار و مہاجرین کا آپس میں ایسی محبت کا نمونہ پیش کرنا دنیا کا کوئی دین ایسی مثال پیش کرنے سے عاجز و قاصر ہے۔ یہی وہ آفاقی دین ہے جس کی تعلیمات قیامت تک زندہ و جاوید رہیں گی، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس کی حفاظت کا ذمہ خود لیا  ہے۔ اسی طرح  دین اسلام کی مقدس تعلیمات روات کی مستند کڑیوں کے ساتھ امت مسلمہ تک پہنچی اور علمائے اسلام ہی کو آپ ﷺ کی زبان اطہر سے دین کے وارث قرار ہونے کے لقب سے نوازہ گیا"العلماء ورثۃ الانبیاء"۔ جہاں دین اسلام نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی توحید اور اتباع رسول اللہ ﷺ کا حکم دیا ہے وہاں دین اسلام بندوں کےحقوق کی پاسداری کا درس بھی دیتا ہے۔ دین اسلام میں حقوق العباد پر بہت زور دیا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"حقوق العباد کی یاد دہانی بندہ مسکین کی زبانی" فاضل مصنف عبدا لرشید انصاری کی مرتب شدہ تصنیف ہے۔ جس میں فاضل موصوف کے مسلک اہل حدیث کے جید علماء سے خط و کتابت کی صورت میں سوال و جواب کو ایک مختصر کتابچہ کی شکل دی گئی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ موصوف کی محنت کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

حافظ قاری محمد اسماعیل اسد حافظ آبادی کا تبصرہ

2

مولانا محمد یحییٰ گوندلوی صاحب کی طرف سے عبد الرشید انصاری کے خط کا جواب

4

عبد الرشید انصاری کا دوسرا خط

6

عبد الرشید انصاری کا تیسرا خط

12

عبد الرشید انصاری کا چوتھا  خط

16

عبد الرشید انصاری کا پانچواں خط

22

مولانا محمد یحییٰ گوندلوی صاحب کی طرف سے عبد الرشید انصاری کے خط کا جواب

28

عبد الرشید انصاری کا چھٹا  خط

32

عبد الرشید انصاری کا ساتواں   خط

62

عبد الرشید انصاری کا آٹھواں  خط

74

بندہ نے مختلف موضوعات پر 18 کتابیں جمع و ترتیب کیں

86

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 30602
  • اس ہفتے کے قارئین 134618
  • اس ماہ کے قارئین 880782
  • کل قارئین105751903
  • کل کتب8780

موضوعاتی فہرست