#3933

مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

مشاہدات : 10669

اسلام میں غریبی کا علاج

  • صفحات: 243
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6075 (PKR)
(جمعرات 04 اگست 2016ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ، لاہور

اشتراکیت یا کمیونزم کے معاشی تصورات انتہا پسندانہ اور افراط وتفریط کا شکار ہیں ۔ ان کے خونیں پنجے میں انسانیت ابھی تک سسک رہی ہے ۔ ان سیکولر قوتوں نے چھوٹے اور غریب ملکوں کا استحصال کر کے انہیں ایک مستقل غریب اور پسماندگی کا شکار کردیا ہے ۔ان دونوں معاشی نظاموں کی افراط وتفریط کےمقابلے میں اسلام کا عادلانہ معاشی نظام عدل اجتماعی کے تمام تقاضوں کو پورا کرنے کا ایک مستند تاریخی ریکارڈ رکھتا ہے۔ تمام معاشی نظاموں کا حقیقی ہدف انسانیت کو غربت سے نجات دلا کر ایک خوشحال زندگی کے وسائل وذرائع فراہم کرتا ہے مگر مادی سطح کے معاشی نظاموں میں کوئی بھی آج تک اس ہدف کے حتمی اور یقینی نتائج وثمرات حاصل نہیں کرسکا۔ مغرب کےان نظاموں میں فلاحی مملکت یامعاشرے کا تصور بھی حقیقی فلاح سے بہت بعید اور مواخات کی روح سے خالی دکھائی دیتا ہے۔اسلام کے معاشی نظام میں استحصال کی ہر شکل کو ممنوع اور مکروہ قرار دیا گیا ہے۔اسلام نےسود اور اس کی اساس پیدا ہونے والے فساد کوجڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے ۔ اور معاشی نظام میں شرکت ومضاربت وتجاتی زندگی کے توازن کو عادلانہ سطح برقرار رکھا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’اسلام میں غریبی کا علاج‘‘ عالم اسلام کے نامور سکالر ڈاکٹر یوسف القرضاوی ﷫ کی ایک عربی تصنیف کا ترجمہ ہے ۔ڈاکٹر قرضاوی نےاپنی اس وقیع علمی کتاب کو نو مستقل ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔اور اس مختصر کتاب میں اسلامی اقتصادیات کے اس مخصوص حصے سے بحث کی ہے جس کا تعلق غریبی اور اس کے علاج سے ہے ۔جس میں غریبی کے حقوق اور خاص طور پر ان وسائل پر روشنی ڈالی گئی ہےجن کےسہارے سماج کایہ پسماندہ طبقہ چین کا سانس لے سکے اور اسلامی دستور کے زیر سایہ اپنی خودی اور عزت کرسکے۔علامہ قرضاوی نے غربت وافلاس کےعلاج کو کتاب وسنت اور فقہائے مجتہدین کے مسلمہ اصولوں سے گہرا تقابل کرلینے کے بعد اس کتاب میں درج کیا ہے۔کتاب کے مطالعے سے قارئین کو خود اندازہ ہوگا کہ اسلام شروع سے غربت اور اس کے علاج، غریبوں کے حقوق کی حمایت اور ان کی مادی اور بنیادی ضرورتوں میں تعاون کا قائل رہا ہے ۔اوریہ ایسا امتیاز ہے جس سے ان مذاہب اور ازموں کادامن سدا خالی رہا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف ، مترجم اور ناشرین کی اس کاوش کوقبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سخن اول

7

پیش لفظ

13

باب اول

 

غریبسی مختلف مذاہب کی نظر میں

18

مسیحی موقف

18

جبریہ کاموقف

19

خیرات سےغریبی کاعلاج

20

سرمایہ داروں کاموقف

20

یہ فسطائی ذہنیت

21

مارکسٹ کمیونسٹوں کےنزدیک

22

باب دوم

 

غریبی اوراسلام

25

اسلام  مسیحی موقف کامخالف ہے

26

غریبی ایمان کےلیے خطرہ

27

غریبی  کااثر اخلاق پر

29

غریبی کااثر افکار انسانی پر

31

غریبی کااثر خاندان پر

32

سماج پر اثرات

35

جبریہ سےاختلاف

36

قسمت کابہانہ اورتقدیر کاصحیح مفہوم

37

قناعت کاغلط مفہوم

39

قناعت کیاہے ؟

39

غریبی اورخیرات

47

اسلام سرمایہ داروں کےنظریے کامخالف

49

اشتراکیت اوراسلام

53

خلاصہ

60

باب سوم

 

اسلامی ذرائع

 

پہلا ذریعہ :حرکت وعمل

64

محنت سےگریز

66

حکایت

67

توکل کا غلط مفہوم

68

رہبانت اوراسلام

72

مختلف معاشی مسائل حدیث کی روشنی میں

73

تجارت

73

زراعت

73

دستکاری

74

کسی کام میں شرم نہیں

75

تلاش معاش

77

بھیک اورگداگری

79

گداگروں کےہتھکنڈے

83

فراہمی روزگار

86

زکوۃ

88

باب چہارم

 

دوسرا ذریعہ :مالداروں عزیزوں کاسہار ا

91

مال دار عزیزوں کاسہارا

92

صلہ رحمی کی تاکید

93

صلہ رحمی کی اہمیت احادیث کی روشنی میں

97

اسوہ صحابہ

100

عام اسلاف کی رائے

100

امام ابوحنیفیہ ﷫ کا مسلک

101

امام احمد ﷫ کامسلک

102

خرچ پانےکی شرطیں

103

خرچ کی مقدار

103

قرابتداری اوراسلام کی اہم خصوصیت

106

باب پنجم

 

تیسرا ذریعہ :زکوۃ

109

زکوۃ کی فرضیت

110

زکوۃ غریبی کاشرطیہ علاج

111

صدقہ فطر

113

اسلام میں زکوۃ کامقام

115

زکوۃ کی اہمیت

116

زکوۃ نہ دینے پر عذاب

121

زکوۃ عقل کی روشنی میں

125

زکوۃ ایک مطالبہ

126

زکوۃ ایک قرض

128

زکوۃ کی رو ح

130

غریبوں کے لیے کیوں؟

132

زکوۃ کےلیے حکومتی یاجماعتی نظام

137

زکوۃکی مقدار

134

قرآن پاک کی صراحت

137

اجتماعی نظام کی ضرورت

138

صحابہ کےفیصلے

140

اجتماعی نظام پر اصرار

142

اجتماعی نظام کی حکمتیں

143

بیت المال

144

فقیروں کی ایک قسم

148

تندرست کمانے والازکوۃ نہیں لے سکتا

150

دائمی علاج

153

زکوۃ وہ اس طرح دیتے تھے

156

زکوۃۃ کیسے دی جائے

159

زکوۃ  کےاثرات

162

زکوۃ اروٹیکس

165

مقامی تقسیم پرزور

167

ہمہ گیرسماجی کفالت

169

باب ششم

 

چوتھا ذریعہ :اسلامی بیت المال

173

اسلامی بیت المال

174

رواداری

176

جوابدی کاتصور

178

باب ہفتم

 

پانچواں ذریعہ :دیگر امدادی ذرائع

185

پڑوسی کےحقوق

186

قربانی

189

قسم کاکفارہ

190

ظہار کاکفار ہ

190

رمضان کےدن میں جماع کاکفارہ

190

بڑھاپے یا بیماری کےسبب روزہ نہ رکھنے کافدیہ

190

ہدی

191

کٹائی سےحصہ

192

غیریبوں مسکینوں کی پرورش کاحق

193

حسن معاشرت

193

علامہ ابن حزم کی تحقیق

199

تائید ربانی

200

ارشاد نبوی ﷺ

201

آثار صحابہ ﷢

203

باب ہشتم

 

چھٹا ذریعہ :صدقہ وخیرات

206

اوقاف

214

ایک قدیم وقف

215

خلاصہ

217

باب نہم

 

غریبیس ہٹاؤ کی بنیادی شرط

220

اسلامی ماحول کیوں ؟

221

اسلامی نظام پیداوار کو بڑھاتا اروغریبی کوکم کرتا ہے

223

ناقابل شکست نظام

224

اسلام میں غریب طبقہ وجود نہیں

229

غریبی کاخاتمہ

231

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 22887
  • اس ہفتے کے قارئین 448377
  • اس ماہ کے قارئین 1648862
  • کل قارئین113256190
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست