#4169

مصنف : صالح بن فوزان الفوزان

مشاہدات : 5643

مختصر تفسیر سورہ فاتحہ ، آیت الکرسی ، آخری پارہ

  • صفحات: 130
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3250 (PKR)
(جمعہ 06 جنوری 2017ء) ناشر : نا معلوم

تفسیر کا معنیٰ بیان کرنا یا کھولنا یا کسی تحریر کےمطالب کوسامعین کےقریب ِفہم کردینا ہے ۔قرآن مجید ایک کامل ومکمل کتاب ہے مگر اس کوسمجھنے کےلیے مختلف علوم کی ضرورت ہے ۔قرآن مجید کی آیات کا ترجمہ کرنا اور ان کامطلب بیان کرنا علم تفسیر ہے اور علم تفسیر وہ علم ہے جس میں الفاظِ قرآن کی کیفیت ،نطق،اور الفاظ کے معانی اور ان کےافرادی ترکیبی حالات اور ان کے تتمات کا بیان ہوتاہے ۔اور اصول تفسیر سے مراد وہ علوم ہیں جن کے ذریعے قرآن کی تشریح کی جاتی ہے۔ قرآن کلام الٰہی ہے جو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ میں ایسی قابلیت پیدا کردی تھی کہ آپ منشاء الٰہی کو سمجھ جاتے تھے اور آپ کو وحی جلی اور وحی خفی کے ذریعہ سےاحکام سے آگاہ بھی کردیاجاتا تھا ۔جو سورت یاآیت نازل ہوتی آپ مسلمانوں کو اس کامطلب سمجھاتےدیتے تھے ۔اس لیے قرٖٖآن مجید کےمفسر اول حضور ﷺ اور پہلی تفسیر حدیث ِرسول ﷺہے ۔آپ ﷺ نے قرآن کی جو تفسیر بیان کی اس کا کچھ حصہ آپ کی حیات ِمبارکہ میں ہی ضبط تحریر میں آیا او رکچھ حصہ صحابہ کرام کے سینوں میں محفوظ رہا جو اس عہد کے بعد ضبطِ تحریر میں آیا ۔عہد خلافت راشد ہ میں مسلمانوں کی زیادہ توجہ حفظ قرآن اور تدوین حدیث اور ملکی معاملات پر رہی اس لیے تفسیر کے نام سے سوائے تفسیر ابی بن کعب اور تفسیر ابن عباس کےاورکوئی تفسیر کی کتاب مرتب نہیں ہوئی۔ اس کے بعد عصر حاضر تک قرآن کریم کی ہزاروں تفاسیر لکھی جا چکی ہیں اور ہر صدی میں متعدد کتب تفسیر کی کئی لکھی گئیں ۔اس کے علاوہ قرآن کریم کےمتعدد پہلوؤں پر علمی و تحقیقی کام موجود ہے ۔زیر تبصرہ کتاب" مختصر تفسیر سورہ فاتحہ، آیت الکرسی، آخری پارہ "سعودی عرب کے معروف عالم دین ڈاکٹر صالح بن فوزان الفوزان کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے تفسیر ابن کثیر سے انتخاب کرتے ہوئے سورہ فاتحہ، آیت الکرسی اور تیسویں پارے  کے مختصر تفسیر بیان فرمائی ہے۔اس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر غلام محمد قمر ازہری اور عبد النذیر خان ازہر ی نے کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ  مولف موصوف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مقدمہ

7

اسلام  کے محا سن

8

تفسیر سو رہ فاتحہ

13

تفسیر سو رۂ آیت الکرسی

14

تفسیر سو رۂ نبا

16

تفسیر سو رۂنا ز عات

18

تفسیر سو رہ عبس

20

تفسیر سو رۂتکو یر

22

تفسیر سو رۂ انفطار

23

تفسیر سو رۂ مطففین

24

تفسیر سو رۂ انششاق

26

تفسیر سو رۂ بروج

27

تفسیر سو رۂ طارق

28

تفسیر سو رۂ اعلیٰ

29

تفسیر سو رۂ غا شیہ

30

تفسیر سو رۂ فجر

31

تفسیر سو رۂ بلد

32

تفسیر سو رۂ شمس

34

تفسیر سو رۂلیل

34

تفسیر سو رۂ ضحی ٰ

35

تفسیر سو رۂ شرح

36

تفسیر سو رۂ تین

36

تفسیر سو رۂعلق

37

تفسیر سو رۂ قدر

38

تفسیر سو رۂ بینہ

38

تفسیر سو رۂ زلزال

39

تفسیر سو رۂ عادیات

40

تفسیر سو رۂقا رعہ

41

تفسیر سو رۂ تکا ثر

41

تفسیر سو رۂ عصر

41

تفسیر سو رۂ ھمزۃ

42

تفسیر سو رۂ فیل

42

تفسیر سو رۂ قر یش

43

تفسیر سو رۂ ما عون

43

تفسیر سو رۂکوثر

44

تفسیر سو رۂ کا فرون

44

تفسیر سو رۂ نصر

44

تفسیر سو رۂ  تبت

45

تفسیر سو رۂ اخلاص

45

تفسیر سو رۂ فلق

46

تفسیر سو رۂ الناس

46

 ہما ر ا عقیدہ 

47

تو حید

50

اسلام کیا ہے

53

ایمان

61

احسان

62

صحابہ  اور آل بیت کے فضا ئل

63

 قر آ ن کریم

65

 جادو سے انتباہ

70

نظر بداور حسد سے انتباہ

71

شرعی جھا ڑو  پھونک

72

 حزن و غم  اور تکلیف  کی دعا ئیں

74

نماز

74

نماز عید ین

80

زکاۃ

81

رمضا ن کے رو زے

83

حج

87

قر بانی  اور عقیقہ

89

 خریدو  فروخت  کی ممنو ع  صورتیں

91

 فضا ئل  اعما ل

92

 کبا ئر اور شر عی محرمات

98

اہل  ایمان  کے اخلاق

101

 اسلام  میں خا نگی اور میاں بیو ی کے حقوق

106

قلبی  عبا دات

107

نبوی  دعا ئیں

112

قیامت  کی نشا نیا ں

119

بعض اسما ء حسنی  کے معا نی

124

 

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21523
  • اس ہفتے کے قارئین 180055
  • اس ماہ کے قارئین 1699128
  • کل قارئین115591128
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست