#3764

مصنف : سلطان احمد اصلاحی

مشاہدات : 5653

اسلام ایک نجات دہندہ تحریک

  • صفحات: 218
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5450 (PKR)
(ہفتہ 25 جون 2016ء) ناشر : مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز، نئی دہلی

اسلام ایک کامل اور اکمل دین ہے جواپنے ماننے والوں کوصرف مخصوص عقائد ونظریات کو اپنانے ہی کی دعوت نہیں دیتا بلکہ زندگی کے ہر موڑ پر یہ دین مسلمانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔ اسلام کی یہ روشن اور واضح تعلیمات اللہ تعالیٰ کی عظیم کتاب قرآن مجید اورنبی کریم ﷺ کی صحیح احادیث کی شکل میں مسلمانوں کے پاس محفوظ ہیں۔ انہی دوچشموں سے قیامت تک مسلمان سیراب ہوتے رہے ہیں گے اور اپنے علم کی پیاس بجھاتے رہیں گے۔انسان کوآخرت کی نجات اسی اسلام کی پیروی سے حاصل ہوسکتی ہے۔ اور دنیا کے اندر وہ جن مشکلات ومصائب میں گھرا ہوا ہےاس سےاس کو نجات بھی صحیح معنوں میں اس پر عمل درآمد کے ذریعہ نصیب ہو سکتی ہے ۔ زیرتبصرہ کتاب’’اسلام ایک نجات دہندہ تحریک ‘‘ مولانا سلطان احمد اصلاحی کی تصنیف ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے معاصردنیا کے حالات کے پس منظر میں اسلام کا جامع تعارف کراتے ہوئے یہ بتایا کہ اسلام کی اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ پہلے انسان اورابتداء انسانیت سے خالق کائنات کا عطا کردہ ایک ہی مذہب اور ضابطۂ حیات ہے ۔ اور اسی کی مخلصانہ پیروی سے انسان دنیا وآخرت میں کامیابی کی ضمانت حاصل کرسکتا ہے۔فاضل مصنف نے عالمی سطح پر مسلمان معاشرے میں جو خامیاں ہیں ایمان داری کےساتھ ان کو سامنےلاتے ہوئے اس بات کو واضح کیا ہے کہ اسلام کی نجات دہندہ تحریک اگر غیرمسلم انسانیت کے لیے رحمت کا پیغام ہے تو اس سے مسلمان معاشرے کی ذمہ داری کم نہیں ہوتی بلکہ او ربڑھ جاتی ہےکہ اس روشنی میں وہ اپنی اصلاح کرے اور اس کے آئینے میں اپنے چہرے کو درست کرنےکی کوشش کرے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

دیباچہ

7

باب اول ۔۔ معاشی بحران

9

ہمارے ملک کا معاشی بحران

9

زبوں حال سیاست

16

جنگی جنون

22

ماحولیات کے مسائل

23

حقوق انسانی کی صورت حال

27

اقلیتوں کے مسائل

27

ظھر الفساد فی البر والبحر

28

نجات دہندہ تحریک کے الوازم

29

باب دوم ۔۔ معاشی تحفظ

31

ضروریات زندگی کی وسیع تعیین

32

روٹی کپڑا اور مکان

33

روٹی اور اس کے متعلقات

33

لباس اور اس کے لوازم

41

مکان

52

سواری

57

اسلحہ

61

شادی

63

دیگر ضروریات زندگی

67

دوا علاج اور تعلیم

68

انفرادی جدو جہد

74

اصلاح معاش

79

معاشرہ کی حصہ داری

80

ریاست کا تعاون

81

خط افلاس

86

زمینوں کی تقسیم اور دیگر انقلابی اقدامات

90

باب سوم ۔۔ سیاست عادلہ

93

امیر و مامو ر کا اعتماد

93

امانت کا تصور

104

اتباع ہویٰ سے گریز

112

خدا ترسی و خیر پسندی

118

عہدے اور مناصب سے دوری

120

عدل و انصاف

125

بدعہد ی اور خیانت سے اجتناب

134

باب چہارم۔۔ امن کا فروغ

143

ظلم اور سرکشی سے گریز

144

عفو و اعراض کی تلقین

148

اہل کتاب یہود و نصاریٰ

149

کفار و مشرکین

152

جنگ کا آخری انتخاب اور اس کا محد ود ترین دائرہ

153

باب پنجم ۔۔۔ ماحولیات

155

 پانی کا مسئلہ

156

پلاسٹک کا استعمال

158

اسلام ایک نجات دہندہ تحریک

158

صنعتی فضلات اور گاڑیوں کا دھواں

159

آلودگی صوت

163

شجر کاری

170

اوزن پرت

173

باب ششم ۔۔ صالح حکمرانی

175

سیاست کی ترقی

175

عالم اسلام کی پس ماندگی

176

طرز حکومت سے زیادہ روح حکمرانی کی اہمیت

177

امریکہ اور یورپ کے ممالک

178

غیر منقسم ہندو ستان پر برطانیہ کا دو سالہ تسلط

180

ہندو ستان کے باشندوں پر برطانوی اقتدار کے مظالم

182

ہندستانی عوام پر انگریزوں کے بالواسطہ مظالم

182

معاشی استحصال

183

امریکہ کے کارنامے

185

ہندستان کی صورت حال

189

فرقہ وارانہ فسادات

189

دیگر طبقات پر مظالم

191

انسانی تاریخ میں جمہوریت کا عہدزریں

193

بادشاہت اور وزارت کے چند نمونے

198

حضرت داؤد اور حضرت سلیمان علیہ السلام

199

حضرت یوسف علیہ السلام

203

ایک ضروری وضاحت

205

حرف آخر

207

کتابیات

209

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 21798
  • اس ہفتے کے قارئین 180330
  • اس ماہ کے قارئین 1699403
  • کل قارئین115591403
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست