بلوغ المرام جدید ایڈیشن جلد دوم(3468.01#)

ابن حجر العسقلانی
صفی الرحمن مبارکپوری
دار السلام، لاہور
577
14425 (PKR)
16 MB

کتاب اللہ اور سنت رسول ﷺدینِ اسلامی کے بنیادی مآخذ ہیں۔ احادیث رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔او ربعض محدثین نے احوال ظروف کے مطابق مختلف عناوین کےتحت احادیث کوجمع کیا۔انہی عناوین میں سے ایک موضوع ’’احادیثِ احکام‘‘ کوجمع کرنا ہے۔اس سلسلے میں امام عبد الحق اشبیلی کی کتاب ’’احکام الکبریٰ‘‘امام عبد الغنی المقدسی کی ’’عمدۃ الاحکام ‘‘علامہ ابن دقیق العید  کی ’’الالمام فی احادیث الاحکام ‘‘او رحافظ ابن احجر عسقلانی کی ’’بلوغ المرام من الاحادیث الاحکام ‘‘ قابل ذکر ہیں۔ آخر الذکر کتاب مختصر اور ایک جامع مجموعۂ احادیث ہے۔ جس میں طہارت، نماز، روزہ، حج، زکاۃ، خرید و فروخت، جہاد و قتال غرض تمام ضروری احکام و مسائل پر احادیث کو فقہی انداز پر جمع کر دیا گیا ہے۔ مسائل واحکام کا یہ نہایت اہم او ر گرانقدر مجموعہ علماء او رطلباء کےلیے یکساں مفید ہے ۔ اپنی اہمیت وافادیت اور جامعیت کے پیش نظر یہ کتاب دنیا بھر کےمدارسِ اسلامیہ میں داخل نصاب ہے ۔ اور کئی اہل علم نے اس کی شروحات لکھیں اور ترجمے بھی کیے ہیں ۔ شروحات میں بدر التمام،سبل السلام ،فتح العلام وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ اردو زبان میں علامہ عبد التواب ملتانی  ،مولانا محمد سلیمان کیلانی کا ترجمہ وحاشیہ بھی اہل علم کے ہاں متعارف ہیں اور اسی طرح ماضی قریب کے معروف سیرت نگار اور نامور عالم دین مولانا صفی الرحمن مبارکپوری﷫ نے بھی نے اس کی عربی میں ا’تحاف الکرام ‘‘کے نام سے مختصر شرح لکھی اور پھر خود اس کا ترجمہ بھی کیا۔دارالسلام نےاسے طباعت کےعمدہ معیار پر شائع کیا ہے اور اسے بڑا قبول عام حاصل ہے ۔ اور شیخ الحدیث حافظ عبدالسلام بھٹوی ﷾ کی کتاب الجامع کی شرح بھی بڑی اہم ہے یہ تینوں کتب کتاب وسنت ویب سائٹ پر بھی موجود ہے۔ زیر تبصرہ بلوغ المرام کا ترجمہ ومختصر شرح ماضی قریب کے معروف سیرت نگار اور نامور عالم دین مولانا صفی الرحمن مبارکپوری﷫ کا ہے جوکہ نہایت خوبصورت ہے ۔ ہر حدیث کےنیچے پہلے لغوی تشریح اور پھر حاصل کلام کے عنوان سے شرح بھی لکھ دی گئی ہے تاکہ ہر حدیث کی وضاحت ہو جائے اور جو احکام اس حدیث سے مستنبط ہوتے ہیں ان کی تشریح وتفہیم آسان ہوجائے ۔ زیر نظر جدید ایڈیشن میں احادیث کے فوائد میں مزید اضافے ، تخریج وتحقیق اور راویوں کے مختصر حالات زندگی بھی درج کیے گئے ہیں ۔جس سے اس کتاب کی افادیت واہمیت میں بے حد اضافہ ہوگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو اس قدر عمدگی سے تیار کرنے والے اور ناشرین کی تمام مساعی جمیلہ کوقبول فرمائے(آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

عرض ناشر

 

11

مقدمہ

 

13

پیش لفظ

 

20

مولف کتاب کے مختصر حالات

 

22

اصطلاحات محدثین

 

25

کتب احادیث کی اقسام

 

30

طہارت سے متعلق احکام و مسائل

 

39

نماز سے متعلق احکام و مسائل

 

141

جنازے سے متعلق احکام و مسائل

 

359

زکاۃ سے متعلق احکام و مسائل

 

433

روزوں سے متعلق احکام و مسائل

 

481

حج سے متعلق احکام و مسائل

 

515

جلد دوم

 

 

خرید و فروخت سے متعلق مسائل

 

9

نکاح سے متعلق احکام و مسائل

 

145

جرائم سے متعلق احکام و مسائل

 

267

حدود سے متعلق احکام و مسائل

 

303

جہاد سے متعلق احکام و مسائل

 

341

کھانے سے متعلق احکام و مسائل

 

377

قسموں اور نذروں سے متعلق احکام و مسائل

 

401

فیصلہ کرنے سے متعلق احکام و مسائل

 

413

غلام آزاد کرنے سے متعلق احکام و مسائل

 

433

متفرق مضامین کی احادیث

 

445

مؤلفین حدیث اور جرح و تعدیل کے مشہور ائمہ کرام کا مختصر تعارف

 

517

احادیث کے راویوں کے مختصر حالات کی فہرست

 

527

فہرس اطراف الحدیث

 

535

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈوانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین: 596
  • اس ہفتے کے قارئین: 11502
  • اس ماہ کے قارئین: 36030
  • کل قارئین : 47156577

موضوعاتی فہرست

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

رجسٹرڈ اراکین

ایڈریس

        99--جے ماڈل ٹاؤن،
        نزد کلمہ چوک،
        لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

       بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں