#1948

مصنف : ام عبد منیب

مشاہدات : 5337

کافروں کے تہوار اور ہمارا طرز عمل

  • صفحات: 56
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(پیر 29 ستمبر 2014ء) ناشر : مشربہ علم وحکمت لاہور

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اوردستور زندگی ہے۔اس کی اپنی تہذیب، اپنی ثقافت، اپنےرہنے سہنے کے طور طریقے اور اپنے تہوار ہیں ،جو دیگر مذاہب سے یکسر مختلف ہیں۔تہوار یاجشن کسی بھی قوم کی پہچان ہوتے ہیں،اور ان کے مخصوص افعال کسی قوم کو دوسری اقوام سے جدا کرتے ہیں۔جو چیز کسی قوم کی خاص علامت یا پہچان ہو ،اسلامی اصطلاح میں اسے شعیرہ کہا جاتا ہے،جس کی جمع شعائر ہے۔اسلام میں شعائر مقرر کرنے کا حق صرف اللہ تعالی کو ہے۔اسی لئے شعائر کو اللہ تعالی نے اپنی طرف منسوب کیا ہے۔لہذا مسلمانوں کے لئے صرف وہی تہوار منانا جائز ہے جو اسلام نے مقرر کر دئیے ہیں،ان کے علاوہ دیگر اقوام کے تہوار میں حصہ لینا مسلمانوں کے لئے جائز نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ کافروں کے تہوار اور ہمارا طرز عمل‘‘ معروف مبلغہ داعیہ،مصلحہ،مصنفہ کتب کثیرہ اور کالم نگار محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی تصنیف ہے ۔ جس میں انہوں نے کافر اقوام کے بے شمار تہواروں کو جمع کر کے مسلمانوں کو ان بچنے اور ان میں شرکت نہ کرنے کی ترغیب دی ہے،کیونکہ غیر اسلامی تہوار منانا مسلمانوں کے لئے جائز نہیں ہے۔اللہ نے ان کو بڑا رواں قلم عطا کیا تھا،انہوں نے سو کے قریب چھوٹی بڑی اصلاحی کتب تصنیف فرمائی ہیں۔ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف انتباہ

7

تہوار کیا ہے؟

11

تہواروں کے اثرات انسانی طبیعت پر

14

جذباتی وابستگی کا سبب

14

کسی مذہب کے پرچار کا ذریعہ

15

عددی مظاہرے کا سبب

16

کافرانہ تہواروں سے صحابہ کا اجتناب

18

دو ٹوک قرآنی فیصلہ

20

کافرانہ تہواروں میں شرکت کے گناہ کی نوعیت

22

ارداد کفر

24

فسق

24

اللہ کے غضب کا باعث

26

کافروں کے تہواروں پران کی مشابہت

28

تحفہ دینا

30

کافر سے تحفہ لینا

31

تہوار کی خوشی میںخریداری کرنا

31

کھانے میں مشابہت

32

سجاوٹ و آرائش میں مشابہت

34

چھٹی کرنا یا کاروبار بند کرنا

34

کافروں کے تہوار پر کھیلا کود

35

تہوار سے متعلقہ تقریبات دیکھنا

36

مبارک باد دینا

37

مسلمان حکومت کا رویہ

39

کافوں کے تہوار پر ترک تعاون

40

کافروں کے پیشواؤں کے نام پیغام بھیجنا

42

اخبارات، رسائل، ٹی وی وکا رویہ

34

کافروں کے تاریخی اور سماجی تہوار

44

جوبلی

44

ایسٹر

45

کرسمس

45

نو ایئر ڈے

46

نوروز

46

بسنت

46

پتنگ بازی

46

ہولی

47

ہوی ڈے (اتوار)

48

یوم السبت

48

دسہرا

49

قل یا پھل؟

49

دیوالی

49

اولیمپنگ گیمز

49

یوم مئی

50

مدر اور فادر ڈے

50

میراتھن ریس

51

ویلنٹائین ڈے

52

برتھ ڈے (سالگرہ)

52

شادیوں میں شرکت

52

عیدین کی حق تلفی

55

آخری بات

56

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4660
  • اس ہفتے کے قارئین 163192
  • اس ماہ کے قارئین 1682265
  • کل قارئین115574265
  • کل کتب8915

موضوعاتی فہرست