#4038

مصنف : عتیق امجد

مشاہدات : 7519

نواب صدیق حسن خاں  کی خدمات حدیث

  • صفحات: 251
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6275 (PKR)
(اتوار 06 نومبر 2016ء) ناشر : بیت الحکمت، لاہور

برصغیر میں علومِ اسلامیہ،خدمت ِقرآن اور عقیدہ سلف کی نصرت واشاعت کےسلسلے میں نواب صدیق حسن خاں﷫ (1832۔1890ء) صدیق حسن خان قنوجی ؒ کی ذات والا صفات کسی تعارف کی محتاج نہیں ۔ علامہ مفتی صدر الدین ، شیخ عبد الحق محدث بنارسی ، شیخ قاضی حسین بن محسن انصاری خزرجی ۔ شیخ یحیی بن محمد الحازمی ، قاضی عدن ، علامہ سید خیر الدین آلوسی زادہ جیسے اعلام اور اعیان سے کسب ِفیض کیا۔آپ کی مساعی جمیلہ روزِروشن کی طرح عیاں ہیں ۔ عربی ، فارسی ، اردو تینوں زبانوں میں دو سو سے زائد کتابیں تصنیف کیں او ردوسرے علماء کو بھی تصنیف وتالیف کی طرف متوجہ کیا،ان کے لیے خصوصی وظائف کا بندوبست کیا او راسلامی علوم وفنون کے اصل مصادر ومآخذ کی از سرنو طباعت واشاعت کاوسیع اہتمام کیا۔نواب محمدصدیق حسن خان﷫ نے علوم ِاسلامیہ کے تقریبا تمام گوشوں سے متعلق مستقل تالیفات رقم کی ہیں اور شاید ہی کوئی ایسا دینی وعلمی موضوع ہو جس پر نواب صاحب نے کوئی مستقبل رسالہ یا کتاب نہ لکھی ہو۔حدیث پاک کی ترویج کا ایک انوکھا طریقہ یہ اختیار فرمایا کہ کتب ِاحادیث کے حفظ کا اعلان کیا۔ اوراس پرمعقول انعام مقرر کیا۔ چنانچہ صحیح بخاری کے حفظ کرنے پر ایک ہزار روپیہ اور بلوغ المرام کے کے حفظ کرنے ایک سو روپیہ انعام مقرر کیا۔ جہاں نواب صاحب نے خود حدیث اور اس کے متعلقات پر بیش قیمت کتابیں تصنیف کیں وہاں متقدمین کی کتابیں بصرف کثیر چھپوا کر قدردانوں تک مفت پہنچائیں۔دوسری طرف صحاح ستہ بشمول موطا امام مالک کے اردو تراجم و شروح لکھوا کر شائع کرانے کا بھی اہتمام کیا۔ تاکہ عوام براہ راست علوم سنت سے فیض یاب ہوں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ نواب صدیق حسن خاں کی خدمات حدیث ‘‘ شیح الحدیث مولانا عبد اللہ امجد چھتوی کےصاحبزادے عتیق امجد کی کاوش ہے ۔اس میں انہو ں نے برصغیر کے عظیم رہنما ، محدث ، مفسر،حسن ملت علامہ نواب صدیق حسن خاں کی خدمات حدیث کا تذکرہ کیا ہے۔کوئی اسلامی موضوع ایسا نہیں جس پر نواب صدیق حسن خان نےقلم نہ اٹھایا ہو لیکن تفسیر قرآن مجید اور حدیث مصطفیٰﷺ کے میدان میں تو آپ کی خدمت نہایت قابل رشک اور مثالی ہیں۔ صرف میدان حدیث اور علوم حدیث کےسلسلے میں آپ کی تصنیفات وتالیفات تقریباً باسٹھ ہیں ۔اس کےعلاوہ آپ نےمدارس حدیث کےقیام ، کتب حدیث پر مشتمل لائبریریاں،کتب حدیث کےمطابع، خدمت حدیث کےلیے علماء وفقہاء کوترغیب ووظائف، کتب حدیث کے تراجم وشروحات لکھنے کےلیے علماء کی سرپرستی، طلباء حدیث کو حفظ حدیث پر انعامات کےعلاوہ اپنےوعظ وتقاریر، درس وتدریس اور بالخصوص عمل بالحدیث کےساتھ وہ انمٹ اور لازوال خدمات سرانجام دی ہیں جورہتی دنیا تک یاد رہیں گئی۔مصنف کتاب ہذا نے علامہ نواب صدیق حسن کی انہی خدمات کو اس کتاب میں خوبصورت انداز میں پیش کرکے شعبہ علوم اسلامیہ جامعہ پنجاب سے ایم علوم اسلامیہ کی ڈگری حاصل کی ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

کلمہ تشکر

9

پیش لفظ

11

موضوع کی اہمیت

20

باب اول:نواب صدیق حسن خان تعارف وحالات

 

حالات زندگی اورتعلیمی اسفار

 

