#4389

مصنف : ڈاکٹر محمد یسین مظہر صدیقی

مشاہدات : 13515

رسول اکرم ﷺ کی رضاعی مائیں

  • صفحات: 170
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4250 (PKR)
(اتوار 09 اپریل 2017ء) ناشر : مکتبہ قاسم العلوم، لاہور

اسلام انسانیت کے عمومی مفاد کے لئے معاشرے کو اکٹھا رکھنے پر زور دیتا ہے۔ یہ والدین اور بچوں میں ایک مضبوط رشتہ قائم کرتا ہے۔ اسلام رشتوں کو حتیٰ کہ ان دودھ پلانے والی عورتوں تک بھی پھیلا دیتا ہے کہ جو شیر خوار بچوں کی خدمت کرتی ہیں۔ اگر حقیقی ماں کے علاوہ کوئی اور عورت کسی بچے کی پرورش کرے اور اسے دودھ پلائے تو وہ ایک اضافی ماں کا سا درجہ حاصل کر لیتی ہے جسے اُم رِداہ یا رضائی ماں یا دودھ پلانے والی ماں کہتے ہیں۔اس عورت کے شوہر کو بھی بچے کے باپ کے برابر سمجھا جاتا ہے۔جبکہ اس کے بچوں کو بھی اس بچے کے حقیقی بہن بھائیوں کی طرح سمجھا جاتا ہے اور اس کی ان میں سے کسی سے شادی نہیں ہو سکتی۔اس طرح، ایک عورت جس نے کسی بچے کے دو برس کے ہونے سے پہلے اسے کم از کم پانچ بار دودھ پلایا ہو، اسلامی قانون کے دئیے ہوئے خصوصی حقوق کے تحت، وہ اپنے دودھ کے رشتے سے اس بچے کی ماں بن جاتی ہے۔ دودھ پینے والا بچہ رضائی ماں کے دوسرے بچوں کا مکمل طور پر بہن یا بھائی سمجھا جاتا ہے، یعنی کہ ایسا لڑکا اپنی رضائی بہن اور ایسی لڑکی اپنے رضائی بھائی کی محرم ہوتی ہے۔ کوئی دوسرا مذہب کسی دودھ پلانے والی ماں کو ایسا رُتبہ نہیں دیتا۔جب آپ ﷺ ابھی شیر خوار تھے توعلاقے کی روایت کے مطابق، کھلے صحرائی ماحول میں نومولود بچوں کو لے جانے کے لئے خواتین کا ایک گروہ مکہ آیا۔قبیلہ بنو سعد کی حضرت حلیمہ سعدیہ، وہ خوش نصیب خاتون تھیں جنہوں نے رضائی ماں کے طور پر حضرت محمد ﷺوسلم کو گود لیا۔ اس وقت آپ ﷺ کی عمر صرف آٹھ روز تھی۔حضرت حلیمہ سعدیہ کےعلاوہ حضرت ثوبیہ نےآپ ﷺ کودودھ پلا یا جنہیں آپ ﷺ کی رضائی مائیں کہا جاتا ہے ۔ زیر تبصرہ کتا ب’’ رسول اللہ کی رضائی مائیں‘‘ ڈاکٹر پروفیسریٰسین مظہر صدیقی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے نبی کریم ﷺ کو آپ ﷺ کی والدہ محترمہ حضرت آمنہ کے علاوہ آپ ﷺ کو دودھ پلانے والی خوش نصیب خواتین حضرت ثوبیہ، حضرت حلیمہ سعدیہ کا بڑی دلنشیں انداز میں تفصیلی تذکرہ کیا ہے اور ان کے مقام ومرتبہ کو بیان کیا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم

7

حضرت ثوبیہ ۔اولین رضاعی ماں

23

رضاعت والدہ ماجدہ

23

رضاعت ثوبیہ

25

حضرت ثوبیہ کی رضاعت نبوی کی مدت

28

رضاعت ثوبیہ میں اشتراک

29

زمانی جہت

33

رضاعت ثوبیہ کاتسلسل

38

مکانی جہت

38

اولاد حضرت ثوبیہ کی جہت

40

رضاعی فرزندان ثوبیہ کاخاندانی نسب

42

رضاعت ثوبیہ کی نوعیت

44

حضرت ثوبیہ بطورمرضعہ مکہ

46

حضرت ثوبیہ کی سماجی حیثیت

47

حضرت ثوبیہ کی غلامی سےآزادی

50

رضاعت نبوی سےقبل آزادی

50

آزادی کاسبب

51

طویل مدت کےبعد آزادی

52

آزادی کی روایات میں ترجیح

53

ابولہب کی اجرآزادی کامسئلہ

54

خواب آزادی پر بحث

57

مولاۃ ابولہب کی دوسری تعبیر

60

ثوبیہ کامقام آزاد

63

حضرت ثوبیہ کاسماجی مقام ومرتبہ

64

خاندان نبوت سےسماجی ارتباط

66

مدنی دور میں سماجی ارتباط حضرت ثوبیہ

70

وفات حضرت ثوبیہ

71

اسلام حضرت ثوبیہ

73

مختصر تجزیہ

77

حضرت ثوبیہ کااسم گرامی ۔معنی ومفہوم

85

حضرت حلیمہ رسول اکرم ﷺ کی اصل رضاعی ماں

91

تلاش مرضعات

92

تلاش مرضعات کی وجہ

93

حلیمہ سعدیہ کااانتخاب

95

نام ونسب حلیمہ

99

حضرت حلیمہ کےشوہراوراولاد

101

اولاد حضرت حلیمہ

102

رضاعت نبوی کی برکات

104

ذات نبوی کی جہات

105

ذات حلیمہ سےوابستہ برکات

106

مویشیوں سےمتعلق برکات

107

سواری کی گدھی پر اثر

108

حضرت حلیمہ کی دوسری رضاعتیں

110

خانہ حلیمہ میں قیام نبوی کےواقعات

113

واقعات مبشرات

114

فطر ی واقعات

118

چرواہی

121

زبان دانی

123

رضاعی بہنوں سےتعلق خاطر

124

معجزہ  شق صدر

125

زمانہ  رضاعت میں مکہ آمد

128

حضرت حلیمہ کےگھر سےواپسی

129

بنوسعد میں پرورش نبوی کی مدت

131

رضاعی ماں سےارتباط نبوی

134

بنو سعد بن بکر سے رروابط نبوی

139

حضرت شیماء کاواقعہ الفت

141

اسلام میں حضرت حلیمہ سعدیہ

142

وفات حضرت حلیمہ سعدید

146

مختصر تجزیہ

148

دیگر رضاعی مائیں

160

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43098
  • اس ہفتے کے قارئین 408384
  • اس ماہ کے قارئین 408384
  • کل قارئین112015712
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست