#3433

مصنف : عبد السمیع عاصم بن ابی البرکات

مشاہدات : 54859

خطبات اسلام سال بھر کی ترتیب کے ساتھ

  • صفحات: 656
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 26240 (PKR)
(جمعہ 05 فروری 2016ء) ناشر : دار القدس پبلشرز لاہور

خطابت اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ، خاص استعداد و صلاحیت کا نام ہے جس کے ذریعے ایک مبلغ اپنے مافی الضمیر کے اظہار، اپنے جذبات واحساسات دوسروں تک منتقل کرنے اور عوام الناس کو اپنے افکار ونظریات کا قائل بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔بلاشک وشبہ قدرتِ بیان ایسی نعمت جلیلہ اور ہدیۂ عظمہ ہے جو اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کوعطا فرماتا ہے اور خطابت وبیان کے ذریعے انسان قیادت و صدارت کی بلندیوں کو حاصل کرتا ہے۔ جوخطیب کتاب و سنت کے دلائل و براہین سے مزین خطاب کرتا ہے اس کی بات میں وزن ہوتا ہےجس کاسامعین کے روح و قلب پر اثر پڑتا ہے۔اور خطبۂ جمعہ کوئی عام درس یا تقریر نہیں بلکہ ایک انتہائی اہم نصیحت ہے جسے شریعتِ اسلامیہ میں فرض قرار دیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اس میں بہت سارے وہ لوگ بھی شریک ہوتے ہیں جو عام کسی درس و تقریر وغیرہ میں شرکت نہیں کرتے۔ اس لیے خطبا حضرات کے لیےضروری ہے کہ وہ خطبات میں انتہائی اہم مضامین پر گفتگو فرمائیں جن میں عقائد کی اصلاح، عبادات کی ترغیب، اخلاقِ حسنہ کی تربیت، معاملات میں درستگی، آخرت کا فکر اورتزکیۂ نفس ہو۔ زیر تبصرہ کتاب ’’خطبات اسلام‘‘ جامعہ اسلامیہ اہل گوجرانوالہ کے مدرس جناب ابو طلحہ عبدالسمیع عاصم بن ابی البرکات احمدکی مرتب شدہ ہے۔یہ مجموعہ خطبات خاص عام ہرایک کے لیے مفید ہے۔ مرتب نےاس میں خطباء کی سہولت کے پیش نظرسال بھر کے مختلف مواقع کی مناست کےمطابق 60 سے زائد مضامین مرتب کرکے ان کی تخریج بھی کی ہے۔اور یہ کوشش کی ہےکہ ہر مضمون زیادہ سے زیادہ قرآنی آیات اوراحادیث مبارکہ سے مزین ہو۔ پوری کتاب میں تاریخی واقعات 20 سےبھی متجاوز نہیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے ہر عام وخاص کے لیے نفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

شہر المحرم

11

شان صدیق﷜

19

شان عمر فاروق﷜

30

شان عثمان بن عفان﷜

44

حضرت علی ﷜ کے فضائل و مناقب

54

اہل بیت کون؟

64

فضائل و خصائل امہات المؤمنین﷜

71

اولاد رسول﷜ کے فضائل و مناقب

77

حضرت حسن و حسین ﷠ کے فضائل و مناقب

87

کفار کی مشابہت

94

عید میلاد النبیﷺ کی سیرت طیبہ

109

اسماء النبیﷺ

120

اخلاق مصطفیٰ ﷺ

129

حرمت رسولﷺ

138

ختم نبوت

142

رد شرک

150

اللہ تعالیٰ کے صفاتی نام اور ان کی فضیلت

166

طہارت و پاکیزگی

175

نماز کی اہمیت

182

عبادات کے فوائد

195

نماز میں خشوع و خضوع

204

نماز کی ادائیگی کا طریقہ

227

نفلی عبادات

241

تین نعمتیں (کان کا استعمال)

250

تین نعمتیں (آنکھ کا استعمال)

263

تین نعمتیں (دل)

284

زبان کی حفاظت

308

واقعہ معراج

328

خسارہ پانے والے لوگ

340

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 10925
  • اس ہفتے کے قارئین 169457
  • اس ماہ کے قارئین 1688530
  • کل قارئین115580530
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست