#6650

مصنف : حافظ عبد الرزاق اظہر

مشاہدات : 4647

اسلام میں بوڑھوں کی عظمت

  • صفحات: 186
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7440 (PKR)
(ہفتہ 12 مارچ 2022ء) ناشر : دار الخلود کامونکی

اسلامی معاشرے میں عمر رسیدہ افراد خصوصی مقام کے حامل ہیں۔ اس کی بنیاد اسلام کی عطا کردہ وہ آفاقی تعلیمات ہیں جن میں عمر رسیدہ اَفراد کو باعثِ برکت و رحمت اور قابلِ عزت و تکریم قرار دیا گیا ہے۔ نبی اکرم ﷺنے بزرگوں کی عزت وتکریم کی تلقین فرمائی اور بزرگوں کا یہ حق قرار دیا کہ کم عمر اپنے سے بڑی عمر کے لوگوں کا احترام کریں اور ان کے مرتبے کا خیال رکھیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا : «لَيْسَ مِنَّا مَنْ لَمْ يَرْحَمْ صَغِيرَنَا وَيُوَقِّرْ كَبِيرَنَا».’’وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوں کی عزت نہ کرے۔ (جامع ترمذي:1919)۔ زیر نظر کتاب’’اسلام میں  بوڑھوں کی عظمت ‘‘ کی محترم جناب  حافظ  عبد الزراق  اظہر حفظہ اللہ کاوش ہے ۔فاضل مصنف نےاس کتاب کو              چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے  ان ابواب کے  عنوانات حسب ذیل ہیں ۔  بڑھاپے کی تعریف اور معنیٰ ومفہوم، اسلام میں بوڑھوں کا خیال کا رکھنا ، والدین کا خیال رکھنا بھی بوڑھوں کی خدمت کا ہی ایک پہلو ہے ، مسلم معاشرے میں بوڑھوں کا خیال،مسلمان لشکروں کی طرف سے جنگوں میں بوڑھوں  کا خیال،بعض شرعی احکام میں بوڑھوں کے لیے آسانیاں یہ کتاب اسلام میں  بوڑھوں کے حقوق اور مقام جاننے کے لیے  ایک مفید کتاب ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی  اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کی اصلاح کا ذریعے بنائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

ہم جو چاہیں تو ڈھونڈ لیں گے خزاں رتوں میں گلاب تازہ

9

تقریظ

14

مقدمہ

17

قرآن کریم میں بڑھاپے کا تصور

23

بڑھاپے کی تعریف اور معنی و مفہوم

33

اسلام میں بوڑھوں کا خیال رکھنا

70

والدین کا خیال رکھنا بھی بوڑھوں کی خدمت کا ہی ایک پہلو ہے

104

مسلم معاشرے میں بوڑھوں کا خیال

132

مسلمان لشکروں کی طرف سے جنگوں میں بوڑھوں کا خیال

165

بعض شرعی احکام میں بوڑھوں کے لیے آسانیاں

172

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 32352
  • اس ہفتے کے قارئین 225614
  • اس ماہ کے قارئین 1253779
  • کل قارئین96905623

موضوعاتی فہرست