#3795

مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

مشاہدات : 7820

رسول اکرم ﷺ اور تعلیم

  • صفحات: 268
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6700 (PKR)
(جمعہ 01 جولائی 2016ء) ناشر : دار التذکیر

دین اسلام میں تعلیم کی اہمیت مسلّم ہے۔ تاریخ انسانیت میں یہ منفرد مقام اسلام ہی کو حاصل ہے کہ وہ سراسر علم بن کر آیا اور تعلیمی دُنیا میں ایک ہمہ گیر انقلاب کا پیامبر ثابت ہوا اسلامی نقطۂ نظر سے انسانیت نے اپنے سفر کا آغاز تاریکی اور جہالت سے نہیں بلکہ علم اور روشنی سے کیا ہے۔ تخلیقِ آدم کے بعد خالق نے انسانِ اول کو سب سے پہلے جس چیز سے سرفراز فرمایا وہ علمِ اشیاء تھا۔ یہ اشیاء کا علم ہی ہے جس نے انسانِ اول کو باقی مخلوقات سے ممیز فرمایا اور قرآنِ حکیم کے فرمان کے مطابق تمام دوسری مخلوقات پر اس کی برتری قائم کی۔نبی کریمﷺ نے علم کے حصول اور اسے سیکھنے سکھانے پر ابھارا ،اس کےآداب بیان کیے اوراس کےاثرات کو واضح کیا علم اور اہل علم کو معزز ٹھہرایا،اس کے حصول سے پہلی تہی کے نقصانات سےآگاہ کیا اور اہل علم کی بات کوجھٹلانے ، اس کی دی ہوئی روشنی سےمنہ موڑنے اوراصحاب علم کو درخور اعتنانہ جاننے کی خرابیوں سے لوگوں کو مطلع کیا ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ رسول اکرم ﷺ اورتعلیم ‘‘ عالم اسلام کے مشہور ومعروف اسلامی سکالر علامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی کی تصنیف ’’ الرسول والعلم‘‘ کا اردو ترجمہ ہے ۔علامہ یوسف قرضاوی نے اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے اور ان میں علم اور اہل علم کا مقام، رسول اللہﷺ اور تجرباتی علم ، اخلاقیات علم ، حصول علم کے آداب، تعلیم کی اقدار ومبادیات کو حدیث وسنت کی روشنی میں بیان کیا ہے ۔اس کتاب کو عربی سے اردو قالب میں ڈھالنے کی ذمہ داری محترم ارشاد الرحمٰن صاحب نے انجام دی ہے۔اولاً یہ کتاب ہفت روزہ ایشیا،لاہور میں قسط وار شائع ہوئی بعد ازاں اسے کتابی صورت میں شائع کیا گیا۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

گزارشات مترجم

9

مقدمہ مصنف

11

باب 1۔ علم اور اہل علم کا مقام

17

علم ایمان کا رہنما ہے

23

علم عمل کا رہنما ہے

29

عبادت پر عمل کی فضیلت

40

علم میں مشغول رہنا سب سے بہتر نفلی عبادت ہے

45

جہاد پر علم کی فضیلت

47

علم کو ضائع کرنا دینا بربا د کرنے کا اعلان ہے

55

علم آخرت سے قبل دینا میں فائدہ دیتا ہے

59

باب 2۔ رسول اللہ ﷺ اور تجرباتی علم

61

علمی و تحقیقی بنیادوں پر ذہن سازی

62

جہالت و لاعلمی کے خلاف جنگ

67

بوقت ضرورت دوسری زبانیں سیکھنا

69

اعداد و شمار سے کام لینا

72

منصوبہ بندی کرنا

73

دنیاوی امور میں تجرباتی طریق کا اقرار و اثبات

79

اہل علم اور ماہرین و محققین کی رائے تسلیم کرنا

82

ہر نفع بخش علم حاصل کرنا

85

اوہام و خرافات پر ضرب کاری

87

طب تجرباتی علم پر رسول اللہ ﷺ کی توجہ کا ایک نمونہ

92

باب 3۔ اخلاقیات علم

99

مسئولیت کا احساس

99

علم کے امانت ہونے کا  احساس

101

عجز و انکسار کا اظہار

105

عزت و خود داری

112

علم کے تقاضوں پر عمل کرنا

112

علم کو پھیلانے کی خواہش

124

علم کو چھپانے اور پھیلانے سے متعلق چند مسائل

131

باب 4۔ حصول علم کے آداب

137

ہر مسلمان کے لیے کیا سیکھنا فرض ہے ‎؟

139

کس علم کا حصول فرض کفایہ ہے ؟

146

نیت کو درست رکھنا

150

حصول علم میں تسلسل

157

حصول علم کی مشکلات پر صبر کرنا

160

استاد کا عزت و احترام

164

اچھے انداز میں سوال کرنا

169

باب 5۔ تعلیم کی اقدار و مبادیات

173

معلم کی شان اور قدر و منزلت کوبلند جاننا

173

ابنائے قوم کو تعلیم دلانے میں معاشرے کا باہمی ذمہ دار ہونا

181

طالب علم کے ساتھ خندہ روئی سے پیش آنا اور حوصلہ افزائی کرنا

187

طالب علم کے ساتھ نرمی اور شفقت کا برتاؤ کرنا

190

غلطی کرنےوالے پر خصوصی شفقت کرنا

197

غلطی کے مرتکب کو غلطی پر متنبہ کرنا

201

حسن کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرنا

210

عمل تعلیم میں تدریج کو ملحوظ رکھنا

214

انفرادی فرق کا لحاظ رکھنا

217

اعتدال اختیار کرنا اور اکتاہٹ پیدا کرنے سے بچنا

227

عملی مواقع کوتربیت و توجیہ کے لیے اہم جاننا

230

معاون ذرائع کو استعمال کرنا

234

بہترین انداز اختیار کرنا

239

سوالات او ربات چیت کے ذریعے دلچسپی پیدا کرنا

245

اثرات و ثمرات

253

خاتمہ کتاب

259

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 5425
  • اس ہفتے کے قارئین 163957
  • اس ماہ کے قارئین 1683030
  • کل قارئین115575030
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست