#3497

مصنف : محمد متین خالد

مشاہدات : 5554

حقوق انسانی کی آڑ میں

  • صفحات: 473
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 18920 (PKR)
(اتوار 28 فروری 2016ء) ناشر : عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، ملتان

قوموں کے عروج و زوال کی داستان اس حقیقت پر شاہد ہے کہ قومی دفاع اور ملکی سلامتی سے غفلت برتنے والی اقوام با لآخر اپنی آزادی اور استقلال کو کھو دیتی ہیں اور اغیار کی غلامی کی زنجیروں میں جکڑ لی جاتی ہیں۔ پاکستان کا مسئلہ یہ رہا ہے کہ برصغیر کے جذبہ ایمانی سے سرشار مسلمانوں کی ایک بھرپور تحریک اور لازوال شہادتوں اور قربانیوں کے نتیجہ میں ہم جس عظیم ملک کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے، پچھلے تقریباً پچاس(50) سالوں کے دوران اس کی بقاء اور سلامتی کے تقاضوں کو کما حقہ سمجھنے، ان کے حصول کے لیے مناسب پالیسیوں کی تشکیل اور پھر ہم ان پر خلوص نیت سے عمل پیرا ہونے میں مسلسل ناکام چلے آ رہے ہی، بدلتے ہوئے عالمی حالات میں پاکستان کی سلامتی کو گوناگوں خطرات کاسامنا ہے۔ یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ کسی ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدیں بھی ہوتی ہیں۔ دور حاضر میں کچھ ادارے اغیار کے اشاروں پر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ ان کی سر گرمیاں شریعت اور قرآن مجید کو(نعوذ با للہ) نا قابل عمل قرار دلوانے، ارتداد کے ذریعے مسلمانوں کے دلوں سے نور ایمان کی دولت ختم کرنے، دینی مدارس پر پابندی لگانے، مخلوط تعلیم کی ترغیب دینے، یہودیت اور عیسائیت کو فروغ دینے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی مخالفت کرنے اور مغربی کلچر کو فروغ دینے کے لیے وقف ہیں۔ زیر نظر کتاب" حقوق انسانی کی آڑ میں" محترم محمد خالد متین کی ایک بے مثال اور تاریخی تصنیف ہے۔ جس میں موصوف نے ان اداروں کا تذکرہ کیا ہے جو اسلام کے دشمن کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کے بھی انتہائی خطرناک نقاب پوش دشمن ہیں، جو کہ ملک و قوم کی نظریاتی سرحدوں کو انسانی حقوق کی آڑ لے کر اپنی غلیظ پالیسیوں سے کھوکھلا کر رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر محب اسلام پاکستانی کو اپنے دین اور وطن کی فکر کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے اور مصنف ہذا کو ہمت و استقامت سے نوازے۔ آمین(عمیر)

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

11

حقوق انسانی کے نام پر

13

اسلام اور بنیادی انسانی حقوق

21

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 35789
  • اس ہفتے کے قارئین 461279
  • اس ماہ کے قارئین 1661764
  • کل قارئین113269092
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست