#4990

مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی

مشاہدات : 5672

مذہب و تمدن

  • صفحات: 112
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5040 (PKR)
(منگل 21 نومبر 2017ء) ناشر : مجلس نشریات اسلامی کراچی

زیرِ تبصرہ کتاب’’مذہب وتمدن‘‘میں ایک اہم عنوان’’ تہذیب وتمدّن‘‘جو کہ ایک اچھوتا مضمون ہے اور یہ حالاتِ حاضرہ کی ایک اہم ضرورت بھی ہے کیونکہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اور جدیدیت کے ساتھ ساتھ ہر جگہ کی تہذیب پروان چڑھتی رہتی ہے ۔اسی لیے اس مضمون پر لکھنے والے حضرات کی تعداد کثیر ہے جن میں سے ایک ’’ابو الحسن علی ندوی‘‘ بھی ہیں۔ اور اس مضمون پر مصنف نے پہلے ایک مختصر مضمون لکھا تھا جو کہ ’’مذہب وتمدن‘‘کے نام سے شائع ہوا اور 1942ء میں ایک علمی مجلس میں پڑھا گیا اور پسند کیا گیا اس لیے اس مضمون کو مکمل تفصیل کے ساتھ عوام کے سامنے پیش کرنے کی غرض سے کتاب تصنیف کی گئی ہے اور نئے علمی طبقہ میں یہ مضمون دلچسپی اور سنجیدگی کےساتھ پڑھا جائے گا جو مذہب اور زندگی کے متعلق سعی وجستجو رکھتا ہے‘اور سنجیدگی کے ساتھ یہ معلوم کرنا چاہتا ہے کہ مذہب زندگی کی کیا رہنمائی کرتا ہے‘ اور تمدن ومعاشرے کو کیا بنیادیں اور کیا رہنما اصول فراہم کرتا ہے‘اور کس اندازومزاج کی زندگی اور سوسائٹی وجود میں لاتا ہے اور اس کے بغیر زندگی اور تمدن کو کیا خطرات در پیش ہیں؟اور اس کتاب میں اہل نظر کو ایسے حقائق اور اشارے ملیں گے جو مذہب وتمدن کی بہت سی ضخیم کتابوں میں آسانی سے نہیں ملتے اور اس لئے اس موضوع پر غور فکر کرنے والوں‘لکھنے اور گفتگو کرنے والوں کو صالح ذہنی غذا اور صحیح رہنمائی حاصل ہوگی۔مزید اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ کائنات‘خالقِ کائنات اور مقصدِ حیات کے بارے میں صحیح عقیدہ اور صحیح علم ہی پر ایک استوار معاشرہ اور صالح تہذیب وتمدّن کی عمارت قائم ہوتی ہے دنیا اب تک جن تہذیبی ادوار سے گزر چکی ہے وہ کن عقائد ونظریات کی پیداوار تھیں اور اسلام کس طرح ایک صالح اور صحت مند تمدّن کا وجود ہوتا ہے؟اور اس کتاب میں تین حصے یا تین فصلیں بیان ہوئی ہیں ۔ سب سے پہلے مذہب‘فلسفہ اور تمدن کے مشترک سوالات کا ذکر کر کے ان کے جوابات دیئے گئے ہیں‘دوسرے حصے میں دنیاوی اہم تمدن کا تذکرہ اور خالق کائنات اور کائنات کے بارے میں ذکر ہے‘اور تیسرے حصے میں دوسری زندگی یعنی دنیاوی زندگی کے بعد والی زندگی کے بارے میں کچھ بیان کیا گیا ہے۔اس کتاب کے مصنف ’’ابو الحسن علی حسنی ندوی‘‘ (24 نومبر 1914–31 دسمبر 1999ء)(مشہور بہ علی میاں)ایک بھارتی عالم دین، مشہور کتاب انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر کے مصنف نیز متعدد زبانوں میں پچاس سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنف کے درجات بلند فرمائے اور اُن کی خدماتِ دین کو قبول فرمائے اور ان کے لیے ذریعہ نجات بنا ئے اور عوام کے لیے نفع عام فرمائے (آمین)( ح۔م۔ا )

فہرست نہیں ہے۔

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 40236
  • اس ہفتے کے قارئین 465726
  • اس ماہ کے قارئین 1666211
  • کل قارئین113273539
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست