#6427

مصنف : سید ضیاء اللہ شاہ بخاری

مشاہدات : 4538

خطبات بخاری

  • صفحات: 401
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 14035 (PKR)
(پیر 19 جولائی 2021ء) ناشر : جامعہ البدر الاسلامیہ، ساہیوال

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے  اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔ خطباء حضرات  اور مقررین کی سہولت وآسانی کے لیے       اسلامی خطبات  پر مشتمل دسیوں کتب  منظر عام پر آچکی ہیں جن   سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہو ا شخص  بھی  درس  وتقریر اور  خطبہ جمعہ کی تیاری کرکے سکتا ہے ۔خطباء  ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے  زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے  اور واعظین  ومبلغین کا بطریق احسن  علمی تعاون  ہے۔ اردوزبان میں خطبات کے مجموعات میں اسلامی خطبات، خطباتِ محمدی ،خطبات ِنبوی،  زاد الخطیب،مولانا عبدالمنان راسخ کی کتبِ  خطبات اور بعض اہل علم  کے  ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات  علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیر ھم ) خطبات کے مجموعات  قابلِ ذکر ہیں ۔ زیرنظر کتاب ’’ خطبات بخاری ‘‘ سید علامہ ضیاء اللہ بخاری  صاحب کے مدینہ یونیورسٹی سے فراغت کےبعد ابتدائی  چند سالوں میں  پاکستان  کے مختلف شہروں میں  مختلف مقامات پر     پیش کیے گئے اہم  خطبات وتقاریر  کا مجموعہ ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست مراجع و مصادر

6

تقریظ

9

تقریظ مولانا حافظ مقبول احمد

11

تاثرات بڑی ہمشیرہ صاحبہ

13

تحدیث نعمت

17

نفاذ اسلام کانفرنس لاہور سے خطاب

26

حقیقی مشکل کشاء

31

سیرت النبی ﷺ اور مقصد تخلیق انسانیت

57

اتباع رسالتﷺ

69

مدینہ اور قباء میں سرور کائنات کا استقبال

85

غزوہ بدر

93

حج بیت اللہ کی اہمیت

124

حقیقی علم اور اس کا تقاضا

139

فضائل صدیق اکبر ؓ

154

فضائل سیدنا عمر فاروقؓ

184

فضائل سیدنا عثمان ؓ

203

فضائل سیدنا عثمان ذورالنورین ؓ2

215

مناقب سیدنا علی المرتضٰیؓ

228

معراج النبیﷺ

256

پیغام معراج

260

عقیدہ توحید اور والدین سے حسن سلوک

263

پیغام معراج

278

صلہ رحمی

278

پیغام معراج

284

اسراف و تبذیر کی ممانعت

284

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 25287
  • اس ہفتے کے قارئین 240612
  • اس ماہ کے قارئین 1040253
  • کل قارئین98105557

موضوعاتی فہرست