#867

مصنف : نجیب الرحمان کیلانی

مشاہدات : 22231

بہترین زاد راہ تقوی

  • صفحات: 119
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3570 (PKR)
(جمعہ 17 فروری 2012ء) ناشر : مکتبۃ السلام، وسن پورہ، لاہور

تقویٰ اصل میں وہ صفت عالیہ ہے جو تعمیر سیرت و کردار میں بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ عبادات ہوں یا اعمال و معاملات۔ اسلام کی ہر تعلیم کا مقصود و فلسفہ، روحِ تقویٰ  کے مرہون ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن و حدیث میں متعدد مقامات پر تقویٰ  اختیار کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ خوفِ الٰہی کی بنیاد پر حضرت انسان کا اپنے دامن کا صغائر و کبائر گناہوں کی آلودگی سے پاک صاف رکھنے کا نام تقویٰ ہے۔ زیر نظر کتاب پروفیسر نجیب الرحمٰن کیلانی کی ایک علمی کاوش ہے، جس میں انہوں نے قرآن و حدیث کی متعدد نصوص سے تقویٰ کے موضوع پر سیر حاصل بحث کی ہے۔ کتاب کو پانچ ابواب پر تقسیم کیا گیا ہے۔ باب اوّل میں تقویٰ کا مفہوم، معیار اور مثالیں بیان کی گئی ہیں۔ باب دوم میں حصولِ تقویٰ کے ذرائع نقل کئے گئے ہیں۔ باب سوم میں مختلف انبیائے کرام کے حوالے سے یہ بات نقل کی گئی ہے کہ وہ اپنی اپنی امت کو تقویٰ کی تائید کرتے رہے تھے۔ باب چہارم میں تقویٰ کی   برکات و ثمرات کا بیان ہے اور باب پنجم میں تقویٰ کے مظاہر کا بیان ہے۔ مجموعی لحاظ سے کتاب ھذا قابلِ مطالعہ اور قابلِ ستائش ہے۔ (آ۔ہ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

5

تقریظ

 

7

باب اول۔تقوی کی تعریف

 

9

باب دوم۔حصول تقویٰ کے ذرائع

 

23

باب سوم۔مختلف انبیاء کرام کی اپنی امت کو تقوی کی تاکید

 

71

باب چہارم ۔تقوی کے ثمرات

 

86

باب پنجم۔تقویٰ کےمظاہر

 

107

مراجع ومصادر

 

115

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73805
  • اس ہفتے کے قارئین 292189
  • اس ماہ کے قارئین 292189
  • کل قارئین111899517
  • کل کتب8872

موضوعاتی فہرست