#2637

مصنف : ابو عبد اللہ مسند القحطانی

مشاہدات : 9605

نماز با جماعت کے 40 فوائد

  • صفحات: 42
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 840 (PKR)
(بدھ 24 جون 2015ء) ناشر : جامعہ البدر الاسلامیہ، ساہیوال

نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمہ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں او ر  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس  موضوع پر  کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے  ازحد ضروری ہے  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی ۔او ر  ہمارے لیے  نبی اکرم ﷺکی  ذات گرامی  ہی اسوۂ حسنہ   ہے ۔انہیں کے طریقے  کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو  اللہ  کے ہاں مقبول   ہے  ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے۔یہ بات یاد رہے کہ نماز  پڑھنے کے   بہت فوائد ہیں  ۔ زیر تبصرہ کتابچہ’’ نماز باجماعت کے 40 فوائد ‘‘ شیخ ابو عبداللہ مسندالقحطانی  کے ایک  عربی  کتابچہ کا ترجمہ ہے۔اس  میں انہوں  نے  کتاب وسنت کی روشنی میں  نماز باجماعت پڑہنے کے چالیس فوائد  جمع کیے ہیں ۔تاکہ نمازیوں کوباجماعت نماز ادا کرنے میں رغبت ہو  اور کوتاہی  کرنے  والوں  کو انتباہ ہو۔کتاب کواردو قالب میں ڈھالنے  کا فریضہ  پاکستان کے  صف اول کے نامور خطیب عالم دین  علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ﷾ ( فاضل مدینہ یونیورسٹی) نےانجام دیا ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف ،مترجم  اور ناشرین کی اس کاوش کو قبول فرمائے (آمین ) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

آغاز

 

5

امر الٰہی کی بجا آوری

 

7

ایماندار ہونے کی گواہی

 

8

اللہ کی طرف سے تعریف اور بڑے فضل کا وعدہ

 

9

امر نبوی ﷺ کی اطاعت

 

11

اتباع رسالت ﷺ نجات کی ضامن ہے

 

12

عظیم اسلامی مقصد

 

13

راہ ہدایت

 

14

شیطان سے تحفظ

 

17

گناہوں کی بخشش کا ذریعہ

 

18

رب العزت کو خوش کرنے کا ذریعہ

 

19

نصف شب یا رات بھر قیام کا اجر و ثواب

 

25

جہنم سے نجات اور منافقت سے برات

 

26

جنت میں گھر

 

28

تکمیل نماز

 

30

غفلت سے نجات

 

32

مسائل نماز کی معرفت

 

33

ظاہری طہارت و نفاست

 

35

جہاد میں صف بندی کا احساس

 

37

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7251
  • اس ہفتے کے قارئین 165783
  • اس ماہ کے قارئین 1684856
  • کل قارئین115576856
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست