#2452

مصنف : محمود احمد غضنفر

مشاہدات : 12813

جرنیل صحابہ ؓ

  • صفحات: 488
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12200 (PKR)
(بدھ 15 اپریل 2015ء) ناشر : مکتبہ قدوسیہ،لاہور

صحابہ کرام  اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریم  ﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ  صحابہ کرام  تمام کے تمام  عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔صحابہ کرام  کے بارے  میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ  ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔نبی کریم ﷺ کے ان صحابہ  کرام   میں سے بعض صحابہ کرام   ایسے بھی ہیں جن کی جرات وپامردی،عزم واستقلال اوراستقامت نے میدان جہاد  میں جان اپنی ہتھیلی پر رکھ کر بہادری  کی لازوال داستانیں رقم کیں،اور اپنے خون کی سرخی سے اسلام کے پودے کو تناور درخت بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب "جرنیل صحابہ" جماعت اہلحدیث کے نامور صاحب قلم اور ادیب محترم مولانا محمود احمد غضنفر کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے پچیس صاحب عزیمت اور جرنیل صحابہ    کی سیرت اور حالات زندگی کو قلمبند کر دیا ہے۔مولانا محمود احمد غضنفر صاحب ایک معروف مصنف اور مولف ہیں ۔ان کے قلم سے اب تک متعدد تحریریں شائع ہو کر درجہ قبولیت حاصل کر چکی ہیں۔جن میں سے ایک" حیات صحابہ کے درخشاں پہلو"اور دوسری "حیات تابعین کے درخشاں پہلو" زیادہ مقبول ہیں۔ اللہ تعالی مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو  قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام  سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

5

حرفے چند

 

7

آغاز کلام

 

11

مسلم جرنیل کے اوصاف

 

17

حضرت خالد بن ولید ؓ

 

31

حضرت ابو عبیدہ بن جراح ؓ

 

75

حضرت سعد بن ابی وقاص ؓ

 

95

حضرت عمرو بن عاص ؓ

 

125

حضرت عبد الرحمن بن عوف ؓ

 

163

حضرت اسامہ بن زید ؓ

 

177

حضرت عکرمہ بن ابی ہشام ؓ

 

197

حضرت مثنی بن حارثہ ؓ

 

213

حضرت نعمان بن مقرن ؓ

 

237

حضرت تعقاع بن عمرو ؓ

 

253

حضرت شرحیل بن حسنہ ؓ

 

279

حضرت سلمہ بن قیس ؓ

 

299

حضرت عتبہ بن غزوان ؓ

 

301

حضرت عاصم بن ثابت ؓ

 

321

حضرت زید بن حارثہ ؓ

 

331

حضرت جریر بن عبد اللہ بن جابر ؓ

 

343

حضرت جعفر ؓبن ابی طالب

 

357

حضرت حذیفہ بن یمان ؓ

 

381

حضرت ضرار بن ازور اسدی ؓ

 

395

حضرت سعید بن العاص ؓ

 

409

حضرت عکاشہ بن محصن ؓ

 

421

حضرت عبد اللہ بن جحش ؓ

 

429

حضرت عبد اللہ بن حذافہ ؓ

 

439

حضرت عبد اللہ بن رواحہ ؓ

 

455

حضرت عبادہ بن صامت ؓ

 

469

مراجع و مصادر

 

485

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 34081
  • اس ہفتے کے قارئین 227343
  • اس ماہ کے قارئین 1255508
  • کل قارئین96907352

موضوعاتی فہرست