#3174

مصنف : مفتی عزیز الرحمن

مشاہدات : 7360

اسلامی دستور کے بنیادی اور رہنما اصول

  • صفحات: 376
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13160 (PKR)
(ہفتہ 02 جنوری 2016ء) ناشر : مکتبہ رحمانیہ لاہور

عرصہ دراز سے جدیدتعلیم یافتہ لوگوں کی طرف سےیہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اسلام میں لچک پیدا کی جائے۔اور اب یہ مطالبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ کہا جانے لگا ہے کہ اسلام کی تشکیل جدید کی جائے۔حیرت کی بات ہے کہ اگر تو یہ لوگ اسلام کو جانتے ہیں ، تو پھر یہ اسلام کو کیا بنانا چاہتے ہیں اور اگر نہیں جانتے تو پھر اسے جاننے اور سمجھنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے ہیں۔کسی بھی مذہب کی تشکیل جدید یا اس میں مقرر شدہ رعایتوں کے بعد لچک اگر تحریف یا تبدیلی نہیں ہے تو اور کیا ہے؟ اسلام ایک کامل دین اورمکمل دستور حیات ہے، جوزندگی کے تمام شعبوں میں انسانیت کی راہ نمائی کرتا ہے، اسلام جہاں انفرادی زندگی میں فردکی اصلاح پر زوردیتاہے وہیں اجتماعی زندگی کے زرین اصول وضع کرتاہے،اسلامی نظامِ حیات میں جہاں عبادت کی اہمیت ہے وہیں معاملات ومعاشرت اور اخلاقیات کو بھی اولین درجہ حاصل ہے،اسلام کاجس طرح اپنانظامِ معیشت ہے اوراپنے اقتصادی اصول ہیں اسی طرح اسلام کا اپنانظامِ سیاست وحکومت ہے،اسلام کا نظامِ سیاست وحکم رانی موجودہ جمہوری نظام سے مختلف اوراس کے نقائص ومفاسد سے بالکلیہ پاک ہے،لیکن اسلام میں سیاست شجرِ ممنوعہ نہیں ہے، یہ ایسا کامل ضابطہٴ حیات ہے جو نہ صرف انسان کو معیشت ومعاشرت کے اصول وآداب سے آگاہ کرتا ہے، بلکہ زمین کے کسی حصہ میں اگراس کے پیرو کاروں کواقتدار حاصل ہو جائے تووہ انہیں شفاف حکم رانی کے گربھی سکھاتاہے، عیسائیت کی طرح اسلام”کلیسا“ اور” ریاست“ کی تفریق کاکوئی تصورپیش نہیں کرتا۔ زیر تبصرہ کتاب" اسلامی دستور کے بنیادی اور رہنما اصول"محترم مفتی عزیز الرحمن صاحب کی گرانقدر تصنیف ہے۔جس میں انہوں نے قرآن وسنت کی روشنی میں اسلامی دستور کے بنیادی اور رہنما اصول کو بیان فرمایا ہے کہ آج کا دکھی انسان اسلام کے سائے میں ہی چین اور سکون کی زندگی گزار سکتا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اوران کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

اپنی بات

3

شعار کا تعارف

8

قرآن پاک

13

آیات احکام

14

خصوصیات آیات

23

ترتیب قرآن

26

قرآن اور فکر نبوی

35

قرآن پاک ہندی میں

36

اشاعت دین

41

اسلام کانظام حکومت

42

تاریخی پس منظر

43

اسلام کا طرۂ امتیاز

44

حکام کا محاسبہ

46

مسلمان حاکم

48

منارۂ نور

51

اسلام کا معاشی نظام

52

ادھار اور سودی قرض

60

قرآنی ہدایات

61

قرضہ کی اہمیت

62

قرآن پاک میں ضروریات زمانہ

66

خون کے انجکشن

66

خون کی تجارت

70

اعضاء کی تبدیلی

70

دوسرا شعار ربانی

73

سنت شریعہ کی آئینی حیثیت

76

قرآن پاک سے تائید

76

قرآن اور سنت کا ربط

80

ضن غالب کا معاملہ

81

انکار حدیث پر دلائل

82

جھوٹی روایات

83

 

 

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 70961
  • اس ہفتے کے قارئین 153362
  • اس ماہ کے قارئین 153362
  • کل قارئین111760690
  • کل کتب8856

موضوعاتی فہرست