پیدائش

22

نام ونسب

23

کنیت ولقب

24

ابتدائی حالات

25

والدین کاادب واحترام

26

خلقی وخلقی اوصاف

27

تعلیم وتربیت اورتعلیمی اسفار

28

سفردہلی

29

سفربھوپال

30

وطن واپسی

31

سفرٹونک

32

بھوپال واپسی

33

نکاح

33

سفرحج

33

نواب شاہ جہاں بیگم سےنکاح

34

نواب شاہ جہاں بیگم کےاخلاق وااطوار

35

اعزازات وخطابات

36

سیروسیاحت

36

معزولی

36

فصل دوم :شیوخ واساتذہ

 

مفتی صدرالدین

38

شیخ حسین بن محسن السبیعی الانصاری

39

شیخ عبدالحق بنارسی

40

الشیخ محمد یعقوب دہلوی مہاجر مکی

40

شیخ احمد حسن عرشی

40

فصل سوم :اوصاف حمیدہ اورحسن کردار

 

عاجزی وانکساری

41

بری صحبت وبرےکاموں سےنفرت

42

ذکر اوراذکار اوردیگر عبادات

43

گناہ سےنفرت اورتوبہ واستغفار کی کثرت

43

اخلاق رذیلہ سےنفرت

45

اہل اللہ سےمحبت

45

فصل چہارم :وفات

 

حواشی

48

باب دوم:نواب صاحب کےدور کےحالات

 

فصل اول:اجتماعی حالات

51

فصل دوم: سیاسی حالات

53

فصل سوم: علمی وثقافتی حالات

55

حواشی

58

باب سوم :نواب صدیق حسن خاں کی تالیفات وتصنیفات

 

فصل اول: عربی تصانیف

64

فصل دوم: فارسی تصانیف

68

فصل سوم:اردو تصانیف

71

باب چہارم :مسلک ونظریات

 

فصل اول: مسلک

78

فصل دوم: امتیازی نظریات

84

نظریہ توحید

85

شرک کارد

89

قرآن وحدیث علوم وفنون کامنبع

90

بدعات کارد

90

مسئلہ تقلید

92

شیطان کافکر مغفرت

96

صحابہ واولیاء کامقام اوران میں فرق مراتب

96

بیماری باعث کفارہ

97

اختلاف امت اورناجی فرقہ

98

فصل سوم :تعلیمی افکار ونظریات

 

تصویر حقیقت

98

تصور قدر

101

تصور علم اورحقیقت علم

102

ذرائع علم

103

مقاصد تعلیم

104

حواشی

105

باب پنجم :اسلام میں مقام حدیث اورنواب صاحب کااتباع سنت اوراحیائے سنت میں کردار

 

فصل اول شریعت اسلامیہ میں مقام حدیث

107

نواب صدیق حسن خان کانظریہ حدیث

113

فصل دوم: نواب صاحب کااتباع سنت اوراحیائے سنت میں کردار

115

حواشی

128

باب ششم:میدان حدیث میں کارہائے نمایاں

 

فصل اول :مراکز حدیث کاقیام

131

مدارس جامعات کاقیام

133

اساتذہ کی تقریری وتعیناتی کامعیار

135

استادکے اوصاف

136

طلبہ کے اوصاف

138

نصاب تعلیم

140

حفظ حدیث کااہتمام

143

فصل دوم: علماءکرام کی اشاعت حدیث کی ترغیب اورعلماء بورڈ کاقیام

144

فصل سوم:کتب خانے  اورمطابع

148

کتب خانے

148

کتب خانہ والاجاہی

149

کتب خانہ خانہ خاص سرکاری

149

کتب خانہ فیض عام

150

کتب خانہ جامع جہانگیری

150

مطابع یعنی پریس

150

فصل چہارم :کتب حدیث کی مفت تقسیم ارودیگر مالی خدمات

152

حواشی

154

باب ہفتم:نواب صدیق حسن کی علوم حدیث میں تصنیفی خدمات کاجائز ہ

 

فصل اول:

 

ذوق مطالعہ اورتصنیف وتالیف

156

کتب بنیی وجمع کتب

156

تالیف وتصنیف کامقصد اورنصب العین

158

مقبولیت تالیفات

160

مستند تصنیف

165

اسلوب تصنیف

164

معیار تحقیق

166

فصل دوم : علوم حدیث میں تصنیفی خدمات کاجائزہ

176

شروح حدیث

177

متون حدیث

207

اصول حدیث

210

تراجم حدیث

211

تراجم محدثین

213

فقہ الحدیث

214

حواشی

232

باب  ہشتم

 

نواب صدیق حسن خاں کی خدمات  حدیثکےاثرات ونتائج

 

مصادر ومراجع

245

اصول تخریج

246

فقہ القرآن

247

علم وادب

266

علوم اورفن قرآن

267

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 9924
  • اس ہفتے کے قارئین 9924
  • اس ماہ کے قارئین 1683875
  • کل قارئین113291203
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست