#4214

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

مشاہدات : 5386

بدعات مروجہ

  • صفحات: 66
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2970 (PKR)
(ہفتہ 14 جنوری 2017ء) ناشر : مکتبہ ابن کرم

دینِ اسلام ایک سیدھا اور مکمل دستورِ حیات ہے جس کو اختیار کرنے میں دنیا و آخرت کی کامرانیاں پنہاں ہیں۔ یہ ایک ایسی روشن شاہراہ ہے جہاں رات دن کا کوئی فرق نہیں اور نہ ہی اس میں کہیں پیچ خم ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس دین کو انسانیت کے لیے پسند فرمایا اوررسول پاکﷺ کی زندگی ہی میں اس کی تکمیل فرمادی۔عقائد،عبادات ، معاملات، اخلاقیات، غرضیکہ جملہ شبہائے زندگی میں کتاب وسنت ہی دلیل ورہنما ہے ۔ہر میدان میں کتاب و سنت کی ہی پابندی ضروری ہے۔ صحابہ کرام﷢ نے کتاب وسنت کو جان سے لگائے رکھا۔ ا ن کے معاشرے میں کتاب وسنت کو قیادی حیثیت حاصل رہی اور وہ اسی شاہراہ پر گامزن رہ کر دنیا وآخرت کی کامرانیوں سے ہمکنار ہوئے۔ لیکن جو ں جوں زمانہ گزرتا گیا لوگ کتاب وسنت سے دور ہوتے گئے اور بدعات وخرافات نے ہر شعبہ میں اپنے پیر جمانے شروع کردیئے اور اس وقت بدعات وخرافات اور علماء سوء نے پورے دین کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ جید اہل علم نے بدعات اور اس کے نقصانات سے روشناس کروانے کے لیے   اردو وعربی زبان میں متعدد چھوٹی بڑی کتب   لکھیں ہیں جن کے مطالعہ سے اہل اسلام اپنے دامن کو بدعات سے خرافات سے بچا سکتے ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’مروجہ بدعات‘‘ سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ ابن باز﷫ کےرد بدعات کے موضوع پر ایک عربی کتابچہ التحذیر من البدع کا اردو ترجمہ ہے۔ شیخ﷫ نے اس کتابچہ میں نبی کریمﷺ کی ولادت کے سلسلے میں کی جانے بدعات، معراج کی رات خاص اہتمام کا حکم، شعبان کی پندرھویں رات کو لوگوں کا عبادت کے لیے اکٹھا ہونا، ایک جھوٹے وصیت نامے کی حقیقت جیسے موضوعات کا آیات قرآنی اوراحادیث نبویہ کی روشنی میں جائزہ لیا ہے اور ثابت کیا کہ ان کا قرآن وحدیث سے کوئی ثبوت نہیں یہ ساری بدعات ہیں جو گمراہی وضلالت پر مبنی ہیں۔شیخ ابن باز﷫ کے اس رسالے کا مختلف اہل علم نے ترجمہ کیا ہے۔ زیر تبصرہ ترجمہ شیخ الحدیث کرم الدین سلفی ﷫ کا ہے اللہ   تعالیٰ شیخ مرحوم اورمترجم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اس کتابچہ کو عوام الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے۔ آمین( م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

میلاد النبیﷺ کا شرعی حکم

7

میلاد رسول اللہﷺ اور صحابہؓ نے نہیں منایا

11

دین الٰہی سے ان محفلوں کا کوئی تعلق نہیں

13

رسول اللہﷺ کی حدیث میں میلاد منانے کا کوئی ثبوت نہیں

13

حق کی پہچان

14

میلاد میں شرک اور خلاف شرع امور کا ارتکاب ہوتا ہے

15

اکثر میلادی لوگ جمعہ، نماز با جماعت بلکہ نماز کے تارک ہوتے ہیں

16

رسول اللہﷺ کی تشریف آوری

16

کوئی مدفون انسان یا اس کی روح دنیا میں نہیں آ سکتی

17

درود و سلام

20

شب معراج

24

صحیح اور یقینی طور پر شب معراج نہیں

25

شب معراج کے منانے کا کوئی ثبوت نہیں

25

پندرھویں شعبان کی محفل اور روزہ

32

قرآن و سنت کا فیصلہ

33

شب نصف شعبان کے قیام کا آغاز

34

مشائخ اور فقہاء کا فیصلہ

37

جھوٹا وصیت نامہ

45

ماہ محرم

59

رجب کے کونڈے

62

ماہ صفر اورآخری بدھ

65

مولانا احمد رضا خان بریلوی کا فتویٰ

66

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50751
  • اس ہفتے کے قارئین 347729
  • اس ماہ کے قارئین 1401229
  • کل قارئین110722667
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست