#529.02

مصنف : عبد اللہ دانش

مشاہدات : 2542

مقالات دانش جلد سوم

  • صفحات: 465
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 11625 (PKR)
(جمعرات 19 جولائی 2018ء) ناشر : العاصم اسلامک بکس لاہور

فضیلۃ الشیخ عبد اللہ دانش ﷾ ارضِ پاکستان کی معروف سلفی درسگاہ جامعہ سلفیہ ،فیصل آبا د کے فیض یافتہ ہیں ۔ اور ایک عرصہ داراز سے امریکا میں مقیم ہیں وہاں مسجد البدر نیویارک کے پلیٹ فارم سے دعوتی ،تبلیغی، علمی وتحقیقی میدان میں سرگرم عمل ہیں ۔ان کے خطبات و محاضرات کو وہاں بڑ ی مقبولیت حاصل ہے مسجد البدر میں خطابت کے ساتھ ساتھ 50 کے قریب چھوٹی بڑی کتب تصنیف کرچکے ہیں ۔مسجد البدر اور وہاں کےاہم مقامات پر دئیے گئے ان کے خطبات اور مقالات کو کتابی صورت میں بھی شائع کیا جا چکا ہے ۔ان میں تین جلدوں پر مشتمل مقالات دانش قابل ذکر ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مقالات دانش جلد 3‘‘ مولانا عبد اللہ دانش کے مختلف مضامین پرمشتمل تیسرا بڑامجموعہ ہے۔اس مجموعہ میں 50 سے زائد علمی وادبی مضامین شامل ہیں۔مقالات دانش کے اس حصہ میں عام مسلمانوں کے لیے اور خصوصاً دیار غیر میں بسنے والے مسلمانوں کے لیے بہت رہنمائی موجود ہے ۔ انہوں نے سیرت النبی ﷺ ، حقوق والدین، اسلام میں عورت کا مقام ، طہارت ، ثقافت یا ضلالت ، سفر نامہ حج ،شکر جیسے اہم عنوانات پر دلائل وبراہین کے انبار لگادئیے ہیں ۔اس میں ایک عام آدمی کے لیے راہنمائی موجود ہے جسے پڑھ کر ایک عام مسلمان اپنے عقائد واعمال کی اصلاح کاسامان کرسکتا ہے اور اسلام دشمن عناصر کو بھی اسلام کی حقانیت سے آگاہ کرسکتا ہے۔مولانا عبد اللہ دانش نے ان مقالات میں دریارِ غیر میں بیٹھ کر خصوصاً وہاں کے حالات وواقعات کے پیش نظر مسائل دینیہ کی بڑی عمدگی سے تفہیم وتوضیح کی ہے ۔اگرچہ ان کے اکثر مضامین دیارِ غیر کے پس منظر میں بھی ہیں مگر ہر مسلمان ان کی اس علمی کاوش سے یکساں فائد ہ اٹھا سکتا ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

9

حرف آغاز

11

الہیٰ انت مقصودی ورضاک مطلوبی

15

رب تعالیٰ سےملاقات کاشوق

20

سیرت نبویﷺ

22

کلام شریں بزبان نبوتﷺ

39

زخم کھا کر پھول برسائے

54

ہم امی امت ہیں (یعنی جولکھنا پڑھنا نہ جانے)

58

اسلام امن کاعلمبردار ہے ،نہ کہ دہشت گردی کا

63

یہ بالکل اسلام نہیں

77

دین اسلام اورماڈرن مجتہدین

88

اسلام میں افواہیں پھیلانا جائز نہیں

95

اسلام دہشت گردی کا مذہب نہیں ہے

98

ایک قرآنی آیت پر غلط فہمی کا ازالہ

145

سارے اہل کتاب یکساں نہیں ہیں

172

بجواب مضمون ’’ٹائم ‘‘میگزین

179

تیرے دین کی سرفرازی یااپنی زندگی سےبے پروائی

190

عظمت شہادت

199

مقصد شہادت حسین﷜

202

شہادت حسین﷜ کے بارےمیں تین نظریے

210

بندہ مومن اوراس کے اوصاف

214

دل کی جامع اوصاف

220

اپنی اصلاح آپ

230

اسلام اخلاق وآداب

232

شکر

251

غفلت

282

دنیاکی حقیقت

293

حقوق الوالدین

297

ثقافت یاضلالت

302

اولاد کی تربیت کا ایک اعلیٰ نمونہ

312

نومولود کے کان میں اذان کہنا

317

اسلام میں عورت کامقام

328

عورت کی امامت

328

کیا عورت پبلک میں نماز پڑھ سکتی ہے یاگاڑی میں پڑھ لے؟

328

مسئلہ طلاق

335

امامت

339

سفر میں نماز قصر پڑھنا

345

اذان فجر میں ’’الصلوۃ خیر من النوم‘‘کہنا

350

نماز عصر کےبعد :نماز جنازہ پڑھنا جائز ہے کہ ناجائز ؟

353

’’تسویۃ الصفوف ‘‘یعنی نماز میں صفوں کی درستی

358

صف کے پیچھے تنہا نماز پڑھنا

365

فرض نماز دوبارہ پڑھنے کی رخصت

372

دوران نماز اہم اپنی نظر کہاں رکھیں؟

378

ایک خطبہ جمعہ بابت زکوۃ وصدقات

384

سفر نامہ حج

388

علمائے حجاز سےخوشگوار ملاقاتیں

398

کسی مسئلہ پر اتفاق حرمین شریفین

406

ہلال عید

408

رؤیت ہلال پر امام احمد رضا بریلوی ﷫ کافتویٰ

451

پریس ریلیز

454

درماندہ کارواں

440

ہم جنس پرستی

445

علوم عقلی اورعلوم دینی کاامتزاج

454

اس کتاب کی دیگر جلدیں

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 38688
  • اس ہفتے کے قارئین 306975
  • اس ماہ کے قارئین 1106616
  • کل قارئین98171920

موضوعاتی فہرست