#2004

مصنف : حکیم محمدعمران ثاقب

مشاہدات : 6809

فارقلیط

  • صفحات: 215
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5375 (PKR)
(اتوار 05 اکتوبر 2014ء) ناشر : مکتبہ اسلامیہ فیصل آباد

سابقہ کتب سماویہ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سیدنا عیسی ﷤نے اپنی امت کو یہ خوشخبری دی تھی کہ میرے بعد ایک رسول آنے والا ہے ،جس کا نام احمد (فارقلیط) ہوگا۔بائیبل میں متعدد مقامات پر واضح الفاظ میں اس  کی تصریح کی گئی ہے ۔اور قرآن مجید نے بڑی وضاحت کے ساتھ اس حقیقت کو بیان کیا ہے کہ سیدنا عیسی﷤ نے  نام لیکر آپ کی آمد کی  بشارت دی تھی کہ میرے بعد ایک رسول آنے والا ہے جس کا نام احمد ﷺ ہوگا۔لیکن عیسائی از راہ حسداسے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ نبی کریم کا نام صرف محمد ﷺ ہی نہیں تھا ،بلکہ احمد ﷺ بھی تھا۔اور عرب کا پورا لٹریچر اس بات سے خالی ہے کہ آپ سے پہلے کسی کا نام محمد ﷺ یا احمد ﷺ رکھا گیا ہو۔انجیل برنباس میں واضح طور پر نبی کریم ﷺ کی آمد کی بشارت دی گئی ہے،لیکن عیسائیوں نے از راہ ضد اس کو جھوٹی انجیلوں کی فہرست میں شامل  کر لیاہے۔زیر تبصرہ کتاب"فارقلیط"محترم حکیم محمد عمران ثاقب کی تصنیف ہے۔آپ رد عیسائیت پر لکھنے کے حوالے سے ایک معروف اور نامور شخصیت اور لکھاری ہیں۔ادیان باطلہ خصوصا عیسائیت پر ان کو کافی عبور حاصل ہے۔اس سے پہلے ان کی کتاب "بائبل اور محمد رسول اللہ ﷺ "شائع ہو کر اہل علم سے خراج تحسین حاصل کر چکی ہے۔یہ کتاب بھی حکیم صاحب نے بڑی محنت سے لکھی ہے اور پادری وکلف  اے سنگھ کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات  کا جواب عیسائیوں کی کتابوں سے دلائل کے ساتھ دیا ہے۔اللہ تعالی دفاع اسلام کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

2

پیش لفظ

 

6

کچھ اس کتاب کے بارے میں

 

10

چند ایک بنیادی باتیں

 

13

یوحنا کی انجیل میں فارقلیط کا لفظ کیا تھا

 

26

مسلمانوں کی غلطی یا عیسائیوں کی ٹھوکر

 

33

عقیدہ تثلیث کا پس منظر

 

51

قرآن حکیم کی دعوت

 

70

نبی موعود کی نشانیاں

 

84

نجات اعمال صالح پر ہے

 

123

یہود مسیح کو کیوں مصلوب کرنا چاہتے تھے

 

135

دنیا کے سردار کی صفات

 

179

تجزیہ

 

190

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 69658
  • اس ہفتے کے قارئین 288042
  • اس ماہ کے قارئین 288042
  • کل قارئین111895370
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست