#3554.01

مصنف : حافظ محمد راشد رندھاوا

مشاہدات : 10949

منتخب صحیح الترغیب والترہیب جلد۔2

  • صفحات: 528
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 21120 (PKR)
(ہفتہ 12 مارچ 2016ء) ناشر : دار العلم، ممبئی

امت محمد یہ ﷺ کا اعزاز و امتیاز ہے کہ حفاظت ِ قرآن وسنت کے تکوینی فیصلے کی تکمیل و تعمیل اس کے علمائے محدثین کے ہاتھوں ہوئی۔ ائمہ محدثین نے مسانید، مصنفات، سنن، معاجم وغیرہ کی صورت میں مختلف موضوعات پر مجموعہ ہائے حدیث ترتیب دئیے۔ کسی نے احادیث ِ احکام منتخب کیں تو کسی نے عمل الیوم واللیلہ ترتیب دیا۔ بہت سےعلماء نے الزہد والرقائق کے عنوان سے احادیث جمع کیں۔ تو کسی نے اذکار کا گلدستہ تیار کیا۔ یہ ایک طویل سلک مروارید ہے اور اسی سلک میں منسلک ایک نمایاں نام ’’ الترغیب والترہیب ہے۔ اس عنوان سے مختلف ائمہ نے کتابیں لکھیں ہیں۔ لیکن اس میں جو شہرت و مقبولیت ساتویں صدی ہجری کے مصری عالم دین امام منذری ﷫ کی تصنیف کو ملی وہ انہی کا حصہ ہے۔ یہ عظیم کتاب اپنی جامعیت، حسن ترتیب، عناوین کے تنوع اور ان کی مناسبت سے مجموعہ احادیث کا ایک دائرۃ المعارف ہے ۔ یہ کتاب چار ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ نے   اس کا اختصار کیا اور اختصار اس طرح کیا کہ اس کی جامعیت میں کمی نہیں آنے دی۔ اور اسی طرح محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی﷫ نے اس پر تحقیق و تخریج کا بھی کیا ہے۔ زیرتبصرہ کتاب ’’صحیح الترغیب والترھیب‘‘ علامہ ناصر الدین البانی﷫ کی صحیح الترغیب و الترہیب کے انتخاب کا ترجمہ ہے۔ یہ انتخاب محترم جناب ڈاکٹر راشد رندھاوا صاحب نے کیا ہے۔ احادیث کے انتخاب میں اس بات کو مدنظر رکھا گیا ہے کہ تکرار سے اجتناب کرتے ہوئے تمام ابواب سے احادیث مبارکہ کو قلم قرطاس کیا جائے۔ ان منتخب شدہ احادیث کا رواں اور سلیس ترجمہ حافظ محمدساجد حکیم نے کیا ہے۔ اولاً یہ کتاب ڈاکٹر راشد رندھاوا صاحب نے خود شائع کی بعد ازاں اسے دار العلم ،ممبئی بھی شائع کیا زیر تبصرہ ایڈیشن دار العلم ،ممبئی سے شائع شدہ ہے۔ (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ: مفتی عبید اللہ خاں عفیف

17

اظہار تشکر

21

لباس اور زیب و زینت کا بیان

38

لباس کا بیان

38

سفید کپڑے پہننے کی ترغیب

38

قمیص پہننے کی ترغیب

39

نیا کپڑا پہننے کی دعا کی ترغیب

41

عورتوں کے لیے اسیا باریک لباس پہننے پر وعید

42

فہرست نامکمل

 

 

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 12249
  • اس ہفتے کے قارئین 170781
  • اس ماہ کے قارئین 1689854
  • کل قارئین115581854
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست