#6768.17

مصنف : عبد الرحمن کشمیری

مشاہدات : 5166

زاد الخطباء جلد 18

  • صفحات: 415
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16600 (PKR)
(جمعہ 12 اگست 2022ء) ناشر : مسجد ام القریٰ بروکلین نیو یارک

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ،خاص استعداد وصلاحیت ہے جس  کےذریعے  ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار ،اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے  افکار ونظریات  کا قائل بنانے کے لیے  استعمال کرتا ہے ۔ایک قادر الکلام خطیب اور شاندار مقرر مختصر وقت میں ہزاروں ،لاکھوں افراد تک اپنا پیغام پہنچا سکتا ہے  اوراپنے   عقائد ونظریات ان تک منتقل کرسکتا ہے۔ خطباء حضرات  اور مقررین کی سہولت وآسانی کے لیے       اسلامی خطبات  پر مشتمل دسیوں کتب  منظر عام پر آچکی ہیں جن   سے استفادہ کر کے تھوڑا بہت پڑھا ہو ا شخص  بھی  درس  وتقریر اور  خطبہ جمعہ کی تیاری کرکے سکتا ہے ۔خطباء  ومبلغین اور دعاۃِ اسلام کےلیے  زادِراہ ،علمی مواد اور منہج سلف صالحین کےمطابق معلومات کاذخیرہ فراہم کرنا یقیناً عظیم عمل اوردینِ حق کی بہت بڑی خدمت ہے  اور واعظین  ومبلغین کا بطریق احسن  علمی تعاون  ہے۔ اردوزبان میں خطبات کے مجموعات میں اسلامی خطبات، خطباتِ محمدی ،خطبات ِنبوی،  زاد الخطیب،مولانا عبدالمنان راسخ کی کتبِ  خطبات اور بعض اہل علم  کے  ذاتی نام سے (خطبات آزاد ،خطبات  علامہ احسان الٰہی ظہیر ، خطبات یزدانی ،مواعظ طارق وغیر ھم ) خطبات کے مجموعات  قابلِ ذکر ہیں ۔ زیر نظر کتاب’’ زاد الخطباء‘‘ مولانا  حافظ عبد الرحمٰن کشمیری (فاضل تعلیم الاسلام ماموں کانجن ،خطیب  جامع مسجدام القریٰ۔بروکلین کے ان خطبات ِجمعہ  کا مجموعہ ہے  جو انہوں نے   اسی مسجد میں پیش کیے  بعد ازاں انہوں نے ان  خطبات کو سال کے حساب سے  5؍جلدوں میں مرتب کیا ہے ایک جلد میں ایک سال کے خطبا ت موجود ہے ہیں  ۔دا الکفر میں  پیش کئے گئے ان خطبات  کے عناوین سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہان کن کن موضوعات کی ضرورت ہے یہ خطبات ان مسلمان مخاطبین کے لیے ہی نہیں  ہیں بلکہ اسلام  کی دعوت معلوم کرنےو الے  کے لیے بھی  مشعل راہ ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان خطبات  کو مولانا عبد الرحمن کاشمیری کے  لیے  صدقہ جاریہ بنائے اور ان کی اس کاو ش کو قبول فرمائے۔آمین۔ (م۔ا) 

مقدمہ

7

سرزمینِ فلسطین اسلام کی نظرمیں

11

ارضِ مقدسہ

20

صرف اسلام ہی تمام تر مسائل کا حل پیش کرتا ہے

29

آداب واحکام ِ جمعۃ المبارک 

36

نصیحت وموعظت کے لیے خطبۂ جمعہ کا انتظام

45

اللہ تعالیٰ کا انعام

45

دنیا کی کشش اور طالب دنیا

54

دنیاکی کشش ایک بہت بڑی آزمائش

62

دنیا کی کشش کو سمجھے بغیر بچنا مشکل

70

گناہ کی نحوست

78

دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ذکرِ خیر کی اہمیت

87

زندگی وہ جو دوسروں کے لیے بامنفعت ہو

97

مفیدزندگی وہ جو دوسروں کے لیے بامنفعت ہو

97

مفید زندگی وہ جو دوسروں کے لیے مفید ہو

105

لوگوں کے لیے مفید ہونے کے دنیوی اور اخروی فوائد

114

رمضان المبارک کے استقبال کے لیے ہم کتنے پُرجوش ہیں؟

123

رمضان المبارک ماہِ تزکیہ وتربیت

132

ماہِ رمضان المبارک اللہ کا اہل ایمان پرایک عظیم احسان

140

رمضان المبارک کی برکتوں سے استفادہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیرممکن نہیں

149

رمضان المبارک توبہ کامہینہ

158

خطبہ عید الفطر

168

رمضان المبارک کون کتنا مستفید ہوا؟

173

ایک انوکھا فرار

182

زندگی جیسی نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت

191

جوانی کی عمر خلاصہ ٔ زندگی

199

تغافل بندۂ مومن کی اک بہت بڑی اخلاقی خوبی

208

لوگوں کی لغزشوں سے درگزر اور صرف نظرکرنا خوشگوارمعاشرے کا بنیادی اصول

217

عدل وانصاف کے بغیر امن ممکن نہیں

226

دعوت واصلاح کی ضرورت واہمیت

236

حج کی توفیق اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا انعام

248

عشرہ ذوالحجہ اک موقعِ غنیمت

260

خطبۂ عیدالاضحیٰ

272

تنگدستی کا حل کہاں تلاش کریں

279

رزق کی فراوانی اللہ کا فضل  یا استدراج

288

کثرتِ مال کے  نقصانات

298

مال ودولت اک خیر ہے مگر اس کا ناجائز حصول اور غلط استعمال اسے شربنادیتا ہے

308

انسان کا اصل مسئلہ غربت وافلاس یا کثرتِ مال

318

کثرتِ مال ودولت یقیناً ایک بہت بڑی آزمائش اور فتنہ ہے

328

غور وفکر کی اہمیت

340

کائنات میں غور وفکر کا معنی ومفہوم

348

غور وفکر انسان کا ایک امتیازی وصف

365

غور وفکر ہی انسان کی پہچان کی بنیاد

375

ڈپریشن کا بنیادی سبب

382

ڈپریشن کا علاج

391

ڈپریشن ایک مہلک بیماری

400

مضبوط ایمان کے ہوتے ہوئے ڈپریشن نہیں ہوسکتا

408

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53296
  • اس ہفتے کے قارئین 284035
  • اس ماہ کے قارئین 1957986
  • کل قارئین113565314
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست